تو بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ، تو شاہ ولی اللہ رحمتہ اللہ علیہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی تعریف اور اللہ کی رحمت کا بیان کر رہے تھے اور انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کی بعثت میں جو حکمت ہے، اس کے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ اس لیے ہے کہ لوگوں کو کفر اور شرک اور بد اعتقادی کے اندھیروں سے نور کی طرف نکالیں۔
اور انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کو اس لیے بھیجا گیا کہ وہ انسانی زندگی میں جو تنگیاں پیش آتی ہیں، ان کو ختم کر کے انسانوں کو فضا، کشادگی اور راحت، سکون کی طرف لے آئیں۔ اور پھر یہ بھی انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی فرمانبرداری کو انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کی فرمانبرداری کے ساتھ منسلک کر دیا۔
یہاں تک ہم پہنچے تھے۔ پھر اس کے بعد شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کے جو متبعین ہیں، پیروکار ہیں، ان کا ذکر کیا اور فرمایا کہ پھر توفیق دی گئی، وُفِّقَ۔
توفیق دی گئی، موافق کیا گیا، یا وُفِّقُوا توفیق دیے گئے، تو انہیں توفیق ملی یا توفیق دیے گئے، کون لوگ؟ جو کوئی بھی انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کی اتباع کرنے والے تھے، ان کے پیچھے چلنے والے تھے تاکہ وہ ان کے علوم کو اٹھائیں۔
اور آگے فرمایا کہ اس کے ساتھ ساتھ جو شریعتیں انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام لائے ہیں، ان شریعتوں کے جو اسرار ہیں، ان کو سمجھیں، مَنْ شَاءَ، جس کو بھی اللہ نے یہ توفیق بخشی۔
دو باتیں ہو گئیں۔ بلکہ تین باتیں ہو گئیں۔ ایک تو انہوں نے کہا کہ انبیاء علیہم السلام جو شریعت لائے ہیں، ان کے بعد ان کے ماننے والوں کو توفیق دی گئی۔ کس چیز کی توفیق دی گئی؟ دو چیزوں کی: ایک تو یہ کہ وہ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کے علوم کو اٹھائیں، اور دوسرے یہ کہ شریعت کے جو اسرار اور رموز ہیں ان کو سمجھیں۔
تو تین باتیں اس ایک جملے میں شاہ صاحب نے ارشاد فرمائیں۔ یہ جو انہوں نے کہا کہ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کو توفیق دی گئی تو ہوتا یہ ہے کہ جب بھی کوئی بڑی شخصیت پیدا ہوتی ہے، حتیٰ کہ وہ اگر تجدید کے منصب پر فائز ہو، تو بھی اس کے بعد پھر اس کے پیروکاروں میں سے اتنی بڑی شخصیت نکل آئے، عام طور پہ ایسے نہیں ہوتا۔
بلکہ ایک شخصیت کو جتنے علوم اللہ نے دیے ہوتے ہیں، پھر وارثین جو ہوا کرتے ہیں وہ کسی ایک ایک علم کو لے لیتے ہیں۔ کوئی کسی چیز میں اس کی نسبت کو لے لیتا ہے، کوئی کسی چیز میں اس کی نسبت کو لے لیتا ہے۔ باحیثیت مجموعی پوری نسبت ہی کہیں منتقل ہو جائے، بہت کم ایسے ہوتا ہے۔ کوئی نہ کوئی خانہ، کوئی نہ کوئی چیز خالی رہ ہی جاتی ہے۔
یہ تو امت میں عام افراد کا حال، مجددین تک کا، کہ ان کے بعد جو لوگ ہوتے ہیں سو فیصد اتنی بڑی شخصیت نہیں ابھرتی۔ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کے تو کہنے ہی کیا! انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کا طریق اور ان کی راہ ہی بالکل مختلف ہے۔
اور صحیح تر بات یہ ہے کہ نبوت اور رسالت اتنی بڑی چیز ہے، اتنی بڑی چیز ہے کہ لوگ اسے سمجھ نہیں پائے اور لوگوں نے اسے بیان بھی نہیں کیا۔ بہت بڑی چیزوں میں سے ایک چھوٹی سی چیز یہ ہے کہ دیکھو، عبدیت کے جتنے بھی مدارج ہیں، ولایت کے جتنے بھی مدارج ہیں، حتیٰ کہ آپ آخری درجے کو لے لیں، صدیقیت کا درجہ، جس پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جس مقام پر فائز تھے، ان سب میں انسان اللہ کی طرف چلتے ہیں۔ اور انسانوں کو اللہ تعالیٰ توفیق دیتا ہے وہ خدا کا نام لیتے ہیں۔
حتیٰ کہ وہ جو لوگ ہوتے ہیں جنہیں خدا خود چن لیتا ہے، ان کی بھی دو قسمیں ہوتی ہیں۔ ایک تو ہوتا ہے سالک مجذوب۔ سالک مجذوب کا مطلب یہ کہ اللہ تعالیٰ اسے چن لیتا ہے اور اسے ولایت کے مقام پر فائز کر دیتا ہے، مگر خدا کے چناؤ کے باوجود وہ سالک ہوتا ہے، کچھ نہ کچھ ذکر، مراقبات، یہ چیزیں کرتا ہی ہے۔ ایسے نہیں ہوا کرتا کہ اللہ تعالیٰ ایسے چن لے کہ اسے اللہ اللہ کرنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔
جو لوگ اس طرح کے ہوتے ہیں، وہ اللہ کے ارادے کے تحت کام کرتے ہیں۔ تو سالک مجذوب اللہ کے حکم کے تحت کام کرتا ہے، اور جو کامل طور پر عام انسانوں میں چن لیا جائے اور مجذوب ہو جائے، وہ اللہ کے ارادے کے تحت کام کرتا ہے۔ اور اللہ کے ارادے اور اللہ کے حکم میں فرق ہے۔
اللہ کا حکم ہے: نماز پڑھو۔ لہٰذا کتنا ہی چنا ہوا کیوں نہ ہو، پڑھے گا۔ روزہ رکھے گا، حج کرے گا، زکوٰۃ دے گا۔ کہنے کو یہ سالک مجذوب ہے۔ یعنی خدا نے اسے چن لیا ہے، اللہ کی طرف سے ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ میں یہ شان تھی ایک اعتبار سے، کہ انہیں اللہ نے اتنا علم دے دیا تھا، اتنا علم دے دیا تھا کہ خود سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جتنا عرصہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہے ہیں، اتنا علم نہیں آ سکتا تھا۔ تو اللہ تعالیٰ نے دے دیا۔
تو یہ وہ ہے جس میں جذب ہے۔ کہ اللہ نے کھینچ لیا، جذب کا مطلب خدا نے اسے خود اٹھا لیا۔ اور سالک کا مطلب: راستے پہ چلا۔ تو اللہ کا حکم سالک مجذوب کے لیے بھی ہے۔ ارادہ ان کے لیے نہیں ہے۔ اور جس کے لیے اللہ کا کامل ارادہ ہو جاتا ہے، کامل مجذوب ہو جاتا ہے، وہ اللہ کے ارادے کے تحت کام کرتا ہے، اللہ کے امر کے تحت کام نہیں کرتا۔
سیدنا موسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام خدا کے چنے ہوئے رسول تھے۔ ہم انہیں سالک اور مجذوب نہیں کہہ رہے، ہم کہتے ہیں رسول تھے علیہ الصلوٰۃ والسلام، اور اللہ کے امر کے تحت کام کرتے تھے۔ اور جس شخص کے پاس بھیجا گیا، خضر علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پاس، وہ اللہ کے ارادے کے تحت کام کرتے تھے، حکم کے تحت کام نہیں کرتے تھے۔ اللہ کا ارادہ ہوا اس کو مار دو، مار دیا۔ اللہ تعالیٰ کا ارادہ ہوا کہ اس کشتی کو توڑ دینا چاہیے، توڑ دیا۔
اسی طرح جو مجذوب ہوتا ہے، کئی حکایات سننے کو مل جائیں گی، لکھنے، پڑھنے میں آ جائیں گی، کہ وہ ایسے ہی رہتا تھا، نہ نماز، نہ روزہ، نہ کچھ اور چیز، اور اس نے کہا یہ کام ہو جائے گا، یہ حکومت بدل جائے گی، اور یہ دیکھو یہ میں نے حکومت بدل دی۔ تو وہ ایک علامت ہو گئی۔ یہ شخص اللہ کے حکم کے تحت نہیں، اللہ کے ارادے کے تحت، کہ اللہ تعالیٰ اپنے ارادے کی تکمیل اس کے ذریعے کرواتا ہے۔
اور بڑے سے بڑا آدمی بھی، اس مجذوب کو تو چھوڑ دو، وہ تو خدا کے ارادے کے تحت آ گیا، باقی امر، اللہ کے حکم کے تحت بڑی سے بڑی چیز بھی یہ ہو جائے کہ خدا اسے خود چن لے۔ اللہ تعالیٰ چن لے، اس کے باوجود اسے کچھ نہ کچھ کام کرنا ہے۔ یہ جتنے بھی ولایت کے طریقے ہیں، جتنے بھی سلاسل اور جتنے بھی مدارج ہیں، ان سب میں بندہ اللہ کی طرف چلتا ہے۔ اور نبوت اور رسالت کے لیے شرط ہے کہ اس میں خود اللہ بندے کی طرف آتا ہے۔ خود اللہ براہِ راست انتخاب کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا موسیٰ علیہ السلام کے لیے: وَاصْطَنَعْتُكَ لِنَفْسِي، تجھے تو بنایا ہی میں نے اپنے لیے تھا۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی یہی معاملہ ہے: وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ، اور ہم نے آپ کا ذکر بلند کیا ہے، ہم نے آپ کی شان کو بلند کیا، ہم نے آپ کے تذکرے کو شہرہ کر دیا، پوری دنیا میں آپ کا شہرہ پھیلا دیا۔
تو رسالت اور نبوت اتنی بڑی چیز ہے کہ اس میں خود اللہ بندوں کی طرف آتا ہے اور خود انتخاب کرتا ہے۔ یہ رسالت کوئی معمولی چیز نہیں ہوتی۔
حضرت مجدد رحمتہ اللہ علیہ نے مکتوبات میں رسالت پر کئی جگہ بحث کی ہے اور بہت عمدہ بحث کی ہے۔ اور شاہ ولی اللہ رحمتہ اللہ علیہ بھی قریب میں ہی بعض چیزوں پر بحث کرتے ہیں، چند صفحوں کے بعد ہی آپ پڑھیں گے جہاں وہ آٹھ نو درجات مقرر کرتے ہیں انسانوں کے۔
تو ہوتا یہ ہے کہ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کے انتقال کے بعد اب امت میں کوئی ایک فرد ایسا آ جائے جو ساری چیزوں کو لے لے، بہت مشکل ہے۔ کہیں کہیں، خال خال ایسے لوگ نظر آتے ہیں جو نبوت کے اجزاء میں سے ہر جز کو لے لیں۔
وہ کہلنا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو بھی صفات تھیں، امت میں آگے چل کے وہ تعلیمات، وہ چیزیں تقسیم ہو گئیں۔ خالد ابن ولید رضی اللہ عنہ نے ایک پہلو لے لیا جہاد کا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے لے لیا تعلیم کا۔ خلافت، خلفائے اربعہ رضی اللہ عنہم کے حصے میں چلی گئی۔ جو فراست اور دانائی تھی، اس کا حصہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ملا۔ جو علمی مقامات، قضاء اور فیصلے تھے، حضرت علی تھے، حضرت معاذ تھے، ابی بن کعب رضی اللہ عنہم تھے، ان لوگوں کو ملے۔
تو پھر جو جس شعبے میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا نائب ہو جاتا ہے، یہ نیابت ایسے چلتی ہے۔ شاہ ولی اللہ رحمتہ اللہ علیہ نے خود فیوض الحرمین میں ایک جگہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خلافت کی تقسیم کی ہے۔ اور انہوں نے کہا کہ علمائے ظاہر جو ہوتے ہیں، مفتی جو فتوے دیتے ہیں، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ظاہر کو لیا ہوتا ہے، علم کو، اور جو صوفیاء ہوتے ہیں انہوں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے باطن کو لیا ہوتا ہے۔
تو شاہ صاحب یہاں بھی یہ کہتے ہیں کہ جتنے لوگ بھی انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کی پیروی میں ان کے پیچھے چلے تاکہ وہ ان کے علوم کو اٹھا لیں، علمائے ظاہر، فتویٰ دینے کے لیے، کتاب و سنت کے ماہرین، مفسرین، محدثین، فقہاء، علم کلام کے مباحث، اصولی حضرات، یہ سب کے سب اس میں آ گئے۔
اور پھر شریعت کے اسرار جو ہیں، ان کو اللہ جس پہ چاہے کھول دیتا ہے، پھر جس کو توفیق ملی اس نے شریعت کی ان پیچیدہ چیزوں کو یا ان چھپی ہوئی چیزوں کو، اسرار کو، سر ہے نا، اس کی جمع۔ انہوں نے ان کی شریعتوں کے رموز کو سمجھا۔ مَنْ شَاءَ، جس کو خدا نے توفیق بخشی اس انسان نے ان کو سمجھا۔ یہ جو شریعت کی حکمتوں پر بحث کرتے ہیں، مراد وہ لوگ ہیں۔ اور یہ لوگ ہوتے ہیں علمائے اصول، کہ اصول کی بحثیں کرتے ہیں، حکمت کے مباحث کرتے ہیں۔ لیکن یہ بہت پیچیدہ چیز ہے۔ شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ خود بھی بتائیں گے آگے چل کے، بہت مشکل چیز ہے، اس لیے کہ اس کے لیے باطن کی جتنی طہارت اور علم کی گہرائی، اور اس کے ساتھ ساتھ حکمت پر نظر جتنی چاہیے ہوتی ہے، یہ کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے۔ تو جن لوگوں کو یہ دی گئی، البتہ اللہ نے انہیں کمال کا علم عطا کیا۔
امام رازی رحمتہ اللہ علیہ تھے، وہ شریعت کے اسرار پر جب بحث کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ آدمی کس مقام پر بیٹھ کے بحث کر رہا ہے، بات لیکن ان میں اتنی سی ہے کہ وہ حدیث کے معاملے میں محتاط نہیں ہیں۔ امام رازی رحمتہ اللہ علیہ جتنی روایات تفسیر میں لائے ہیں، بہت سی ایسی روایات ہیں جن کے متعلق کبھی بھی نہیں کہا جا سکتا کہ یہ روایات صحیح ہیں، حدیث کی کتابوں میں ملتی نہیں، بس جو کچھ زمانے میں مشہور تھا انہوں نے بھی لکھ دیا۔ اور بھی ایسی چیزیں مل جائیں گی۔
اسی طرح شریعت کے اسرار و حکم، ان پر بحث کرنا حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ کے ہاں بھی ہے، لیکن حضرت مجدد رحمتہ اللہ علیہ کا پایہ بہت بلند ہے۔ مختصر عبارات، مگر وہ کرتے بہت اچھی باتیں ہیں۔
فَأَصْبَحُوا بِنِعْمَةِ اللَّهِ، تو اللہ تعالیٰ کے انعام کی وجہ سے یہ لوگ کیا ہو گئے؟ حَائِزِينَ لِأَسْرَارِهِمْ، انہوں نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کے جو حائز تھے، حائز کا مطلب چھپی ہوئی چیزیں، بھید، ان بھیدوں کو، ان خفیہ رازوں کو یہ سمیٹنے والے ہو گئے، فَائِزِينَ اور اسی طرح وہ فائز ہوئے، کامیاب ہوئے، بِأَنْوَارِهِمْ جو نور تھا اس میں۔
کہ ان لوگوں نے ایک تو شریعت کے اسرار کو سمجھا، شریعت میں جو پیچیدہ چیزیں تھیں ان کو سمجھا۔ حکمت ایک الگ چیز ہے اور نرا فلسفہ وہ الگ چیز ہے۔ فلسفی کئی مرتبہ کسی حکم کی علت، کسی کی حکمت، کوئی چیز بیان کرتا ہے۔ خود علت اور حکمت میں بھی فرق ہے نا، خیر یہ بحث تو آگے کہیں آئے گی۔ لیکن فلسفی ایک چیز کو بیان کرتا ہے اور جو کچھ وہ بیان کرتا ہے، شریعت کے اسرار اور رموز کو سمجھنے والا وہ اسے دیکھ رہا ہوتا ہے۔ تو جتنا فرق محض سننے اور دیکھنے میں ہے، اتنا ہی فرق ایک فلسفی اور ایک صوفی میں ہوتا ہے۔
اور صوفیائے کرام جو ہوتے ہیں رحمہم اللہ، اللہ تعالیٰ کبھی کبھی ان پر یہ علوم کھولتا ہے کہ حکمت کیا ہے، اس لیے آپ حکمت کی باتیں، دانائی کی باتیں جتنی ان لوگوں میں دیکھیں گے، اتنی کم ہی کہیں ملتی ہیں۔
مشہور واقعہ ہے کہ وہ ایک مریض بیمار ہو گیا، ابو علی سینا اسے دیکھنے کے لیے گئے، اور حضرت ابو سعید رحمتہ اللہ علیہ بھی گئے۔ تو ابو علی سینا کو بہت پرخاش تھی حضرت ابو سعید رحمتہ اللہ علیہ سے، یا جو بھی بزرگ تھے۔ تو اس نے سوچا یہ کہیں ملیں مجھے تو میں انہیں بتاؤں کہ دین کیا ہے، یہ بیٹھ کے سارا دن جو خانقاہوں میں اللہ اللہ کرتے رہتے ہیں اس میں کیا رکھا ہے، دین تو اصل میں وہ ہے جو ہم نے سمجھا ہے۔
تو اس نے جا کر ہاتھ رکھا مریض کی نبض پہ، تو اسے تو بخار تھا بہت شدید، انہوں نے کچھ پڑھ کے پھونکنا شروع کر دیا۔ تو ابو علی سینا نے کہا کہ اسے بہت شدید بخار ہے، وہ چپ رہے۔ پھر اس نے کہا کہ اس کا بخار اس وجہ سے ہے کہ جسم میں سارے مواد اس کا اکٹھا ہو گیا ہے اور اس کو پسینہ نہیں آ رہا، پھر اس نے کہا کہ اسے ایسی دوائی دی جائے کہ اس کے مسام کھل جائیں، تو پسینہ آئے گا، بخار ٹوٹ جائے گا۔ حضرت ابو سعید رحمتہ اللہ علیہ چپ کر کے پڑھتے رہے۔
پھر اور تکلیف پہنچی تو اس نے کہا کہ کیا یہ صوفی تم پھونک رہے ہو اور پڑھ رہے ہو، یہ تو مسئلہ بیماروں کا ہے! تو انہوں نے کہا: چپ رہ۔ تو اس نے کہا: چپ ہونے کی کیا بات ہے؟ انہوں نے کہا: بکو نہیں۔
اتنا سخت جملہ جو انہوں نے کہا، تو ابو علی سینا تو اٹھ کھڑے ہوئے۔ اور لوگوں نے بیچ بچاؤ کرا دیا۔ تو اس نے کہا کہ اسے دیکھو، مجھے کہتا ہے بکو نہیں۔ تو انہوں نے کہا: میں نے تمہیں جو کچھ کہا ہے، وہ سمجھایا ہے۔ تم سمجھے، سمجھتے نہیں۔ چلے گئے۔
تو مریدوں نے عرض کیا کہ حضرت! آپ کو اتنے غصے میں دیکھا کبھی نہیں، یہ اپ نے کیا ہوا؟ اس کے ساتھ کیا کیا؟ تو کہنے لگے: میں اسے سمجھا رہا تھا کہ تم یہ کہتے ہو کہ اس پہ میں کیا پڑھ کے پھونک رہا ہوں، تو تم نے دیکھا میں نے اس کا نام لیا تو وہ چوکنا ہو گیا، پھر میں نے جب اسے کہا بکو نہیں تو وہ اٹھ کے کھڑا ہو گیا! میں اسے سمجھا یہ رہا تھا کہ میرا کلام اور بے ادبی سے بھرپور، وہ تجھ جیسے پہ اثر کرتا ہے کہ اٹھ کے بیٹھ جائے، تو اللہ کا کلام حکمت سے بھرپور اتنا بھی اثر نہیں رکھتا کہ مریض اٹھ کے بیٹھ جائے؟
اور پھر فرمایا: اسے اخلاق نہیں آتے۔ اس میں اخلاق نہیں ہیں۔ تو ابو علی سینا کو بھی کسی نے جا کے ساری قصہ بتا دیا، اب شرمندہ تو ہو گیا۔ تو اس نے اپنی ساری کتابیں جو لکھی ہوئی تھیں ایک ایک جلد بھیج دی، ایک ایک نسخہ بھیج دیا اور کہا حضرت کو بتانا اپنے پیر کو، کہ میں نے اخلاقیات میں اتنا کچھ لکھا ہے، انسانی اخلاقیات پہ اتنا کچھ۔ تو انہوں نے فرمایا: یہ کتابیں واپس لے جاؤ، اور اسے کہنا کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ اسے علم نہیں ہے اخلاقیات کا، میں نے کہا تھا اس میں اخلاقیات ہیں ہی نہیں۔ علم اور چیز ہے اور کسی چیز کا ہونا اور چیز ہے۔ یہ ہے بات۔
تو صوفیاء یہ لوگ اللہ کے دین کے اسرار کو سمجھتے ہیں کہ اس میں کیا چیز ہے۔ تو انہوں نے کہا اسی لیے اگلا جملہ حضرت شاہ ولی اللہ رحمتہ اللہ علیہ لائے ہیں کہ یہ کیا ہوتے ہیں؟ کامیاب ہوتے ہیں، بِأَنْوَارِهِمْ، اس، ان انوار سے جو انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کے کلام میں ہوتے ہیں۔ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کے کلام میں نور ہوتا ہے اور یہ لوگ اس نور کے ذریعے سے راہ طے کرتے ہیں۔
قرآن کریم میں بھی آیا ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: نور ایمان ہے، تو یہ ایمان قیامت میں نور کی شکل میں آگے آگے چلے گا۔ اللہ نے فرمایا:
اور جو لوگ منافق رہے زندگی میں، وہ انہیں کہیں گے کہ تم رکو اور ہم اس نور میں سے کچھ لینا چاہتے ہیں۔ تو انہیں کہا جائے گا:
اللہ نے فرمایا: پھر اس کے بعد دروازہ بند کر دیا جائے گا اور ظاہر میں عذاب ہوگا اور اندر اس کے خدا کی رحمت ہوگی۔ یعنی جہنم ہوگا ادھر کو اور اندر خدا کی رحمت دوسری طرف ہوگی۔ تو منافقین کو روک دیا جائے گا۔
تو انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام وہ جو کچھ کہتے ہیں اور ان کے متبعین جس علم کو سمیٹتے ہیں، انوار کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ سو اس سے بڑھ کر بڑی بات کیا ہو سکتی ہے کہ کسی انسان کو وہ نور مل جائے جو انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کے کلام میں ہوتا ہے۔
حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ کے کلام کے متعلق ایسے آتا ہے، وہ وعظ کرتے تھے تو لوگ کہتے تھے کہ حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ کے کلام میں ایسا نور ہے جیسے انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کا کلام ہوتا ہے، روشنی ہوتی ہے، یعنی بات ان کی اثر کرتی ہے۔
پھر فرمایا حضرت نے کہ دیکھو، یہ علوم جو سمیٹتے ہیں انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کے، تو کوئی ایک شخص جو اس علم کو لے لیتا ہے، ایک ہزار عبادت گزاروں پر بھاری ہو جاتا ہے۔ ایک آدمی ہے عبادت کرتا ہے محض، بغیر علم کے، اور ایک آدمی ہے جس کے پاس علم ہے اور عبادت نہیں ہے۔ تو تین قسمیں بن جاتی ہیں۔
اللہ کے ہاں سب سے اچھے بندے وہ ہیں جو دین کو گہرائی کے ساتھ سمجھتے ہیں، فقیہ کہتے ہیں جسے، مجتہد کہتے ہیں، یہ سب سے اعلیٰ درجے کے لوگ ہوتے ہیں۔ اس لیے کیونکہ ان کے پاس علم ہوتا ہے اور شیطان دھوکا نہیں دے سکتا۔ اس علم پر وہ عمل کرنے والے بھی بنے، جب علم اور عمل دونوں جمع ہو گئے تو یہ ہیں جنہیں قرآن نے کہا ہے: وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ، اور وہ لوگ جن کا علم میں پایا بلند ہوتا ہے۔
یا پھر تیسرا درجہ ان لوگوں کا آ جاتا ہے جو لوگ ظاہری علوم پڑھے ہوئے نہیں ہوتے، مگر اللہ کی یاد، اللہ کا ذکر، اس کے ذریعے وہ ایک دن ایسے مقام پر پہنچ جاتے ہیں کہ جو چیز خلافِ شریعت ہوتی ہے ان کی طبیعت کو کھٹکنے لگتی ہے۔ لیکن اس شرط کے ساتھ کہ وہ پھر بھی فتوے کے محتاج رہتے ہیں۔ کسی اور فیلڈ میں ہے، ڈاکٹر ہے، انجینئر ہے، کچھ اور کام کر رہا ہے، لیکن اللہ کا ذکر، اللہ کی یاد اتنی غالب ہو جاتی ہے اس پہ کہ پھر وہ طبعی طور پر شریعت کے خلاف چلنے کو ناگواری محسوس ہوتی ہے، اور فتوے پوچھتا رہتا ہے۔
اور یہ وہ چیز تھی جس کے پیش نظر ہمارے بہت سے حضرات نے خلافت اور اجازت ان لوگوں کو دے دی جو بظاہر پڑھے لکھے نہیں تھے، علماء میں سے نہیں تھے، تو انہوں نے کہا کہ فقہ کی کوئی بات، فتوے کی کوئی بات پوچھنی ہو تو میاں مفتیوں سے پوچھتے رہنا، فقہ میں دخل خود نہ دینا۔ اور باقی اللہ اللہ کرنا یہ ایک الگ چیز ہے، یہ تم میں قابلیت آ گئی، صلاحیت آ گئی، ٹھیک ہو گیا۔
تو حضرت فرماتے ہیں، شاہ ولی اللہ رحمتہ اللہ علیہ، کہ ایک آدمی ہزار عبادت گزاروں پر افضل ہو جاتا ہے اس لیے کہ عبادت گزار سمجھ نہیں سکتا کہ شیطان کس جگہ آ کر اسے پھنسا دے گا۔ انوار میں پھنس جاتا ہے، بظاہر نور ہے اس میں پھنس جاتا ہے، کوئی چند دن اچھے خواب دیکھ لیتا ہے اس میں پھنس جاتا ہے۔ اور جب پڑھا لکھا ہوتا ہے تو وہ ان ساری گھاٹیوں کو عبور کر جاتا ہے، وہ کہتا ہے یہ سب چیزیں ایسی ہیں کہ گزر جانے والی ہیں اور ان کے ذریعے شریعت ثابت نہیں ہوتی۔ شریعت ثابت ہوتی ہے ان چیزوں سے جو چیزیں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم لائے ہیں، یہ مقام ہے جہاں پہنچ کے بڑے بڑے لوگ اللہ کے قرب سے محروم ہو جاتے ہیں۔
ایک بزرگ ہیں انہوں نے کتاب لکھی، اور ہیں وہ بھیرہ کے، اور بھیرہ میں بگوی خاندان جو ہے، اس کے بزرگ۔ اور یہ بگوی خاندان کی علمی طور پر بڑی خدمات ہیں۔ کسی زمانے میں بھیرہ مرکز رہا ہے، بگوی خاندان جو تھا پورے پنجاب اور سرحد سے لوگ یہاں پڑھنے آیا کرتے تھے۔ انہوں نے حوالہ دیا ہے حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ کی ایک عبارت کا، لیکن وہ عبارت ملی نہیں ابھی تک۔
تو قصہ انہوں نے یہ نقل کیا کہ یہ ہے فرق، کہ دیکھو کہاں آ کے کس طرح فقیہ انسان اور سمجھدار انسان، دین کا پڑھا لکھا انسان، عبادت گزار پر بھاری رہتا ہے۔ قصہ یہ لکھا ہے کہ ایک آدمی تھا اور وہ ستر کے معاملے میں احتیاط نہیں کرتا تھا، بیٹھا رہتا تھا۔ تو شہر کے جو محتسب تھے، حکومت نے مقرر کیے بڑے صالح، نیک آدمی تھے، انہوں نے دیکھا لوگ ایک جگہ جھمگھٹا لگا ہوا ہے، آگے بڑھ کے دیکھا تو وہ آدمی بیٹھا ہوا تھا، تو انہوں نے اس سے کہا کہ اپنے ستر کی حفاظت کرو، اپنے آپ کو ڈھانپ کے رکھو۔ یہ کہہ کے چلے گئے۔
اگلے دن پھر یہی چیز ہو رہی تھی، تو پھر آئے اور انہوں نے کہا: میں نے تمہیں منع نہیں کیا تھا؟ اگر تم باز نہیں آؤ گے تو مجھے پھر پولیس کو بلانا پڑے گا، قاضی کے پاس جانا پڑے گا، اور شہر میں میری ڈیوٹی اسی لیے حکومت نے لگائی ہے کہ جو خلافِ شرع چیزیں ہیں ان کو روکوں۔
تو وہ آدمی ہنستا رہا اور کہنے لگا: تم میری جان نہیں چھوڑو گے جب تک حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں تنبیہ نہیں کریں گے، جب تک تمہیں وہاں سے ڈانٹ نہیں پڑے گی۔
تو وہ محتسب جو تھے وہ رات کو سوئے تو انہوں نے خواب میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور ان صاحب نے خواب میں شکایت کی کہ اللہ کے رسول! یہ مجھے تنگ کرتا ہے، یہ شہر کا محتسب ہے۔ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے کچھ نہ کہو، یہ ہمارا آدمی ہے۔
ختم ہو گئی بات۔ اگلے دن پھر وہ آئے اور انہوں نے کہا: میں پولیس کو بلاؤں یا تم ٹھیک ہو گئے؟ تو ہنسے اور کہنے لگے: تیری جرات اتنی ہو گئی ہے کہ رات تجھے ڈانٹ پڑی ہے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے، اس کے باوجود تو باز نہیں آتا؟
تو انہوں نے کہا: ایک خواب، میں اس پہ عمل کر لوں اور سینکڑوں، ہزاروں صحابہ اور تابعین رضی اللہ عنہم جو فتویٰ دیتے ہیں کہ ستر ڈھانپنا ضروری ہے، ان کو چھوڑ دوں؟ ان کا بس خواب ہے، دیکھا تھا، لیکن میں ان روایات کو کیسے چھوڑ سکتا ہوں جو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے علم کے ذریعے مجھ تک پہنچی ہیں؟ تو ٹھیک ہو جاؤ، ورنہ میں پولیس کو بلاتا ہوں۔
یہ ہے وہ جگہ جہاں پہنچ کر اگر کسی انسان کے ہوش و حواس برقرار ہوں، ایک تو ہے نا ہوش سے ہی گزر جائے، مجذوب ہو جائے۔ اور مجذوب ہوتا وہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی تجلیات پڑتی ہیں اور کوئی تجلی اتنی زبردست پڑتی ہے کہ یہ آدمی اپنے آپ کو عقل کے دائرے میں رکھ نہیں سکتا۔ حقیقت اس کی اتنی ہے۔
اب یہ کون ہوتا ہے، اس میں اور پاگل میں کیا فرق ہے، کیا نہیں ہے، یہ بڑی پیچیدہ بحث ہے۔ اس میں پڑنا بھی نہیں چاہیے، اتنے ان لوگوں کو چھیڑنا بھی نہیں چاہیے۔ لیکن جس انسان میں ہوش و حواس برقرار رہے، پھر وہ شریعت کے خلاف چلے، تو یہاں پہنچ کے اگر کوئی اور آدمی ہوتا اور خواب میں اسے ڈانٹ پڑی ہوتی تو وہ تو کہتا جی بڑے بزرگ ہیں، اللہ والے ہیں، پہنچے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اگلے دن کہا کہ یہ تو تمہارا ایک خواب ہے نا، بس ٹھیک ہے لیکن میں ان روایات کو کیسے چھوڑ سکتا ہوں جو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے شریعت کے احکامات ہم تک پہنچے ہیں۔
اس لیے شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ آدمی جو ہوتے ہیں پھر اس طرح بھی ہوتا ہے کہ علومِ نبوت کے جو وارث ہوتے ہیں، ایک ایک آدمی کو ہزار ہزار عابدوں پر فضیلت بخشی۔
عرب، اصل میں محاورہ ہے یہ عربوں کا۔ عرب انسانوں کو تولتے تھے۔ وہ کہتے تھے یہ آدمی ہے، اور اس کے مقابلے میں تم اپنے قبیلے کے دس آدمی بھی پیش کرو تو یہ اس سے بھاری ہے۔ اب بھی اپ سوچیں، کبھی کبھی ایک آدمی اتنا قابل ہوتا ہے کہ اس کے فیلڈ کے دس آدمی لے آئیں تو آدمی کہتا ہے ان دس پہ یہ ایک بھاری ہے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بھی یہ کہا، نہج البلاغہ میں آتا ہے، انہوں نے کہا حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے متعلق کہ معاویہ میرے ساتھ اگر مقابلہ کریں فوج کی تبدیلی کا، تو میں ان کا ایک آدمی لے لوں اور تم جو میرے دوست ہو نا، دس انہیں دے دوں، تم کتنے نکمے لوگ مجھے مل گئے! تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے تقابل کیا ہے آدمیوں کا۔
اس طرح عرب تقابل کرتے تھے کہ ایک آدمی ہزار کے برابر، ایک آدمی سو کے برابر ہو گیا۔ اونٹوں میں بھی تقابل ہوتا تھا۔ آج کل کی اسان مثال ہارس پاور لے لیں۔ یہ اتنے ہارس پاور کا انجن ہے۔ مطلب یہ کہ جتنے گھوڑے اتنی طاقت کو کھینچ سکتے تھے یا استعمال کر سکتے تھے، اتنے گھوڑوں میں اتنی طاقت تھی، اتنی طاقت کا یہ انجن بن گیا ہے، یہ اسان مثال۔
اور خود حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی تولا گیا ہے۔ دارمی کی روایت میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نبوت سے پہلے ایک جگہ جا رہا تھا میدان میں، تو میں نے عجیب منظر دیکھا کہ ایک ترازو لا کے نصب کر دیا گیا ہے۔ پھر فرشتے نے مجھے پکڑا اور بٹھا دیا، اور اس نے کہا: اس آدمی کا وزن کرو۔ تو فرمایا: پھر ایک آدمی کو میرے برابر میں رکھ کے تولا گیا تو میرا پلڑا بھاری رہا، زمین پہ رہا۔ پھر دس آدمی، پھر سو۔ تو اس نے کہا: اس آدمی کا اتنا وزن ہے؟ اس نے کہا: اتنا وزن ہے اس کا کہ پوری دنیا کے لوگ لا کر تم اس پلڑے میں رکھ دو نا، تو بھی یہ ان سے وزنی ہے۔ تو پھر وہ چلے گئے۔
شاہ ولی اللہ رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ایک ہزار عبادت گزار، ان پر ایک آدمی کو فضیلت حاصل ہو جاتی ہے جب وہ دین کو صحیح معنوں میں سمجھنے والا ہو، فقیہ ہو، اور دین کو صحیح طرح سمجھتا ہو۔ امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کو دیکھ لیں، امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ جیسے لوگ کوفہ میں تھے۔ اور عبادت میں امام صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے اگر بڑھ کے نہیں تھے تو کم بھی نہیں تھے۔ لیکن جو اللہ نے قبولیتِ عامہ نصیب فرمائی ہے، وہ دین کی گہری سمجھ اللہ نے انہیں دے دی تھی۔ اسی لیے دوسری جگہ ترمذی کی روایت میں آیا ہے:
یہ وہ دین کے تقاضوں کو سمجھتا ہے۔ اور شاہ ولی اللہ رحمتہ اللہ علیہ خود بھی ان لوگوں میں سے تھے کہ جو اس دور میں دین کے کیا تقاضے تھے، انہیں سمجھتے تھے۔ تو ایک آدمی ہزار عابدوں کے برابر ہو جاتا ہے۔
اور پھر شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: وَسُمُّوا فِي الْمَلَكُوتِ عُظَمَاءَ، اور جو عالمِ ملکوت ہے، یہ دنیا ایک الگ ہے۔ یعنی فرشتوں کی دنیا، ملکوت، ملک، فرشتے کو کہتے ہیں۔ عالم ناسوت، لاہوت، ملکوت، یہ سب فلاسفہ، صوفیاء کی اصطلاحات ہیں۔ ان میں سے ایک چیز حضرت نے فرمائی کہ ملکوت، فرشتوں کی دنیا میں یہ لوگ جو ہوتے ہیں بڑے لوگ کہلاتے ہیں۔
ایسی روایات حدیث میں بھی آئی ہیں۔ ابن عبد البر نے ایک کتاب لکھی ہے، یہ بہت بڑے مالکی فقیہ تھے، اندلس کے تھے، اور مؤطا امام مالک رحمتہ اللہ علیہ پہ انہوں نے کام کیا ہے اور پچاس جلدوں سے بھی زیادہ لکھی ہیں۔ اسی طرح انہوں نے ایک کتاب لکھی ہے اور وہ علماء کے متعلق ہے، ان کے مناقب پہ، علم کے مناقب پہ، اس میں وہ ایسی احادیث، ایسی روایات لائے ہیں کہ فرشتے بھی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اہل علم کا جب ذکر کرتے ہیں تو فرشتوں کے ہاں وہ عظیم انسان شمار ہوتے ہیں۔
طبرانی میں بھی ایا ہے، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے شفاعت کے جو درجات بیان کیے ہیں، مختلف احادیث کو دیکھیں، تو ان میں سے ایک روایت طبرانی میں بھی آئی ہے جس میں یہ آیا ہے کہ ایک ایک عالم دین اس کو اللہ تعالیٰ اجازت دے گا کہ وہ تین سو ان لوگوں کو اپنے ساتھ جنت میں لے جائے جن پہ جہنم واجب ہو چکی تھی۔ یہ بڑے شرف اور فخر کی بات ہے، لیکن بات وہ ہے کہ اللہ کے ہاں کون علماء میں شمار ہے اور کون نہیں۔ کیونکہ قرآن نے دوسری طرف بھی بتا دیا ہے کہ گدھے کی طرح ہو جاتے ہیں کہ جیسے اس نے بوجھ اٹھا رکھا ہے، تو دونوں ہی چیزیں جب تک موت نہ ائے ایمان پہ اور اللہ کے ہاں معاملہ نہ پیش ہو جائے اور وہاں سے کوئی حکم نہ ہو جائے، کیا کوئی کہہ سکتا ہے۔
وَصَارُوا، اور پھر وہ لوگ جو فرشتوں کے ہاں بڑے لوگ کہلائے، وہ حضرات حضرت فرماتے ہیں: اس قدر بلند درجے پر پہنچے:
مچھلیاں جو ہیں پانی میں بھی ان لوگوں کے لیے دعا مانگتی ہیں، ان علماء کے لیے۔ یہ اشارہ ہے اس حدیث کی طرف جو ابن ماجہ میں آئی ہے۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے وہ بندے جو اللہ کا کام کرتے ہیں اور علم حاصل کرتے ہیں، ان کے لیے مچھلیاں پانی میں اور چیونٹیاں اپنے بلوں میں ان کے لیے دعا مانگتی ہیں۔
اور قرآن کریم میں سورہ مومن کے آغاز میں بھی آیا ہے کہ فرشتے بھی دعا مانگتے ہیں، اور فرشتے بھی کون سے؟ اللہ نے کہا جنہوں نے عرش اٹھایا ہوا ہے، اور جو ان کے گرد و جوار میں اور فرشتے ہیں، اللہ کے انتہائی مقرب فرشتے، وہ بھی۔ اور کہتے ہیں کہ اے اللہ! معاف کر دے ان لوگوں کو، وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ، جو تیری راہ پر چلتے ہیں۔ تجھ پر ایمان لائے، تیرا کام کیا، تیری راہ پر چلتے ہیں، اللہ ان لوگوں کو معاف فرما دے۔
تو سب سے زیادہ چونکہ علماء، اگر علم صحیح ہو، تو اس راہ پر چلنے والے ہیں، اس لیے حضرت نے اس کی طرف اشارہ فرمایا کہ یہ اتنے بڑے لوگ ہو جاتے ہیں، اتنا بلند مرتبہ ہو جاتا ہے کہ ساری خلق خدا، حتیٰ کہ مچھلیاں پانی میں بھی ان کے لیے دعا گو رہتی ہیں۔
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اور حدیث میں جو بات کہی ہے، وہ اس پہ بڑی منطبق اتی ہے۔ اپ نے فرمایا:
یعنی وہ دین کے قواعد، ضوابط، اصول کے خلاف نہیں تھا، اور اس نے اچھا کام شروع کیا، اللہ اسے اجر دے گا اور جو لوگ اس کے طریقے کے مطابق کام کریں گے، اللہ انہیں بھی اجر دے گا اور اجر، کام کرنے والوں کا اجر بھی اس کے کھاتے میں لکھا جائے گا اور اللہ اس کے اجر میں کمی نہیں کرے گا۔
ایک آدمی نے کسی کو بتا دیا کہ نماز کا یہ مسئلہ ہے، اس نے عمل کیا، اسے بھی ثواب پہنچا اور جس نے سکھایا تھا اس کو بھی اللہ نے ثواب دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ نہیں ہے کہ اس عمل کرنے والے کے ثواب سے کاٹ کے کچھ دے دیا ہے، بلکہ اس کو بھی خدا نے ویسے ہی ثواب دیا۔
اور اسی طرح شر کے بارے میں بھی ہے کہ جس انسان نے برا کام کیا، وہ برائی اس کے کھاتے میں بھی اور جو کچھ لوگ اس برائی کو دیکھ کر کریں گے وہ بھی اس کے کھاتے میں۔ اسی لیے ابن ماجہ ہی کی ایک اور روایت میں اتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: طوبیٰ، بڑا ہی مبارک ہے وہ آدمی جو خیر کا دروازہ کھولنے والا ہو اور جو شر کا دروازہ بند کرنے والا ہو۔ اور ایک جگہ ایا ہے کہ آپ نے فرمایا: لوگو! خیر کے دروازے کھولنے والے بن جاؤ اور شر کے دروازے بند کرنے والے بن جاؤ۔
یہ اللہ کی حمد و ثناء اور اللہ تعالیٰ کی تعریف اور انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کی عظمت کے بعد، اب بات پھر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ:
اب اللہ کی حمد و ثناء کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجا، اس لیے کہ حدیث میں ایا ہے دوسری جگہ کہ جو شخص بھی کوئی بڑا کام شروع کرے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس نے اللہ کی حمد و ثناء نہیں کی، اللہ کا ذکر نہیں کیا اور مجھ پہ سلام نہیں پڑھا، مجھ پہ درود نہیں پڑھا، تو اس کا کام بے برکت رہے گا۔ لفظ ایا ہے کہ جیسے ہاتھ کٹا ہوا ہوتا ہے۔ کہ جب ہاتھ کٹ جائے تو انسانی جسم ناقص ہو جاتا ہے، اس طرح اس کے کام ادھورے رہیں گے۔
تو شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے ان احادیث پر عمل کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجا، اور اس کے لیے صیغہ انہوں نے استعمال کیا ہے جمع کا۔ تو جمع کا صیغہ عَلَيْهِمْ ہے، ان سب پر خدا کی سلامتی ہو، یعنی انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام پر۔ وَعَلَى وَرَثَتِهِمْ اور ان کے، انبیاء علیہم السلام کے جو وارث ہیں، ان پر بھی خدا کی سلامتی نازل ہو، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے ضمنی طور پر انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کے ورثاء کے لیے سلام کا لفظ استعمال کیا اور یہ جائز ہے۔
پہلے زمانے میں ایسے نہیں تھا، پہلے ایسے ہوتا تھا کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ بھی مل جائے گا: رضی اللہ عنہ، اللہ ان سے راضی ہو۔ یہ پہلے بھی بات ہو چکی ہے۔ اور خیر، جب ہو چکی تو بس وہ سن لینی چاہیے، خلاصہ اس ساری بات کا یہی ہے کہ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام پر ہی سلام بھیجنا چاہیے، اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے ساتھ رضی اللہ عنہم کا لفظ ہی لکھنا چاہیے، اور اولیاء اللہ کے ساتھ رحمتہ اللہ علیہ کا لفظ لکھنا چاہیے، کیونکہ اب امت میں یہ چیزیں رائج ہو چکی ہیں، ایسے نہ ہو کہ لوگوں کو اس سے کوئی شبہ پیش ائے۔
تو یہ جو انہوں نے کہا کہ ان پر بھی خدا کی سلامتی ہو اور ان کے وارثوں پر بھی، تو ضمنی طور پر، حقیقی طور پر تو انبیاء علیہم السلام تھے اور ان کی تبع میں ان پہ بھی ہو جائے۔ بہت سے کام ضمنی ہوا کرتے ہیں اور بہت سے کام اصل ہوا کرتے ہیں۔ اور جو ادمی ضمنی کاموں میں مصروف ہو جاتا ہے، مقاصد کے کاموں سے ہٹ جاتا ہے، وہ کامیابی نہیں ملتی۔ مثلاً بچے کو بھیجو مارکیٹ میں کہ یہ روٹیاں لے اؤ، اور وہ تو اصل کام ہے، اب یہ جاتے جاتے کھیلنے میں لگ جائے، تو کھیلنا تو ضمنی کام ہے، جو اصل کام تھا وہ کیوں نہیں کیا؟ ضمنی کام میں پڑ گیا نا۔ تو یہ ضمنی کام میں جو لوگ لگ جاتے ہیں، پھر وہ اصل کام کو بھول جاتے ہیں۔
اسی طرح یہاں پر یہ فرمایا ضمناً کہ ان پر بھی، کب تک خدا کی سلامتی نازل ہو؟ مَا دَامَتِ الْأَرْضُ وَالسَّمَاءُ، جب تک کہ زمین اور اسمان ہیں۔ یہ بھی محاورہ ہے۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے گرامی نامہ لکھا ہے، طبقات ابن سعد میں ایا ہے کہ ان لوگوں کو فلاں فلاں شرائط کے ساتھ فرمایا: میں امان دیتا ہوں، اور یہ اس وقت تک کے لیے ہے جب تک کہ پانی ساحل کو گیلا کرتا رہے۔ عربوں میں یہ محاورے تھے۔ محاورہ بولتے تھے کہ جب تک اسمان ستاروں سے مزین رہے، اسمان کی رونق ستارے رہیں تب تک کے لیے، یعنی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے، لمبی مدت کے لیے۔
قرآن نے بھی استعمال کیا ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہ رہیں گے جہنم میں اور جنت میں جب تک کہ اسمان اور زمین رہے۔ ایسی چیز ائی ہے نا۔ تو اس میں بھی یہی ہے کہ گویا کنایہ ہے، اشارہ ہے لمبی مدت کے لیے کہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔
اور اللہ تعالیٰ نے ان تمام انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام اور ان کے جتنے ورثاء تھے، ان میں سے اللہ نے خاص طور پر، یعنی یہ جو دعا ہم کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ سے عرض کر رہے ہیں کہ ان میں سے خاص کر دے ہمارے اقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم پر خاص طور پر خدایا تیری رحمتیں نازل ہوں۔
الْمُؤَيَّدَ، جن کی تائید کی گئی تھی، مؤید، یعنی جن کی مدد کی گئی تھی، مؤید، بِالْآيَاتِ الْوَاضِحَةِ واضح طور پر، صاف اور کھلے ہوئے معجزات دے کے جن کی تائید کی گئی تھی، اور واضحہ کے ساتھ غراء کا لفظ بھی استعمال کر لیا، غراء کا مطلب ہے روشن معجزات، قوی معجزات، صاف کھلے ہوئے معجزے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو دیے گئے کہ یہ معجزات ہیں، اور معجزہ جو ہے وہ نبوت کی دلیل ہے۔
اس لیے انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام جب خدا کی طرف دعوت دیتے ہیں تو خدا انہیں معجزہ دیتا ہے، کیونکہ اگر معجزہ اللہ تعالیٰ اپنے نہ دے تو پھر تو معاذ اللہ کوئی بھی جھوٹا ادمی اس کے نبوت کا دعویٰ کر دے۔ تو خدا ایسا معجزہ دیتا ہے کہ وہ معجزہ بنیادی چیزوں میں تبدیلی پیدا کر دیتا ہے۔ مثلاً پتھر بولنے لگے۔ یہ چیز ہے۔ درخت، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کیا تو وہ چل کے ایا، صحیح روایات میں اتا ہے۔ تو اب یہ اتنی بڑی چیز ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دکھا دیا کہ واقعی انہیں ہم نے ہی بھیجا ہے اور یہ ہماری طرف سے ہیں۔
تو شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ہمارے اقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر روشن اور واضح معجزات کے ساتھ، بالکل روشن معجزات کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے انہیں اس دنیا میں بھیجا:
یہ درود جو ہے لفظ، یہ فارسی کا ہے۔ عربی میں صلاۃ کہتے ہیں، اردو میں دعا کہتے ہیں۔ درود شریف کا کیا مطلب ہوا؟ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دعا ہو گئی۔ اب اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا کہ ایمان والو! تم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دعا کرو۔ ہم کہتے ہیں: اللَّهُمَّ صَلِّ، اللہ! تو دعا کر دے، تو نازل کر دے۔
تو اشکال یہ پیش اتا ہے کہ اللہ نے ہمیں حکم دیا اور ہم اللہ سے پھر درخواست کر رہے ہیں تو یہ بات کیا ہوئی؟ بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جب ہمیں کہا کہ تم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کچھ کہو، درود، سلام، تو اب بندے نے گویا کہ یہ عرض کیا کہ اللہ! وہ اتنی بڑی ہستی ہے کہ ہم اس کے لیے کیا کہہ سکتے ہیں؟ اے پروردگار! ان کے شایانِ شان جو رحمت نازل کرنی ہے وہ تو ہی مہربانی کر، کہ تیری مہربانی اور تیری عنایات ان پہ ہوں، تو بندہ اللہ سے پھر ان کے لیے مانگتا ہے، یہ ہے درود۔
شبلی نعمانی نے بڑی اچھی بات ایک لکھی ہے۔ شعر ہے وہ شاعری میں، اور نثر اس کی، تشریح اس کی یہ ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے لکھنے کا ارادہ کیا، بڑا کام کیا، یعنی کتابیں جمع کیں، یہ کیا، وہ کیا، سب کچھ لوازمات اس کے جمع کیے، تو غیب سے مجھے اواز ائی اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے صدا ائی کہ جس ہستی کی سیرت تم لکھنے جا رہے ہو نا، دنیا میں کوئی اس کی سیرت نہیں لکھ سکتا، وہ اتنا بڑا ادمی ہے کہ اس کی سیرت اگر لکھتے تو ہم ہی لکھتے، اور کون لکھ سکتا ہے!
تو شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ یہاں پر یہ کہتے ہیں کہ اللہ! بہترین درود اور بہت عمدہ صلوٰۃ و سلام، یہ تو نازل فرما۔ اور ایسا، اس کے بعد لفظ کیا استعمال کیا ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر:
آل میں ہر وہ آدمی داخل ہے جو متقی ہے، جو تقویٰ والا ہے۔ اب فضیلت کا دارومدار کس چیز پر ہے؟ نسب پہ، آل پہ؟ اور نسب تو قبضے میں نہیں ہے۔ تو اس ساری بحث میں جو بات تھوڑی سی سمجھ میں اتی ہے، وہ یہ ہے کہ فضیلت کا دارومدار وہ ہے کسب پہ کہ ادمی نے خود کیا کام کیا ہے۔ اور جتنی بھی چیزیں ادمی کے کسب سے باہر ہیں، وہ ایکسٹرا کوالیفکیشن ہے، وہ مزید اللہ کی طرف سے مہربانی ہے۔
ورنہ اگر آپ فطری چیزوں کو، جو قدرتی چیزیں ہیں، انہیں فضیلت کا دارومدار بنائیں تو پھر کون افضل ہے؟ مثلاً کوئی ادمی کہتا ہے کہ نسب حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی آل وہ ہے جو نسب میں ہے، حضرت عبدالمطلب کی اولاد ہے، وہ آل ہے۔ اچھا صاحب! تو ہمارا کیا قصور ہے؟ ہم کیوں نہیں ان کی آنکھ میں پیدا ہوئے؟ اور ان میں کیا اتنی بڑائی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اس میں پیدا کر دیا اس میں؟ اس کا مطلب صاف ظاہر ہے کہ بندے کے کسب کو دخل نہیں ہے جن چیزوں میں، وہ دارومدار نہیں بن سکتا۔
اگر نسب کی بات ہم کریں، اگر بندے کے کسب کو دخل مان لیا جائے، بندے کے کسب کو ایک طرف کر دیا جائے، پھر کہتے ہیں کہ بندے کے کسب کو ایک طرف کر دیا جائے اور جو قدرتی چیزیں ہیں انہیں فضیلت کی بنیاد مان لیا جائے، تو سب سے اچھا نسب تو وہ تو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا ہے۔ حتیٰ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی زیادہ عمدہ نسب حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا ہے، وہ محمد بن عبداللہ ہیں اور یہ فاطمہ بنت محمد ہیں علیہ الصلوٰۃ والسلام۔
سوچے نا آدمی، کہ اگر نسب بناء ہے فضیلت کی، وہ تو اپنے اختیار میں ہے نہیں، تو پھر سب سے افضل نسب کس کا ہوا؟ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا ہو گیا، ایسا نسب جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی صاحبزادی صاحبہ کا جیسا نسب نہیں۔ ہے یہ مشکل بات، لیکن ٹھنڈے دل سے سوچنی چاہیے کہ کس چیز کو بنیاد بنانا ہے فضیلت کی۔
ایک ادمی کہتا ہے کہ فضیلت کی بنیاد جو ہے وہ شجاعت ہے، بہادری ہے، تو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ بہادر تھے۔ پھر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں تو فیصلہ نہیں ہو سکتا کہ کون زیادہ بہادر تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے بھی بڑھ کے بہادر تھے۔
تو لے دے کے بات ایک ہی رہ جاتی ہے کہ اپنے اعمال کو، کسب کو، کام کو دخل ہے فضیلت میں۔ جس نے سب سے زیادہ کام کیا یا اللہ نے اس سے سب سے زیادہ کام لیا دین کا، وہ سب سے زیادہ افضل ہے۔ اگر یہ بحث سمجھ لی جائے تو پھر خود ہی فیصلہ ہو جاتا ہے کہ سیدہ خدیجہ، فاطمہ اور عائشہ رضی اللہ عنہن میں کون سب سے افضل ہے۔
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا ان کا تو انتقال ہو گیا۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ان سے دین کی ایسی خدمت نہیں ہوئی جیسی کہ باقی لوگوں سے ہوئی، وہ بھی انتقال فرما گئیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ان کے اپنے کسب کو، محنت کو خدا نے جو ان سے کام لیا ہے، جتنا علم امت میں ان سے پھیلا ہے، جتنے پیچیدہ مسائل کو انہوں نے حل کیا ہے، یہاں تک کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جیسا ادمی بھی بھیجتا تھا کہ جاؤ ام المومنین سے پوچھو اس معاملے میں کیا کہتی ہیں، کیا فتویٰ دیتی ہیں، تو پھر فضیلت کا دارومدار تو کس پہ ا جاتا ہے؟
تو یہاں پر فرمایا کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی آل، اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ ہر وہ آدمی جو متقی ہے، مومن ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آل میں داخل ہے۔
وَأَصْحَابِهِ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر، شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ لفظ بڑا اچھا لائے ہیں: شَآبِيبَ رِضْوَانِكَ، اے پروردگار! تیری رضا، تیری خوشی، اس کی شآبیب، موسلادھار بارش برسے۔ اردو میں کہتے ہیں موسلادھار، انگلش میں Cats and dogs، مسلسل بارشیں برستی رہیں۔ شآبیب کا لفظ صحیح ترجمہ ہو نہیں سکتا اس کا، کتنا مکمل لفظ ہے! یا یہ کہیے کہ چھاجوں برسے، چھاجوں مینہ برسے تیری بارش، تیری رحمتوں کا ان پر۔
اور پھر کہا: أَحْسَنَ الْجَزَاءِ، اللہ انہیں بہترین صلہ عنایت فرما صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو۔ کیوں؟ اس لیے کہ انہوں نے دین امت تک منتقل کیا ہے۔ یہ جتنے لوگ بھی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا کہتے ہیں نا یا تنقید کرتے ہیں، امام مالک رحمتہ اللہ علیہ نے کہا اور بڑی اچھی بات کہی، انہوں نے کہا: یہ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ اس دین کے گواہوں کو مجروح قرار دیں۔
ہے یہ ایک فقرہ، لیکن سوچو، مطلب یہ ہے کہ دین کے سب سے پہلے گواہ وہ ہیں، وحی انہوں نے نازل ہوتے ہوئے دیکھی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو انہوں نے دیکھا ہے، دین ان سے لے کے امت کی طرف انہوں نے منتقل کیا ہے، روایات ان کی ہیں، احادیث ان کی ہیں، تو اگر ان میں سے کوئی ادمی مشکوک قرار پاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے واسطے سے جتنا دین اتا ہے سب کا سب مشکوک ہو جائے گا، تو دین اکھڑ گیا۔
مسلم کے مقدمے میں اتا ہے کہ حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس کئی چیزیں لائی گئیں اور انہوں نے کہا: علی رضی اللہ عنہ کے یہ فیصلہ نہیں کر سکتے، علی رضی اللہ عنہ کے یہ فیصلہ نہیں، یہ فیصلہ نہیں، اور انہوں نے اٹھا کر رکھ دیے ایک طرف۔ اسی لیے کوفہ میں محدثین کہتے تھے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا علم ان کے لوگوں نے برباد کر دیا۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے جو شاگرد تھے، ان پر جب شبہ ہوا کہ انہوں نے جھوٹ بولا ہے، تو پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بات مشکوک ہو گئی نا۔
ایسے ہی صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے کسی کے متعلق جب یہ ثابت ہو جائے کہ یہ ادمی جھوٹا ہے، یہ ادمی ایسا ہے، ایسا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی روایات جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہیں وہ خود بخود مشکوک اور ناقابل اعتبار ہو جائیں گی۔ حتیٰ کہ محدثین نے کہا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی صرف وہ روایات ہم مانیں گے جو عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگرد روایت کرتے ہیں، اس لیے کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگرد جھوٹ نہیں بولتے۔
تو جہاں ہم تصدیق کریں گے کہ یہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا تھا شاگرد، ان سے یہ روایت بیان کرتا ہے، وہاں یہ بھی کہیں گے کہ یہی ادمی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی بیان کرتا ہے، سچ کہتا ہے۔ ورنہ کہیں اور سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا علم ائے گا تو ہم اس پر اطمینان کا اظہار نہیں کر سکتے کیونکہ علم مشکوک ہو گیا۔
تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا کہنا یا ان پر طعن کرنا، اس کا مطلب ہے کہ اس دین کے سب سے پہلے جو گواہ تھے وہ مجروح ہو گئے۔ اور یہ تو دنیا کا بھی اصول ہے کہ موقع کا گواہ سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ حتیٰ کہ حکومت کے ساتھ کوئی معاملہ پیش ا جائے تو حکومت تو اس گواہ کو اٹھا کر جیل میں بند کر دیتی ہے اور کہتی ہے، حکومت بھی سچ ہے، کہتی ہے بھئی تمہاری حفاظت کے لیے رکھا ہے، فریق مخالف تمہیں مار دے گا، کیونکہ تم گواہ ہو موقع کے، تم جو کچھ کہو گے سچ کہو گے۔ تو وہ جو گواہ ہوتا ہے موقع کا وہ سب سے بڑی شہادت ہوتی ہے، تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تو موقع کے گواہ ہیں۔ اب ان کے اوپر بھی اگر شک کا اظہار کر دیا جائے کہ یہ معاذ اللہ کوئی کہے کہ وہ ایسے تھے ایسے تھے، اس کا مطلب دین مشکوک ہو گیا۔
یہ اب حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام اور اس سے پہلے اللہ کی حمد و ثناء اور علماء کی تعریف کے بعد، اب شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ اصل بات کی طرف اتے ہیں اور کہتے ہیں: أَمَّا بَعْدُ۔ اس کے بعد بات یہ ہے، یعنی حمد و صلاۃ کے بعد۔
فقیر کا لفظ استعمال فرمایا۔ یہ لفظ حضرت موسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اپنے لیے استعمال کیا ہے، قرآن کریم میں ایا ہے نا:
اور وہ پھر سارے کاموں سے فارغ ہو کے، سفر لمبا اور وہ ایک کنویں پہ پہنچے، وہاں کچھ خواتین تھیں، پانی نہیں پلا سکتی تھیں جانوروں کو، مرد جو تھے جگہ نہیں دیتے تھے، راستہ نہیں دیتے تھے، انہوں نے ان کے جانوروں کو پانی پلایا اور وہ دونوں چل پڑیں۔ اور سیدنا موسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام اس ساری بے اسرا ہونے کی حالت میں درخت کے نیچے بیٹھ گئے اور کہا: اے اللہ! اج تو جو بھی خیر اور اچھائی کی چیز اپ مجھے دے دیں، فقیر، میں محتاج ہوں۔
تو فقیر کا مطلب یہ ہے۔ یہاں شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے اس کے مطابق بات کی کہ اللہ تعالیٰ جو بڑے کرم والا ہے، جو بڑے ہی احسان والا ہے، عزت والا ہے، اس پروردگار کا فقیر اور محتاج بندہ احمد۔ شاہ ولی اللہ رحمتہ اللہ علیہ کا نام اگیا احمد۔ اور پورا نام: قطب الدین احمد ولی اللہ۔ اور والد نے ان کا نام رکھا تھا، پہلے ان کا نام رکھا تھا احمد، تو نام یہی تھا۔ پھر شاہ رحیم صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے کہا ایک دن کہ میں نے تمہاری پیدائش سے پہلے خواجہ قطب الدین کاکی رحمتہ اللہ علیہ کو خواب میں دیکھا تھا اور حضرت نے مجھ سے فرمایا تھا کہ تمہارے ہاں بیٹا ہوگا اور اس کا نام میرے نام پہ رکھنا، تو اس لیے میں اب تمہارا نام قطب الدین احمد کرتا ہوں، اور پھر ولی اللہ بھی ان کا نام رکھا۔
اور یہ ایک طریقہ بھی ہے، بہت سے معاشروں میں ایک چھوٹا سا نام اور رکھ لیتے ہیں بچے کا۔ ہمارے ہاں بھی ہے، اور دلی میں بھی تھا، اور عربوں میں بھی تھا، کنیت سے پکارتے تھے، کوئی اور نام رکھ لیتے تھے۔ تو شاہ ولی اللہ رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں اپنے متعلق کہ احمد جس کو ولی اللہ کے نام سے پکارتے ہیں اور عبدالرحیم کا بیٹا ہے۔
شاہ عبدالرحیم صاحب محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ شاہ ولی اللہ رحمتہ اللہ علیہ کے والد تھے، اپنے زمانے میں بڑا انہوں نے کام کیا اور اللہ کا بڑا قرب انہیں حاصل تھا، نقشبندی سلسلے میں تھے اور امیر خرد رحمتہ اللہ علیہ سے بیعت تھے اور وہ خلیفہ تھے خواجہ معصوم صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے۔ شاہ عبدالرحیم صاحب میں اور مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ میں کل دو واسطے ہیں۔ فارسی کے ان کے مکتوبات ہیں اور مدت ہوئی چھپے تھے، لیکن ان مکتوبات کو پڑھیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نے کتنا بلند پایہ انہیں دیا تھا۔
ان مکتوبات میں ایک جگہ عبارت ایسی ائی ہے جسے پڑھ کے لوگ گھبراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ کیا لکھ دیا حضرت نے! اس میں حضرت نے لکھا ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی روح مبارکہ سے مدد مانگنا جائز ہے، ایسے الفاظ لکھے ہیں۔ تو لوگ اس چیز کو سمجھتے نہیں۔
دیکھو، ا جائے گی کہیں نہ کہیں تفصیلی بحث، خلاصہ اس ساری بات کا یہ ہے کہ ایک ہے کوئی ادمی عقیدے کے ساتھ یہ بات کرے، اور ایک ہے کہ اس کا پکارنا شوق کے ساتھ ہو، دونوں میں فرق ہے۔ کسی ادمی کو کسی سے محبت ہوتی ہے تو اس کا نام لیتا ہے۔ چوٹ لگ جاتی ہے، درد شدید ہے اور عمر اس کی ستر سال ہو گئی، بوڑھا ہو گیا، پھر بھی یاد اتا ہے، کہتا ہے: ماں! ہائے ابا! ماں باپ کو پتہ ہی نہیں بھئی، وہ تو کب کے اللہ کے ہاں رحمت میں پہنچ چکے ہیں! لیکن کیا ہے؟ محبت اور تعلق جو ماں باپ سے ہے اس کو وہ یاد کرتا ہے، یہ نہیں ہے کہ انہیں پکار رہا ہے۔
اس لیے جہاں بھی یہ اصول کی بات یاد رکھو کہ جہاں بھی حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایسے الفاظ استعمال ہوئے ہیں کہ اپ ہماری مدد کر دیجیے، یہ کر دیجیے، یہ کر دیجیے، وہ سب کا سب شوق کا کلام ہے، وہ محبت کا کلام ہے، وہ کوئی عقیدے کی بحث نہیں ہے۔ اور اگر یہ بات سمجھ میں نہ ائے تو پھر تو حافظ ابن حجر رحمتہ اللہ علیہ کے قصیدے دیکھ لیں، ان کا کلام چھپ گیا ہے، شاہ ولی اللہ رحمتہ اللہ علیہ کے اپنے قصیدے دیکھ لیں، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے کس کس طرح وہ کیا کیا باتیں مانگ رہے ہیں، وہ مانگنا اسی طرح کا ہے بس، شوق سے، محبت۔
اور کبھی ایک اور چیز ہوتی ہے کہ اللہ کی رحمت ہے، اس کا ہی مظہر کوئی سمجھتا ہے کسی کو، اور اس سے زائد میں مانگ رہا ہوتا ہے لیکن حقیقت میں تو اللہ سے مانگنا ہے۔ تو بندہ اس رحمت کی طرف متوجہ ہوتا ہے، خدا کی اصل رحمت کی طرف، اس چیز کے ذریعے سے۔ جیسے حجر اسود کو کوئی بوسہ دیتا ہے، کعبۃ اللہ کا طواف کرتا ہے تو ان پتھروں کو تھوڑی پوچھتا ہے، یا اس کا طواف تھوڑی ہے، وہ تو اللہ کی ذات پاک ہے اس کی تجلیات ہیں ان کا ہے۔ لیکن ظاہر میں یہ چیزیں نظر اتی ہیں۔
تو بعض اوقات بزرگوں کے کلام میں جو ایسے الفاظ ا جاتے ہیں، اس کو اس طرح سمجھنا چاہیے، یہ نہیں ہے کہ ان لوگوں کا عقیدہ یہ ہو گیا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری اس پکار کو، اس فریاد کو یہاں سے سن لیں گے اور پھر مدد کرنے بھی ا جائیں گے، ایسی بات نہیں۔
تو شاہ ولی اللہ رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ جو عبدالرحیم کا بیٹا ہوں میں، اللہ تعالیٰ ان دونوں کے ساتھ اپنے فضل کا معاملہ فرمائے:
شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے متعلق بھی کہا، اپنے والد کے متعلق بھی کہا، اور بہت اچھا انجام اللہ نے انہیں دیا۔ وفات سے پہلے کی جو کیفیات تھیں، جن لوگوں نے لکھا ہے ان کے متعلق، وہ بہت اچھی چیزیں لکھیں۔ اور یہ ہو جاتا ہے کئی لوگوں کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ بس دکھا دیتا ہے کہ یہ تو اس کی ظاہری حالت ہے وفات کے وقت کی، اور اس کے بعد جو ہم اس کا اکرام کریں گے، جو مہربانیاں اور عنایات ہوں گی، وہ تمہارے تصور سے بھی بالاتر ہیں۔
ابن رجب حنبلی تھے رحمتہ اللہ علیہ، اور باب صغیر میں ان کی قبر ہے دمشق میں۔ تو دیکھی ہم نے بھی وہ۔ گزر رہے تھے، اپنے ایک شاگرد کو لے گئے اور کہا: اس جگہ قبر کھود دو۔ اس نے کہا: قبرستان میں قبریں تو بہت ہیں، لیکن کیا؟ کس کے لیے؟ انہوں نے کہا: کھود دو، میرے لیے کھودو۔ شاگردوں نے قبر بنا دی۔ تو جا کے لیٹے، اور باہر نکلے تو بڑے خوش تھے، کہنے لگے: بالکل ٹھیک قبر بنائی ہے، کیونکہ میری اب موت ا رہی ہے، تو میں نے سوچا کہ اپنا گھر پہلے ہی اچھا کر لوں، تم لوگ پتہ نہیں کیسا بناؤ۔ ہفتہ نہیں گزرا، انتقال ہو گیا اور اسی میں دفن ہوئے۔
یہ اللہ کی طرف سے۔ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ کے متعلق بھی اتا ہے کہ وہ ایک جگہ سے گزرے تو انہوں نے کہا کہ یہ زمین کس کی ہے؟ تو لوگوں نے بتایا، پھر خریدی اور فرمایا: اس زمین سے دلوں کی خوشبو اتی ہے۔ تو پھر انتقال ہو گیا، پھر اسی جگہ دفن ہو گئے چند دن کے بعد۔
تو یہ ہوتا ہے، بہت سے، اتنے واقعات ہیں، اتنی چیزیں ہیں کہ اتنی چیزیں ہیں کہ اتنے لوگ جھوٹ کیا بولیں، وہ تو حالت ہی اس وقت وہ ہوتی ہے کہ ادمی سچ کے علاوہ کچھ، بلکہ کچھ کہہ ہی نہیں سکتا۔ موت کا پنجہ پڑا ہوا ہوتا ہے، پھر تو اس کے اپنے قبضے اور اختیار میں کچھ نہیں ہوتا، پھر تو اللہ کی طرف سے ہوتا ہے جو کچھ بھی معاملہ ہوتا ہے۔ تو اتنے لوگ، اتنی چیزیں، یہ جھوٹ پہ جمع نہیں ہو سکتیں۔
تو شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کا خود بھی اور ان کے والد صاحب کا بھی جو انتقال کی کیفیات اور جو چیزیں تھیں، بہت ہی اچھی تھیں۔ شاہ ولی اللہ رحمتہ اللہ علیہ کا جو انتقال ہوا ہے، تو ان کے متعلق لکھا ہے کہ وفات سے پہلے وہ ان کی زبان تو بالکل بند تھی، روح اللہ کا ذکر کرنے لگی اور روح کی اواز اللہ اللہ سے انے لگی، اور ان کے شاگرد کہتے ہیں: ہم کمرے سے باہر تھے اور دروازے سے باہر اواز ا رہی تھی، تو حیرت ہوئی کہ کہاں سے اواز ا رہی ہے، تو دیکھا تو اس وقت اخری وقت تھا۔
شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اللہ میرے ساتھ اور میرے والد کے ساتھ اچھائی کا معاملہ کرے، میں تمہیں بتاتا ہوں کہ سب سے اچھا علم جو یقینی طور پر حاصل ہے، یعنی دین کے علوم میں سب سے زیادہ قابل اعتماد:
جتنا بھی تم دین دیکھتے ہو، اس سارے دین کی بنیاد اصل میں علمِ حدیث ہے۔ حدیث کا علم سارے کے سارے دین پر چھایا ہوا ہے، حاوی ہے۔ اور پھر شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے اس علم کی اگے قسمیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث پر کچھ تھوڑی سی بحث کی ہے، انشاءاللہ آئندہ اس پر...