شرح حجۃ اللہ البالغۃ: درس نمبر ۱۲
حضرت شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے حجۃ اللہ کے اس مقدمے میں جو بات ارشاد فرمائی تھی، ہم اس بات تک پہنچے تھے کہ انھوں نے یہ بتایا کہ میں جو اس علم پر گفتگو کر رہا ہوں تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔
اور اگر کسی شخص کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہو کہ امت کا اجماع اس بات پر ہے کہ اسرار اور رموز پر بحث نہ کی جائے اور میں اس اجماع کو توڑنے والا ہوں، تو یہ بات بھی نہیں ہے؛ اس لیے کہ امت کا اجماع ہونے کی بجائے ماضی سے، اسلاف سے یہ بات ثابت ہے کہ وہ حضرات شریعت کی حکمتوں پر گفتگو کرتے رہے ہیں۔
اور یہ بحث کرتے رہے ہیں کہ جو بھی کام اللہ تعالیٰ نے فرمایا یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جو چیز ارشاد فرمائی، اس چیز کی مصلحت کیا ہے؟ حکمت کیا ہے؟ نماز کیوں فرض کی گئی؟ روزہ کیوں فرض کیا گیا؟ اللہ تعالیٰ نے انسان کو دنیا میں کیوں بھیجا؟ تو جتنی بھی چیزیں اسرار اور رموز کی ہیں، یہ اسلاف بھی بحث کرتے تھے؛ تو اس لیے اگر میں نے بحث کی ہے تو کوئی نیا کام میں نے نہیں کیا۔
اس کے بعد وہ کہتے ہیں کہ ایک سطح ہوتی ہے بات کرنے کی اور وہ مثل انھوں نے بیان فرمائی کہ اگر کوئی شیر پر سوار ہے تو دوسرا آدمی اس سے یہی کہتا ہے کہ تم تو شیر پر سوار ہو، تمہارے پیچھے بیٹھنے کی ہمت کون کر سکتا ہے!
تو علم کی اس سطح سے بیٹھ کر گفتگو کرنا جو عوام کی سطح نہیں ہے، یہ بڑا مشکل امر ہے، بڑا مشکل کام ہے۔ حدیث میں اس کی ایک جگہ ممانعت بھی آئی ہے کہ ایسے اسرار اور رموز کی چیزیں بیان کرنا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض خاص لوگوں کو بتائی تھیں، منع فرمایا تھا اس سے کہ عام لوگوں میں اس سے بات نہ کرنا۔ تین احادیث اس سلسلے میں بڑی واضح ہیں، وہ اور بخاری شریف میں بھی آتی ہیں۔
ایک تو حدیث یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی روایت میں آتا ہے کہ آپ نے فرمایا:
لوگوں سے اتنی ہی بات کرو جتنی ان کی سمجھ کے مطابق ہے۔ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ لوگ اللہ کو اور مجھے جھوٹا کہنے لگیں؟ لوگوں کو سمجھ تو آئے گی نہیں، بات تو سچی ہوگی۔ اب جو سمجھ نہیں آتی تو دوسرا آدمی یہ کہے کہ یہ بات ہو ہی نہیں سکتی، جھوٹ ہے، تو اس کی نسبت پھر اللہ کی طرف جا کے مل جائے گی۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی روایت میں تو یہ آتا ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں بخاری میں آئی ہے، انھوں نے کہا کہ اگر میں وہ چیزیں تم سے بیان کر دوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے بیان فرمائی تھیں، تو تم لوگ تو میری گردن کاٹ دو۔
تیسری روایت حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کی آتی ہے۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں اگر ایک نہر کے کنارے پہ، دریا کے کنارے پہ ہوں اور میرا ہاتھ پانی کو چھو سکتا ہو، تو پانی پینے کے لیے لینے سے پہلے اگر میں تمہیں وہ باتیں بتا دوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتائی ہیں تو تم تو میری گردن اڑا دو، تم مجھے قتل کر دو۔ یہ تینوں احادیث آئیں۔
ان ساری احادیث پر جتنی بھی بحث ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ ایک تو وہ امور ہیں جو ہر آدمی کے لیے ضروری ہیں، جس پہ نجات کا دارومدار ہے۔ وہ کوئی ایسا کام نہیں ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی خاص کو بتایا ہو اور عام کو چھوڑ دیا ہو یا عام کو بتایا ہو اور خواص کو چھوڑ دیا ہو۔ جتنے بھی امور شریعت کے ہیں، جس پہ انسان کی نجات کا دارومدار ہے اور اللہ کے قرب کا دارومدار ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کوئی علم نہیں چھپایا۔
یہ بالکل گمراہی کی بات ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے علم کی کوئی ایسی چیز چھپا دی جس کی وجہ سے انسان کو جنت میں داخلہ ہو سکتا تھا، اللہ تعالیٰ کے ہاں عقیدے کی تصحیح ہو سکتی تھی۔ اگر ایسی کوئی چیز ہوتی تو نبوت کا پھر فائدہ ہی کیا تھا؟ پھر رسالت کس کام کی تھی، معاذ اللہ!
رہ گئیں دونوں چیزیں: تو حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا تھا وہ منافقین کے نام تھے، تاریخ کی چیزیں تھیں۔ امت میں بہت سی چیزیں ایسی تھیں جو وقتاً فوقتاً پیش آنی تھیں اور آپ نے بتا دیا تھا کہ یہ لوگ ایسے ایسے کریں گے، یہ ایسی چیز ہو جائے گی؛ اس لیے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ لوگوں سے بات نہیں کرتے تھے۔
ان کا انتقال ہوا ہے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے کوئی چالیس دن کے بعد، اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے چالیس دن کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیعت ہو گئی تھی۔ وفات سے پہلے بھی انھوں نے ایسی باتیں کہیں اور انھوں نے لوگوں کو سمجھایا اور بتایا کہ تم لوگ جاؤ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بیعت ہو جاؤ، کیونکہ اب وقت ایسا آ رہا ہے—یہ ان کے الفاظ نہیں ہیں لیکن اس کا مفہوم یہی ہے کہ انھوں نے فتنوں کے دور کی طرف اشارہ کیا۔
دوسری طرف اپ دیکھیں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو، تو حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ میں گلیوں میں یہ کہتے پھرتے تھے کہ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ السِّتِّينَ، ساٹھ ہجری سے میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔ صحیح بخاری وغیرہ کی روایات میں آتا ہے کہ آپ نے کہا ساٹھ ہجری سے میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اور میں لڑکوں کی حکومت سے خدا کی پناہ مانگتا ہوں، کہ چھوکرے حکومت کرنے لگیں۔ تو حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے تفصیل پوچھی گئی، انھوں نے اس چیز کو بیان نہیں کیا۔ یہ وہ چیزیں تھیں۔ اب کیا ہوا ساٹھ ہجری میں؟ یزید کی حکومت کا آغاز ہوا اور یہ دور چلا ہے۔ تو حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ان فتنوں سے پناہ مانگتے تھے۔
تو اس لیے یہ ہوتا ہے کبھی کہ اسرار اور رموز کی باتیں ہوتی ہیں، مگر اس سے یہ مطلب نہیں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی ایسی چیز چھپا لی جو سینہ در سینہ ایک علم چلا آتا ہے اور ایسے ہوتا ہے اور ایسے ہوتا ہے۔ اسلام نے اس کا کوئی تصور ایسا نہیں دیا۔
اچھا، آگے آتی ہے شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ پھر یہ بات کرتے ہیں۔ فرماتے ہیں کہ اب ایک آدمی اتنی اونچے درجے پہ بیٹھ کے بات کر رہا ہے گویا شیر کی سواری کر رہا ہے تو اب اس کے پیچھے کون بیٹھ سکتا ہے؟
فرماتے ہیں کیسے ہر شخص دین کی حکمتوں کو بیان کر سکتا ہے؟ حالانکہ حال یہ ہے کہ اس علم کے اسرار اس پر کھلتے ہیں جو شخص علم—یہ جو شریعت کا علم ہے—ان تمام علوم میں اس انسان کا قدم مضبوط ہو، اور اس کے علاوہ یہ کہ اس نے تمام فنونِ دینیہ کو، وَاسْتَبَدَّ، قابو میں کر لیا ہو اور اس پر پوری مہارت رکھتا ہو۔
یہاں سے جو بات انھوں نے شروع کی ہے، اس کو وہ چار حصوں میں اب آگے تقسیم کریں گے۔ کہتے ہیں کہ شریعت کی حکمتوں پر بات کرنا اس کے لیے چار چیزیں گویا کہ انھوں نے بیان کیں جو ضروری ہیں۔ کہتے ہیں کیسے بہرحال انسان گفتگو کر سکتا ہے جب تک کہ اس علم کے اسرار اس پہ نہ کھلے ہوں اور وہ اسی شخص پر کھلتے ہیں جس نے—استبداد کا لفظ اردو میں آپ نے سنا ہوگا، یہ استبداد کا لفظ اسی سے بنا ہے، وَاسْتَبَدَّ یعنی اچھی طرح اس نے قابو میں لے لیا ہو، ڈکٹیٹرشپ، پوری طرح کسی چیز کو قابو میں لے لینا، مکمل طور پہ کسی چیز پر حاوی ہو جانا۔
تو یہ اسی وقت ہو سکتا ہے، فنونِ الٰہیہ، جب کسی انسان نے شریعت کے جتنے علوم ہیں ان میں اچھی طرح ملکہ حاصل کر لیا ہو۔ ہوتا یہ ہے کہ آغاز اور ابتدا علم کی یہیں سے ہوا کرتی ہے کہ انسان وہ چیزیں پڑھتا ہے جو بھی چیزیں اس کے زمانے میں رائج ہوتی ہیں۔ انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام کا علم اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ ان سے علم دیتے ہیں۔
حضرت موسیٰ علیہ الصلاۃ والسلام کے متعلق اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں کہا ہے کہ جب وہ جوان ہوئے اور یہ اپنی عمر کے اس حصے میں پہنچے تو اللہ تعالیٰ نے ان پر انعام فرمایا، فضل فرمایا۔ یہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے متعلق قرآن نے کیوں کہا؟
جب وہ اپنی طاقت کو پہنچا تو ہم نے اس پر یہ مہربانی کی۔ باقاعدہ متعلق کیوں نہیں کہا؟ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کیوں نہیں کہا؟ غالباً ایک یہی نبی ایسے ہیں علیہ الصلاۃ والسلام جن کے متعلق قرآن نے یہ تصریح کی ہے کہ جب وہ جوان ہو گئے اور پوری طاقت اور جوانی کے عروج پر پہنچے تو اللہ نے انھیں حکمت سے، ان چیزوں سے نوازا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ تورات میں یہ بات آئی ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ الصلاۃ والسلام اپنے زمانے کے لوگوں سے علم حاصل کرتے رہے، پڑھتے رہے، جو بھی اس وقت تعلیمی نظام تھا فرعون کا، اس میں جاتے رہے؛ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس چیز کا گویا کہ رد فرما دیا کہ یہ بات نہیں ہے، ان سے علم ہم نے خود دیا تھا۔ انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام جو ہوا کرتے ہیں وہ لوگوں سے علم حاصل نہیں کیا کرتے، ان کا علم تو براہِ راست اللہ کی طرف سے آتا ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے اس کا رد کیا ہے۔
یہ قرآن پاک میں عجیب بات ہے اور اب تک کسی شخص نے اس پہ ایسے نہیں لکھا، اب تک ہمارے علم میں نہیں کہ کسی نے ایسے لکھا ہو۔ اللہ تعالیٰ نے دو مرتبہ قرآن کریم میں، ویسے تو کئی مرتبہ ہے، لیکن دو مرتبہ تو صراحتاً فرمایا کہ وَمُهَيْمِنًا عَلَيْهِ، اور قرآن نگران ہے، قرآن تصحیح کرتا ہے، قرآن نگرانی کرتا ہے ان تمام چیزوں کی جو تورات اور انجیل ہیں۔ تو نگران کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ نگران کا مطلب یہ ہے کہ کوئی گڑبڑ نہ کرے، کوئی خیانت نہ ہو جائے، غلط اور صحیح الگ الگ ہوتی رہیں۔
تو قرآن بار بار ان چیزوں کو لاتا ہے۔ وہ کیوں لاتا ہے؟ اس لیے کہ تورات اور انجیل کو اگر کوئی آدمی حقیقت میں پڑھا ہوا ہو صحیح طرح، پھر قرآن کو پڑھے تو پھر پتہ چلتا ہے کہ اللہ نے یہ لفظ جو استعمال کیا ہے اصل میں تورات کی اس چیز کا رد ہے، انجیل کی اس چیز کا رد ہے۔ دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہم نے اس کتاب کو نازل کیا ہے، بنی اسرائیل کا جن چیزوں میں اختلاف ہے قرآن اس کے بارے میں فیصلہ کرتا ہے۔
بنی اسرائیل میں اختلاف تھا۔ اس کی ایک دو مثالیں آپ سے عرض کرتے ہیں۔ دیکھو قرآن نے کہیں انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام کے نسب کی بات نہیں کی۔ حضرت ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام کی بات آئی ہے تو اللہ تعالیٰ ہر جگہ قرآن میں کہتا ہے کہ إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ، جب انھوں نے اپنے والد سے یہ کہا، والد سے کہا، يَا أَبَتِ اے میرے والد۔ ایک جگہ پہنچ کے قرآن کہتا ہے کہ جب اس نے اپنے والد آزر سے کہا۔ اب یہ نام لانے کی کیا ضرورت تھی؟ اس کی وجہ یہ کہ بنی اسرائیل میں اور یہودیوں میں اس چیز پر اختلاف تھا کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام جو تھے وہ کس کی اولاد میں سے تھے۔ قرآن نے تصریح کر دی کہ وہ آزر کی اولاد میں سے تھے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہم نے چھ دن میں زمین اور آسمان کو پیدا کیا اور آگے فرمایا وَمَا مَسَّنَا مِن لُّغُوبٍ اور ہم تھکے نہیں۔ یہ عجیب سی بات معلوم ہوتی ہے اگر آپ پڑھیں۔ یہ کہنے کی ضرورت کیا ہے آخر؟ یہ کس کا عقیدہ ہو سکتا ہے کہ اللہ بھی کبھی تھک جاتا ہے، معاذ اللہ! یہ تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ اللہ تعالیٰ نے کیوں کہا؟ اس لیے کہ تورات میں یہ آ گیا کہ اللہ نے چھ دن میں زمین اور آسمان کو پیدا کیا اور ساتویں دن اس نے آرام کیا۔ تو قرآن جو کہتا ہے نا وَمَا مَسَّنَا مِن لُّغُوبٍ اور ہم تھکے نہیں، تو اللہ تعالیٰ نے اس سے رد کر دیا ہے۔
اسی طرح موسیٰ علیہ الصلاۃ والسلام کے متعلق اللہ تعالیٰ جو بات کرتے ہیں کہ جب اپنی جوانی کو پہنچے تو ہم نے یہ کرم ان پہ فرمایا، وہ کیوں کسی اور کی جوانی کی بات نہیں کرتا؟ اس لیے کہ کسی اور پر یہ الزام بھی نہیں ہے کہ اس نے انسانوں سے تعلیم حاصل کی؛ حضرت موسیٰ علیہ الصلاۃ والسلام سے چونکہ معاملہ ہے تو اللہ نے اس کی تصریح کر دی۔
تو اس لیے جب ابتدا ایسے ہی ہوا کرتی ہے انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام کو چھوڑ کے کہ جو شریعت کے ظاہری علوم ہیں ان کو پڑھنا ہی پڑتا ہے، اس کے پڑھے بغیر کوئی چارہ بھی نہیں ہے، اور اس کے پڑھے بغیر اور پڑھائے بغیر بات آگے چلتی بھی نہیں ہے۔ اس لیے فرمایا کہ جب اس کو پوری طرح شریعت میں جو علوم ہیں ان میں اچھی مہارت حاصل ہو جائے اور پڑھ پڑھا سکتا ہو، تو پھر اسے پتہ چلتا ہے کہ یہ حکمتیں کیا ہوتی ہیں۔
اور دوسری بات ارشاد فرمائی کہ:
اور مشرب جو ہے، مشرب گھاٹ، جہاں سے لوگ پانی پیتے ہیں، جہاں پر پہنچ کے پیاس بجھتی ہے۔ وَلَا يَصْفُو مَشْرَبُهُ، اور یہ جو گھاٹ ہے پانی کی، یہ علم کی گھاٹ، یہ صاف ستھری نہیں ہوتی، إِلَّا مگر لِمَنْ شَرَحَ اللَّهُ صَدْرَهُ لِلْعِلْمِ اللَّدُنِّيِّ اس انسان کے لیے جس کا سینہ اللہ نے علم کے لیے کھول دیا ہو۔ علمِ لدنی کا مطلب یہ ہے کہ وہ علم جو اللہ کی طرف سے حاصل ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کا سینہ کھول دیا۔
خدا کی طرف سے جو علم حاصل ہوتا ہے، کیا علم—علمِ لدنی جو ہے، علم کی ایک قسم ہو گئی وہبی، یعنی اللہ نے جو دیا، اور ایک ہو گئی کسبی، جو اپنے کتب سے حاصل کیا۔ بچہ پڑھتا ہے الف، با، تا، ثا، یہ کسب سے حاصل کر لیا۔ اب اللہ تعالیٰ اس پر اسرار کھول دے علم کے، شریعت کی گہری سمجھ دے دے، بہت نقطے اور کام کی باتیں آنے لگیں، یہ خدا کی طرف سے انعام ہے۔ ہر آدمی کے ساتھ ایسے نہیں ہوتا۔
لیکن پھر وہی بات ہے کہ اگر کسی کے ساتھ ایسے نہیں ہوا اور اسے کوئی حکمت نہیں سمجھائی گئی یا خدا نے اس کے ذہن پہ اتنا رستہ نہیں بنایا، تو کیا اس انسان کی مغفرت نہیں ہوگی، نجات نہیں ہوگی؟ ایسے نہیں ہے، نجات ہو جائے گی سب کی۔ ہاں، اللہ کا قرب جو ہے اسے زیادہ حاصل ہو جائے گا۔
مثلاً، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے تھے، اب یہ دیکھو حکمت کی بات ہے نا، یہ اللہ کی طرف سے ایسی چیزیں عنایت فرمائی جاتی ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ جو شخص شریعت کے فیصلے میں تنگی محسوس کرتا ہے، شریعت کا حکم اسے لگتا ہے کہ یہ میرے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا، جب وہ شریعت کے علاوہ کوئی فیصلہ کروائے گا تو اس سے زیادہ تنگی میں پڑ جائے گا۔ انھوں نے کہا جس کو شریعت میں عدل نظر نہیں آتا، جب وہ اس سے ہٹ کر کسی اور جگہ جائے گا تو زیادہ ظلم کا سامنا کرنا پڑے گا اس کو۔ اب یہ حکمت کی بات ہے۔
کسی آدمی نے پوچھا کہ شریعت میں عقل؟ تو انھوں نے کہا ہر بات میں عقل کے گھوڑے نہیں دوڑاتے۔ مراد ان کی یہ تھی، فرمایا اگر عقل ہی پہ ساری بات ہوتی تو پھر پاؤں میں جو جرابیں پہنتے ہیں، چمڑے کے موزے، اس میں مسح جو تھا وہ تلوے کی طرف ہونا چاہیے تھا، اوپر نہیں ہونا چاہیے تھا؛ کیونکہ آدمی جب چلتا ہے تو تلوے ملوث ہوں گے نا مٹی میں، تو اسے صاف کرنا چاہیے تھا، اوپر کیا ہاتھ اس نے پھیرنے ہیں!
تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے جو یہ جواب دیا ہے، یہ حکمت کی باتیں ہیں۔ اب اس کا کیا مطلب، اگر کسی آدمی کو اللہ تعالیٰ نے اتنا دماغ نہیں دیا، اتنی گہری سمجھ نہیں دی تو اس کی نجات ہی نہیں ہوگی؟ یہ بات نہیں ہے، بلکہ انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام جتنا علم لے کے آیا کرتے ہیں اس کا ایک حصہ ہوتا ہے جو اللہ کے قرب پر مشتمل ہوتا ہے، اور دوسرا حصہ وہ ہوتا ہے جو عام لوگ، جو ساری امت کے لیے ہے۔ عوام کیا، خواص کیا، عمل کرتے ہیں اسی سے نجات ہوتی ہے۔ ہاں، مزید اللہ کا قرب وہ خواص کے لیے، انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام کو بھی اللہ ایسا علم دے دیتا ہے، پھر جس جس انسان کے نصیب میں ہو۔
تو علمِ لدنی کی ایسی تشریح کرنا کہ گویا وہ علم صرف حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا اور پھر اور کسی کو دیا نہیں گیا، یہ باتیں بڑی گمراہی پھیلاتی ہیں۔ اسی کا شاخسانہ یہ ہے کہ ایک علم کی خاص نوعیت تھی جو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئی تھی پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس چلی گئی۔ اور پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ سے وہ علم اماموں میں آیا، اور اماموں سے اب وہ اخری امام آئیں گے پھر ان کے پاس آئے گا۔ یہ ساری چیزیں اسی لیے کرتے ہیں کہ لوگوں کو یہ تصور دلایا جائے یا لوگوں کو بتایا جائے کہ دیکھو بھئی تم تو کچھ جانتے نہیں۔ اصل علم وہی ہے جو ہمیں ملا ہے اور یہ جو چیزیں ہیں گمراہی کی باتیں ہیں۔
علم کی دونوں قسمیں: ایک کسبی ہو گیا، ایک وہبی ہو گیا۔ اور کسبی علم انسان اپنی محنت مشقت سے حاصل کرتا ہے، پھر وہبی علم جو اللہ کی طرف سے دیا جاتا ہے وہ ایسی چیز نہیں ہے کہ اگر کسی انسان کو نہیں ملا تو اس کی نجات نہیں ہوگی، مغفرت سب کی ہونی ہے۔ تو حضرت شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس علم کی گھاٹ اس شخص کے لیے صاف ستھری ہوتی ہے جس کے سینے کو اللہ نے علم کے لیے کھول دیا ہو اور اس کے ساتھ ساتھ وَمَلَأَ قَلْبَهُ بِالسِّرِّ الْوَهْبِيِّ اور اللہ تعالیٰ نے اس کے سینے میں جو دل ہے اس کو بھر دیا ہو ان اسرار و رموز سے جو اللہ کی طرف سے آتے ہیں۔
وہبی علم، وہ کائنات میں حکمتوں کا علم ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ الصلاۃ والسلام کو نہیں معلوم تھا کہ اس بچے کو کیوں قتل کر دیا، یہ کشتی کیوں توڑ دی، یہ کام کیوں کر دیا، یہ اللہ کے علم میں تھا اور اللہ تعالیٰ نے اپنے اس بندے کو سکھا دیا تھا کہ یہ سارے کام ایسے ہیں، تم ایسے کرو، ایسے کرو، ایسے کرو۔
تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ الصلاۃ والسلام کے ساتھ فرض کر لو یہ واقعہ نہ ہوتا، نہ انہیں پتہ چلتا، تو کیا ان کی نبوت پہ کچھ فرق پڑ جاتا؟ کچھ بھی فرق نہ پڑتا۔ کسی انسان کو نہیں ایک چیز سمجھ میں آتی، اللہ کی شریعت کی حکمتوں میں سے کوئی بات سمجھ میں نہیں آتی، تو اس انسان کو یہ بات نہیں ہے کہ اس انسان کی مغفرت نہیں ہوگی، نجات بھی ہوگی، سب کچھ ہوگا۔ اور ایک انسان کی شریعت کی حکمتیں فرض کر لو سمجھ میں آ جاتی ہیں، تو کیا اس سے روزہ معاف ہو جائے گا؟ اسے زیادہ حکمتیں سمجھ میں آ گئیں لہٰذا حج اس کا معاف ہو گیا، نماز؟ کچھ بھی نہیں! وہی شریعت ہے، اسی پہ عمل کرنا ہے۔
اور اس بات کو حضرت مجدد رحمۃ اللہ علیہ نے بار بار اپنے مکتوبات میں جو بیان کیا ہے، وہ اصل میں اس گمراہی کو رد کرنا ہے جو گمراہی بہت سے لوگوں میں پھیلی کہ علم کی ایک ایسی قسم ہے جو سینہ در سینہ چلتی ہے اور بس وہ چیز ہے جو حقیقت میں ہے، اس کے علاوہ کوئی چیز نہیں۔
اور اس کے علاوہ، تیسری چیز فرماتے ہیں کہ جو آدمی بھی ایسی چیزوں میں آئے، مَعَ ذَلِكَ وَقَّادَ الطَّبِيعَةِ، جس انسان پر شریعت کے اسرار و حکم کھلیں گے وہ وقاد الطبیعہ، وہ تیز ذہن ہونا چاہیے، بہت تیز ذہن۔ اور پھر سَيَّالَ الْقَرِيحَةِ، اس کی طبیعت بہت ہی رواں ہو۔ اور حَاذِقًا فِي التَّقْرِيرِ وَالتَّحْرِيرِ، تقریر اور تحریر کا بھی ماہر ہو۔ بَارِعًا فِي التَّوْجِيهِ وَالتَّطْبِيقِ، اور اس کے ساتھ ساتھ اس انسان میں یہ ملکہ ہونا چاہیے کہ وہ جو کلام ہے اس کی توجیہ کر سکتا ہو کہ اس کی توجیہ یہ ہے، اصل بات یہ ہے۔
تو شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے تیسرا وصف جو بیان کیا، انھوں نے کہا کہ اصل حصہ یہ ہے کہ وَكَانَ مَعَ ذَلِكَ وَقَّادَ الطَّبِيعَةِ، اس انسان کی طبیعت بہت تیز ہونی چاہیے، سَيَّالَ الْقَرِيحَةِ، اور اس کے ساتھ ساتھ طبیعت میں ایسی روانی ہونی چاہیے کہ تقریر اور تحریر اور جو کچھ ما فی الضمیر ہے وہ بیان کر سکے۔
بہت مرتبہ ایسے ہوتا ہے کہ ایک انسان میں ساری صلاحیتیں ہوتی ہیں لیکن جو کچھ ما فی الضمیر ہوتا ہے، اس کے اظہار پر وہ قدرت نہیں رکھتا، بات کر نہیں سکتا، بتا نہیں سکتا۔ دوسرا کہتا ہے کہ اس کے کہنے کا مقصد یہ ہے۔ بڑے بڑے لوگوں کے ساتھ ہو جاتا ہے، حتیٰ کہ بہت سے مشائخ رحمہم اللہ ان کے ساتھ ایسے ہو گیا، اہل علم تھے ان میں ایسے ہو گیا۔ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ نے، حضرت تھانوی نور اللہ مرقدہٗ نے چیزیں بعض لکھ کے پیش کیں تو بڑے خوش ہوئے اور فرمایا تم نے الحمد للہ میرے سینے کی بات کر دی، اس کی شرح کر دی، یہ سب چیزیں کیا ہیں؟ اسی لیے ہیں کہ وہ تقریر اور تحریر کا ماہر ہو اور اس کے ساتھ ساتھ توجیہ کر سکتا ہو اور وہ بتا سکتا ہو کہ اس کے—اس بات میں اصل چیز کیا ہے، حکمت اس کی کیا ہے۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم توجیہات کرتے تھے، بتاتے تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک عورت آئی اور اس نے نفقہ اور سکنیٰ کے متعلق دعویٰ کیا کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں معاملے میں عورت کو یہ یہ حقوق دلوائے تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پتہ نہیں اسے یاد بھی رہا ہے یا بھول گئی، ہم تو اس ایک عورت کی بات پہ خدا کی کتاب کے فیصلے کو نہیں چھوڑ سکتے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے توجیہ کی؛ اس لیے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک حدیث آ گئی تھی، اس حدیث کو چھوڑنے کے لیے اخر کوئی وجہ تو ہونی چاہیے تھی نا، تو انھوں نے وجہ بتائی کہ میں اس حدیث کو کیوں چھوڑ رہا ہوں، کیوں ایسی بات نہیں کر رہا۔
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے خط لکھا انھیں حضرت حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ، اور حاطب رضی اللہ عنہ بڑے ذہین لوگوں میں سے تھے، بڑا اچھا دماغ اللہ نے انھیں دیا تھا، حاطب رضی اللہ عنہ نے خط لکھا کہ ان غلاموں نے چوری کی ہے آپ ان کا ہاتھ کاٹ دیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تحقیق کی، ان سے ساری باتیں پوچھیں، اور انھوں نے فرمایا میں ان کا ہاتھ نہیں کاٹتا۔
اب کوئی اس پہ کہہ دیتا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے قرآن کا انکار کر دیا، قرآن کی بات نہیں مانی، یہ بات نہیں ہے۔ انھوں نے جو اس—اس حکم کو نافذ نہیں کیا تو ان کے پاس یہ توجیہ تھی، یہ چیز تھی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے مقابلے کا کوئی آدمی ہوتا تو بات کرتا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے مقابلے کے کتنے آدمی تھے جو اس توجیہ کو سمجھ سکتے تھے یا نہیں سمجھ سکتے تھے!
حتیٰ کہ مالِ فئے کا جب ذکر آیا ہے کہ فئے کی تقسیم کیسے ہو—وہ مال جو کافروں سے مل جائے بغیر جہاد کے، اسان تشریح ہے—حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فئے کے مال کے متعلق سوچا کہ اس کو کیا کرنا چاہیے۔ پھر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو جمع کیا، پھر انھوں نے فرمایا کہ قرآن کی اس ایت میں، میں ابھی نماز پڑھ رہا تھا تو میرے ذہن میں یہ ایت ائی اور تم اس طرف... حضرت بلال رضی اللہ عنہ ان کی اس توجیہ سے مطمئن نہیں ہوئے، عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے بحث کی، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انھیں سمجھایا کہ قرآن کی اس ایت کا مطلب یہ ہے، جو لوگ تم لوگ سمجھ رہے ہو یہ بات مناسب نہیں ہے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم مانے سوائے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے، تو اب یہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ انھوں نے قرآن کو چھوڑ دیا—ارے بھئی قرآن کو کہاں سے چھوڑ دیا! جو قرآن کی سمجھ اللہ نے انھیں دی تھی وہ باقی لوگوں کو نہیں آئی۔
ساری شریعت اس سے بھری پڑی ہے، بھری پڑی ہے شریعت اس سے کہ لوگ احادیث کو چھوڑتے رہے ہیں، قرآن کو چھوڑتے رہے ہیں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم۔ کیوں؟ اگر ظاہری فقرہ دیکھا جائے کہ اس نے قرآن کو چھوڑ دیا، حدیث کو، معاذ اللہ یہ تو کفر ہو جائے گا۔ کیوں چھوڑتے رہے ہیں؟ ان کے پاس دلیل تھی بھئی، انھوں نے کہا یہ بات وہ نہیں ہے جو تم سمجھے ہو۔
بڑا مشہور قصہ ہے قدامہ رضی اللہ عنہ کا۔ قدامہ رضی اللہ عنہ نے شراب پی اور خلاصہ اس کا یہ ہے کہ وہ شراب پیتے تھے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیے گئے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا گواہ؟ انھوں نے کہا کسی گواہ کی ضرورت نہیں میں تو پیتا ہوں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا وہ کیوں؟ انھوں نے کہا اللہ نے کہا ہے کہ سوائے اس کے کہ جو لوگ ایمان لائے اور جو لوگ نیک عمل کرتے ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا أَخْطَأْتَ فِي التَّأْوِيلِ، تم نے تاویل کو، تاویل میں غلطی کھائی، اور کہا اگر تم متقی ہوتے تو پھر بھی یہ کام نہ کرتے۔ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حد جاری کی قدامہ رضی اللہ عنہ پہ اور فرمایا قرآن کا وہ مفہوم نہیں ہے جو تم سمجھے۔
تو کیا چیز تھی؟ انھوں نے قرآن کچھ اور طرح سمجھا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اور طرح سمجھا، تو انھیں سمجھایا کہ یہ بات ایسے نہیں ہے، ایسے ہے۔ ہر شخص کی عقل برابر نہیں ہوتی۔
تو نتیجہ یہ کہ اس انسان کی بات نہیں مانی جا سکتی۔ اب مثلاً ایک آدمی ڈاکٹر ہے، اس کا فیلڈ ہے، اب میں کہوں کہ میری رائے تم مانو، ڈاکٹر صاحب یہ گولی نہیں یہ دوائی نہیں یہ دوائی دے دو—ہے کوئی تک بھئی؟ میری سرے سے تعلیم ہی نہیں ہے، میں نے سرے سے پڑھا ہی نہیں ہے ڈاکٹری کو، میں ایک دن نہیں گیا کسی ہسپتال میں ڈاکٹر کا شاگرد بننے کے لیے، میری وقعت کیا ہے! اس کے مقابلے میں چیز ائے گی پھر بات ہو گی۔
مجتہدین تھے، امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے احادیث چھوڑ دیں، ان کے مقابلے میں امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ تھے، پھر امام احمد ائے، امام مالک رحمۃ اللہ علیہ ائے، یہ سارے مجتہدین تھے، ایک دوسرے کی ٹکر کے لوگ تھے، ان کی علتیں تھیں، ان کی مباحث تھیں، بھری پڑی ہیں کتابیں اس بحث سے کہ کس نے کس حدیث کو کیوں چھوڑ دیا، کس نے قرآن کی کس ایت کی کس طرح تشریح کی، کس طرح توجیہ کی۔ ہم انھیں سمجھ بھی نہیں سکتے۔ اتنا دماغ بڑا کہ اس قانون کو قائم کرے وہ تو بہت بعد کی بات ہے، ہم تو اس کو پڑھ نہیں سکتے، پڑھ کے سمجھ نہیں سکتے اردو، اور اگر عربی ہو تو عربی کے دو چار لفظ بھی نہیں آتے، پتہ ہی نہیں چلتا یہ عربی ہے کیا، جب تک کہ بہت وسیع مطالعہ نہ ہو۔
تو اس لیے شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ایسا آدمی چاہیے، حَاذِقًا فِي التَّقْرِيرِ وَالتَّحْرِيرِ، جو تحریر اور تقریر دونوں میں پوری صلاحیت رکھتا ہو اور شریعت کی توجیہ کر سکے، حدیث کے متعلق بحث کر سکے، بات کر سکے کہ احادیث میں کیا ایا ہے۔
چوتھی بات فرمائی: قَدْ عَرَفَ كَيْفَ يُؤَصِّلُ الأُصُولَ، اور اسے اچھی طرح پتہ ہو کہ اصول کس طرح بنائے جاتے ہیں، وَيَبْنِي عَلَيْهَا الْفُرُوعَ، اور اصول سے فرع کیسے نکالی جاتی ہے، وَكَيْفَ يُمَهِّدُ الْقَوَاعِدَ، اور ضوابط کیسے تیار کیے جاتے ہیں، وَيَأْتِي لَهَا بِالشَّوَاهِدِ بِالْمَعْقُولِ وَالْمَسْمُوعِ، اور کس طرح عقلی اور نقلی دلائل اور شواہد پیش کیے جاتے ہیں۔ کس طرح عقلی اور نقلی دلائل پیش کیے جاتے ہیں۔
شاہ صاحب کہتے ہیں دین کی حکمتیں سمجھنا ہر بچوں کا—ہر آدمی کا کام نہیں، بچوں کے کھیل نہیں ہیں۔ یہ چار اصول انھوں نے بیان کیے۔ اب شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں جو جس آدمی کو یہ نہ پتہ ہو کہ اصول کس طرح بنائے جاتے ہیں اور کس طرح ان پر فروع کی تعمیر کی جاتی ہے، اسے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ دین کی مصلحتوں میں دخل دے۔ دین کی مصلحتیں اس انسان کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ اس میں دخل دے۔
مثلاً ایک آدمی یہ کہتا ہے کہ سفر میں روزہ نہیں رکھنا چاہیے، دوسرا کہتا ہے سفر میں روزہ رکھ لینا چاہیے۔ دونوں اگر یہ جملے کہیں دونوں غلط کہیں گے۔ ایک کہتا ہے سفر میں روزہ رکھنا چاہیے اس وقت جب اپ افطاری گھر پر کر رہے ہیں، کہ افطاری تمہارے اپنے اختیار کی بات ہے تم نے گھر پہ کیا ہے تو شام تک اب صبر کرو۔ دوسرا کہتا ہے اگر افطاری گھر پہ نہیں کی—سحری گھر پہ نہیں کی، سحری کی بات، سحری گھر پہ نہیں کی، تو اس انسان کو اختیار ہے کہ یہ روزہ رکھے یا نہ رکھے۔ سفر میں سحری اگئی، روزہ چھوڑ دے؛ لیکن اگر گھر میں سحری کی تھی تو اسے روزہ رکھنا چاہیے۔
اصول، اور اصول کے بعد اس پہ منطبق کرنا کہ مسئلہ کیا ہے۔ اصول کی بات ہے کہ پانی پاک کرنے والی چیز ہے۔ یہ اصول کون بنائے؟ کہاں سے بنا؟ اب یہ اصول بنانے کے لیے بھی تو عقل چاہیے نا، یا سمجھ چاہیے، سینے کی وسعت چاہیے، طہارت چاہیے، پاکیزگی چاہیے—یہ اصول اللہ کی کتاب سے بنا، اللہ نے فرمایا ہم نے پانی کو نازل کیا ہے پاکی کے لیے۔ تو جب ایک چیز ہے ہی پاک کرنے کے لیے تو تم نیت کرو نہ کرو تم پاک ہو جاؤ گے۔
ایک آدمی نے غسل کرنا تھا، نہانا تھا، ضروری تھا اس کے لیے، پانی میں کھڑا ہو گیا، بارش برس گئی، اللہ نے پانی کو بھیجا ہی اس لیے ہے کہ پاک کرنا ہے تو وہ پاک ہو گیا، اس میں نیت کا کیا دخل ہے بھئی! اس نے نہیں نیت کی تو کیا ہو گیا، اور نیت کر لی تو کیا ہوا؟ فرق پڑے گا ثواب پہ، کہ اسے ثواب ہوگا اگر اللہ کی اطاعت کی نیت کر لی کہ اس نیت سے کر رہا ہوں۔ اب یہ اصول کہاں سے ایا؟ یہ اصول قرآن سے اگیا۔
اب قرآن کو چھوڑ دیا، اصول کو بھی چھوڑ دیا، سمجھا ہی نہیں، اور ایک حدیث کو لے آئے کہ إِنَّمَا الأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ اعمال کا دارومدار نیتوں پہ ہوتا ہے۔ تو پھر اگر اعمال کا دارومدار ایسے ہی نیتوں پہ ہوتا ہے تو ایک آدمی نے یہاں درخت لگا دیا، اس پہ پھل پڑ گیا، چڑیاں پرندے ائے چگ لیے، انسانوں نے کھا لیا، اس نے نیت نہیں کی تھی انسانوں کو نفع پہنچانے کی، اس نے نیت ہی نہیں کی تھی چڑیوں کی، اس نے نیت ہی نہیں کی کووں کی، کسی چیز کی، اسے بھی نہیں ثواب ملنا چاہیے کیونکہ اس نے نیت تو نہیں کی۔
تو اس لیے اصول کی بات، اصول کو طے کرنا یہ کوئی چھوٹی سی بات نہیں۔ امام ابو یوسف اور امام محمد اصولوں کو طے نہیں کر سکے۔ اسی لیے امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے جہاں اختلاف ان کا ہوا ہے، امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے اصول قائم کیے، اس اصول پہ وہ متفق ہو گئے، انھوں نے کہا اصول اپ کے بالکل درست ہیں۔ اگے فروع جب ائیں، اس میں فتویٰ کبھی امام ابو یوسف کا، امام محمد کا، امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہم کا، ان حضرات کا اتا ہے، اور اصول کی کتابیں جو لکھی گئی ہیں ہم نہیں جانتے کسی ایسے انسان کو جس نے صحیح معنوں میں اصول کی کتابیں پڑھی ہوئی ہوں کہ شریعت کے اصول کیسے قائم ہوتے ہیں اور پھر وہ ان ائمہ کرام کی تقلید سے ہٹ جائے۔
وجہ اس کی یہی ہے کہ دماغ اتنا بڑا ہوتا ہے، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری احادیث کو دیکھ کے، قرآن کی ایات کو دیکھ کے وہ کہتا ہے اصول کی بات یہ ہے۔ بس اس اصول پہ اب اگے فروع اتی ہیں۔
اور وہ ایسا آدمی ہونا چاہیے جو شریعت میں جب کوئی مسئلہ ہے تو اس کے لیے معقول اور مسموع دونوں ذرائع کو لا سکے۔ معقول اور مسموع ہوا کیا؟ معقول کا مطلب عقلی دلیل کو لا سکے، مسموع کا مطلب ان دلائل کو لا سکے جو سمعاً چلے ا رہے ہیں۔
بو علی سینا نے ایک جگہ یہ بحث کی ہے کہ انسانوں کا حشر جسم کے ساتھ ہوگا، جس میت کو ہم قبر میں لٹا کر چلے اتے ہیں، یا یہ کہ اسے کوئی اور جسم دیا جائے گا۔ احادیث کا گہرا مطالعہ جب کریں گے تو حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جب کوئی آدمی اس کا انتقال ہوتا ہے تو اس کی روح کی نمائندگی کے لیے اسی طرح کا ایک اور ادمی بنتا ہے اور وہ اس کو بلاتا ہے، اگے چلاتا ہے، رہنمائی کرتا ہے، اللہ کے فرشتے اس کے ساتھ چلتے ہیں۔
ان احادیث کو جب پڑھا انھوں نے بھی، بو علی سینا اور دیگر حکماء نے، تو انھوں نے کہا کہ یہ تو جسم مٹی میں مل گیا، اب اس جسم کو دوبارہ خدا پیدا کرے گا یا کوئی اور جسم ہوگا جس کے ذریعے کیا جائے گا۔ بو علی سینا نے اس موقف کو اختیار کیا، کچھ لوگوں نے کہا کہ بو علی سینا اس بات کا قائل ہی نہیں تھا، وہ کہتا تھا حشر جو ہے نا وہ اجساد کا، جسم کا ہوگا ہی نہیں۔
شیخ الاسلام زاہد الکوثری رحمۃ اللہ علیہ نے اس پر بحث ایک جگہ کی ہے اور انھوں نے کہا کہ بو علی سینا یہ نہیں کہتا کہ حشر جو ہے وہ جسم کا نہیں ہوگا، بلکہ وہ تو کہتا ہے کہ یہ چیز عقل سے ثابت نہیں ہوتی، عقل ثابت نہیں کرتی، ہاں سماع ثابت کرتی ہے۔
دیکھو ایک آدمی کہتا ہے سرے سے کہ قبر سے اٹھنا ہی نہیں، یہ کفر ہے؛ کیونکہ وہ اخرت کا منکر ہو گیا نا۔ اور ایک کہتا ہے یہ قبر سے اٹھنا یہ عقل میں انے والی بات نہیں ہے، باقی شریعت بتاتی ہے ہم مانتے ہیں۔ ہماری عقل میں نہیں اتے، جب مٹی ذرہ ذرہ ہو گئی اب کیسے یہ گوشت بن جائے گا، کیا ہوگا؟ اپ کہتے ہیں خدا کی قدرت، وہ کہتا ہے ہاں یہ خدا ہی کی قدرت ہے، خدا کی قدرت کا تمہیں کیسے پتہ چلا؟ خدا کی کتاب سے پتہ چلا نا کہ اللہ کی قدرت ہے، تو یہ کوئی عقل کی بات نہیں ہے یہ سماع کی بات ہے، سننے کی بات ہے، نسل در نسل سنتے ائے ہیں لہٰذا ہم اسے مانتے ہیں اور قرآن موجود ہے، حفاظت ہوئی ہے قرآن کی، قرآن سے ثابت ہے۔
تو معقول اور مسموع یہ دو چیزیں ہو گئیں: ایک عقل کے ذریعے ثابت کرنا اور ایک سماع کے ذریعے ثابت کرنا کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات کہی، یہ بات کہی، یہ بات کہی، سب صحیح ہے۔ عقل میں اتی ہے، نہیں اتی، اسے ماننا ہے یا نہیں ماننا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کتنی باتوں میں یہ کہا کہ یہ بات حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح نہیں فرمائی جیسے تم کہتے ہو۔
بیس بائیس ہزار کے قریب احادیث ہیں مصنف ابن ابی شیبہ میں اور اتنی ہی اس سے کچھ کم مصنف عبدالرزاق میں۔ وہ جب کتابیں ادمی پڑھتا ہے، حدیث کی اتنی بڑی بڑی ضخیم کتابیں پچیس پچیس جلدوں کی، اور اس کے ساتھ ساتھ اثار ہیں ان میں جن میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فتاویٰ ہیں کہ ان کے زمانے میں کیا فتویٰ ہوتا تھا، کیا چیزیں ہوتی تھیں، پھر پتہ چلتا ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا علم کتنا وسیع تھا اور اللہ نے کتنا ملکہ اور پرکھ عنایت فرمائی تھی انھیں کہ کس چیز کو کرنا ہے اور کس چیز کو نہیں کرنا۔
اسی لیے اصول کی بات پوری امت نے یہ کہی کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا فتویٰ حجت ہے، دلیل ہے شریعت میں۔ وہ اس بات کے قائل ہیں، وہ کہتے ہیں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو نہیں چھوڑا جا سکتا۔ اور جتنے بھی گمراہ فرقے ہیں ان سب کے ہاں یہ اصول ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تشریح قابلِ قبول نہیں ہے۔
یہ ایک بہت بڑا فرق ہے اہلِ سنت کے درمیان اور گمراہ فرقوں کے درمیان۔ جتنے بھی گمراہ ہیں نا وہ سب یہی کہتے ہیں کہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ثابت ہے، صحابی سمجھا یا نہیں سمجھا ہمیں بحث نہیں ہے، ہم سمجھتے ہیں تو ایسے ہونا چاہیے۔ ہم کہتے ہیں ہرگز نہیں۔
صحابی رضی اللہ عنہ نے اس سے کیا سوچا ہے، کیا سمجھا ہے؛ اس لیے کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے، وہ اس چیز کی زیادہ اچھی طرح تشریح کر سکتا ہے۔ اگر انھوں نے چھوڑ دیا ہے صحابہ رضی اللہ عنہم نے، ہم ہرگز عمل نہیں کرتے؛ کیونکہ اگر وہ خیر ہے، اچھائی ہے تو صحابہ رضی اللہ عنہم تو سب سے زیادہ خیر کے کاموں میں اگے تھے امت میں، انھوں نے کیوں چھوڑ دیا؟
یہ وہ چیز ہے جو فرق ڈالتی ہے اصول میں، کہ وہ کہتے ہیں صحابہ رضی اللہ عنہم کا قول کوئی حجت نہیں، کوئی مسئلہ نہیں، ہم نہیں مانتے تھے، نتیجہ یہ کہ امت میں بہت بڑا علم کا ذخیرہ اس سے محروم ہو جاتی ہے—مصنف ابن ابی شیبہ، مصنف عبدالرزاق، مسند امام احمد، جس میں بیسیوں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فتاویٰ بھی احادیث کے ساتھ ساتھ نقل ہیں، یہ چیزیں ساری رہ جاتی ہیں۔
تو ایک ہے عقل کے ذریعے اور ایک ہے سماع کے ذریعے جس سے علم قائم ہوتا ہے۔ اور سب سے عمدہ کتاب جس نے مسائل پر بحث کی ہے اور عقل اور سماع دونوں کو شامل کیا ہے کہ یہ چیز عقلاً اس طرح ہے اور سماع میں اس طرح ہے، حدیث یوں ائی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عقل یہ ہے—یہ اگر دیکھنا ہو کمال، تو یہ ہدایہ میں دیکھنا چاہیے۔
چار جلدیں ہیں ہدایہ کی اور حنفی فقہاء میں بڑا ہی ممتاز حیثیت تھی۔ ایک وقت علم پڑھ لیتا ہے نا جو ادمی، پھر باقی علوم پہ نظر نہیں ہوتی، وہ کہیں نہ کہیں ٹھوکر ضرور لگتی ہے اسے، کہیں نہ کہیں پہنچ کے ضرور وہ مارا جاتا ہے۔ جوزی، ابن الجوزی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے، شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ نے ایسی بہت سی چیزیں لکھی ہیں؛ اس لیے کہ علم میں ہر طرف نظر نہ ہو تو پھر اس انسان کو فتوے کی فتوے کے میدان میں قدم نہیں رکھنا چاہیے، کبھی بھی فتوے کے میدان میں نہ اترے جب تک کہ علم میں گہرائی اور وسعت دونوں چیزیں نہ پیدا ہو جائیں۔
غالباً اس کی تصحیح شاید ہو جائے، ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے، یہ تو لکھا تو انھوں نے ہی ہے لیکن مجھے دھیان نہیں رہا بڑا عرصہ ہوا پڑھا۔ انھوں نے اپنے زمانے کے ایک ادمی کا لکھا، بہت بڑے ادمی تھے، انھوں نے لکھا کہ انھوں نے کہا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا نکاح حضرت زینب سے ہوا اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے بھی ہوا تھا۔ تو انھوں نے اس پہ تنقید کی، انھوں نے کہا یہ بہت بڑے محدث ہیں لیکن انھیں تاریخ کی خبر نہیں۔ اگر تاریخ پڑھی ہوتی تو انھیں پتہ ہوتا کہ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا انتقال تو پہلے ہی ہو گیا تھا حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی زندگی میں، وہ کیسے یہ نکاح کر سکتے تھے!
ایک اس کی اور مثال اپ سے عرض کروں۔ بہت سے لوگوں نے لکھا ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت ہوئی تو وہ روزے سے تھے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے یہ بات کہی کہ تم ہمارے پاس ا کے افطار کرو۔ یہ اچھا، چلو اگے بھی ایک بات اتی ہے ابھی تھوڑی دیر میں یہ بات کرتے ہیں پھر۔
سرِ دست جو بات کہنی ہے وہ اتنی ہے کہ علم میں دونوں پلڑے برابر ہوتے ہیں: عقل بھی، اور اس کے ساتھ ساتھ روایات پہ نظر بھی۔ اور اس کو اگر پڑھنا ہو تو یہ ہدایہ بڑی زبردست کتاب ہے۔ ایک ایک مسئلے میں وہ حدیث لاتا ہے پھر کہتا ہے عقل میں یہ ہے، یہ حدیث ہے عقل میں یہ ہے۔ زیلعی رحمۃ اللہ علیہ جیسے بڑے ادمی نے ہدایہ کے احادیث کی تخریج کی اور پھر اس کے بعد انھوں نے اس پہ لکھا اور اب تک امت میں کئی حضرات ہیں جنھوں نے ہدایہ پہ کام کیا، لکھا، بیسیوں شروح ہیں اس کی؛ اس لیے کہ ان لوگوں کو قدر تھی۔
سمرقند میں تاریخ اب نہیں نا جس نے پڑھی، اسے پتہ ہی نہیں چلتا کہ صاحبِ ہدایہ کون ادمی ہے۔ اس لیے کہ تاریخ پہ نظر نہیں، بس یہ دیکھ لیا ہمارے فلاں نے بھی بس ہدایہ ہے، انھیں پتہ ہی نہیں مصنف کتنا بڑا ادمی تھا۔ کسی زمانے میں سمرقند میں لوگوں نے یہ کہا کہ ہم میں سے جس کا بھی بیٹا پیدا ہوگا اس کا نام محمد رکھیں گے اور اسے تعلیم اتنی دلائیں گے ایسی جیسے امام محمد رحمۃ اللہ علیہ، اصول میں تو امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے تابع تھے لیکن فروع میں ان کے اپنے فتوے تھے۔
پھر وقت گزر گیا اور بڑے بڑے فقیہ جو مجتہد تھے اپنے اپنے حلقے میں، یعنی کہ جس دیہات میں منسوب تھے امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے لیکن ان میں اتنی صلاحیتیں تھیں، انھوں نے ایک کمیٹی بنی اور انھوں نے کہا کہ یہ جتنے بھی محمد ہیں، یہ جو پیدا ہوئے ہیں، ان کو اس قبرستان میں دفن کیا جائے گا ان میں سے کسی کا انتقال ہو گیا۔ تو چار سو ایسے فقیہ تھے جو اس درجے کے تھے کہ ان کے لیے کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اس قبرستان میں ان کی قبر ہونی چاہیے۔
صاحبِ ہدایہ رحمۃ اللہ علیہ کا جب معاملہ ایا، ان کا انتقال ہوا، تو کمیٹی کا اجلاس ہوا اور لوگوں نے کہا صاحبِ ہدایہ کا علم اتنا نہیں تھا کہ اس قبرستان میں انھیں دفن کیا جائے۔ اور کمال یہ ہے کہ انھوں نے فقہ حنفی ہی پہ ایک کتاب لکھی حدیث سے اور ان چیزوں کو ملا کے اسی جلدوں میں، تو اب تک نہیں چھپی اور سنا ہے کہ مصر میں محفوظ ہے۔ تو کچھ فقہاء تھے انھوں نے کہا اس درجے تک حضرت پہنچ چکے تھے، اس قبرستان میں ان کی تدفین ہونی چاہیے۔ تو جب بحث ہوئی تو اخر پہ فیصلہ انھوں نے یہ کیا کہ اس قبرستان کا جو دروازہ ہے نا بس ان کی قبر یہاں بنا دو، اندر بھی ہے اور باہر بھی ہے، تو تمہارا اور ہمارا مسئلہ اسی سے حل ہو سکتا ہے۔ اتنے بڑے بڑے لوگ تھے!
اور اتنا ظرف تھا، اتنا علم تھا کہ وہ عقل اور سماع دونوں کو جمع کر لیتے تھے کہ عقلی طور پر شریعت نے یہ بتایا۔ حضرت شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ چونکہ خود عقل میں ا رہے ہیں نا، اب عقلی طور پہ دلائل دیں گے، پھر اس لیے وہ اگے چلتے ہیں۔ یہ چار اصول انھوں نے بیان کر دیے۔
پہلی بات انھوں نے یہ کہہ دی کہ دیکھو شریعت کے اسرار پر، شریعت کی حکمتوں پر وہی شخص بحث کر سکتا ہے جس شخص کو شرعی علوم میں پوری پوری کاملیت حاصل ہو۔ دوسری بات انھوں نے کہا کہ یہ اسی شخص کا کام ہے جس کو اللہ نے سینہ کھول دیا ہو علم کے لیے۔ تیسری چیز انھوں نے کہی کہ وہ ادمی تقریر اور تحریر کا بھی ماہر ہو۔ چوتھی چیز انھوں نے کہی کہ اسے پتہ ہو کہ اصول کیا ہے، ضابطہ کیا ہے، اس سے اگے نتیجہ کیا نکلتا ہے۔
اب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے متعلق کہتے ہیں نا بہت سے لوگ کہ انھوں نے روزہ رکھا ہوا تھا، بات یہ کرتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہا کہ تم ہمارے پاس افطار کر لو، تو میں نے کہا اپ کے پاس افطار کروں گا۔
سوچنے کی بات ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کس تاریخ کو ہوئی؟ اگر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت ہوئی ہے ۱۲ ذوالحج کو—بہت سے مؤرخین اس طرف گئے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ حج سے ایک دن کے بعد، رمی کے دن حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت مدینہ منورہ میں ہوئی تھی ۱۲ ذوالحج کو۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بہت روزے رکھتے تھے۔ سوچنے کی بات ہے کہ جن پانچ دنوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے روزہ رکھنے سے، ان میں یہ حج کے دن بھی ہیں: ۹، ۱۰، ۱۱، ۱۲ کو روزہ نہیں رکھا جا سکتا، روزہ رکھنا منع ہے۔ تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو نہیں پتہ تھا کہ یہ ۱۲ ذوالحج کو روزہ رکھنا منع ہے؟ انھوں نے کہاں روزہ رکھا تھا!
یہ جو کہتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ روزے سے تھے، دو چیزیں ہو سکتی ہیں: یا تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ روزے سے تھے ہی نہیں، ۱۲ ذوالحج کو شہادت ہوئی ہے۔ اگر کوئی مانتا ہے ۱۲ ذوالحج کو تو ماننا پڑے گا روزے سے نہیں تھے۔ پھر مسئلہ کیا بنے گا؟ مسئلہ یہ بنے گا کہ اصل میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا میرے پاس افطار کرو، تو یہ افطار کے لفظ سے ثابت ہوتا ہے کہ گویا روزے سے تھے، افطار روزے کا ہی ہوتا ہے نا۔ لیکن یہ عربی سے ناواقف ہونے کی دلیل ہے۔
یہ جو خالص ہندوستانی ہے نا کہ اب ہندوستان میں اپ چلے جائیں، تو عصر کے بعد اپ چلے جائیں، مغرب کے بعد، دوپہر کو اپ چلے جائیے، تو کہتے ہیں ذرا تھوڑی دیر کے لیے ائیے ناشتہ کر لیجیے۔ تو ناشتے کا کیا مطلب ہے؟ کہ تھوڑی سی چیز کوئی کھا لیجیے۔ اور ہمارے ہاں ناشتہ صبح کا، صبح جو کچھ کھایا جاتا ہے۔ وہ کہتے ہیں ناشتہ کر لیجیے، سرے کوئی لائٹ چیز ابھی تھوڑی سی کھا لیجیے۔
افطار عربی میں اس کو بھی کہتے ہیں کہ روزہ رکھنے کے بعد کریں، اور افطار اس کو بھی کہتے ہیں کہ ایک واقعے کے بعد جو تم کھانا کھاؤ گے تو ہمارے پاس ا کے کھا لینا۔ تمہاری شہادت ہو جائے، تو پھر جو کھانا ہے وہ ہمارے پاس جنت میں کھا لینا—حضرت ابوبکر، عمر اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تینوں نے یہ بات ارشاد فرمائی مجھ سے، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا میں نے اسے چن لیا۔
اور اگر ۱۲ ذوالحج کی شہادت مان لی جائے تو پھر یہ ماننا پڑے گا کہ افطار سے مراد روزے کا افطار نہیں ہے بلکہ... اور بہت سے مؤرخین اس طرف گئے ہیں کہ ۱۸ ذوالحج کو شہادت ہوئی تھی، ۲۰ کو ہوئی تھی، اگر وہ مان لیا جائے تو پھر یہ روایت بالکل ٹھیک ہو جاتی ہے۔
روایت ہے کیا؟ روایت یہ ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ابھی مدینہ منورہ کی گلیوں میں دیکھا، اور ان کے ساتھ ابوبکر اور عمر بھی تھے رضی اللہ عنہما، اور انھوں نے مجھ سے کہا کیا ہم تمہاری مدد کریں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو وہ سنتے ہیں، یا تو میں تمہاری مدد کروں ان باغیوں کے خلاف، اور کیا یہ کہ تم میرے پاس ا جاؤ اور افطار کر لو۔
میں نے ترجیح دی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر کھانا کھانے کو۔ یہ ہے، یہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے روح مبارکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ میں دیکھی ہے، گلیوں میں ہی دیکھی ہے۔ ہم کہتے ہیں صوفیاء تو بعد کے بعد ہیں، اس روایت کو بھی جھٹلا دو اگے، کہو یہ بھی بالکل جھوٹ ہے۔ اور یہ سب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا دور تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے، سب لوگ تھے، ایسے نہیں ہوا کرتا کہ امت جھوٹ پر متفق ہو جائے اور یہ صوفیاء سارے جھوٹ بولنے لگیں، یہ چیزیں ہوتی ہیں۔ لیکن یہ کہ ان چیزوں میں کیا کیفیت ہے، کیا چیز ہے، یہ ہر ادمی کے بیان کی بات نہیں، نہیں ہوتا۔
بہت سی چیزیں ایسی ہیں، دیکھو ایک ہے نجات، اس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایک ادمی کو ساری زندگی، ہزاروں نہیں، کروڑوں نہیں، اربوں لوگ ہوں گے جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح مبارکہ نظر نہیں ائی، تو کیا ان کو کہا جائے گا کہ یہ بخشے نہیں جائیں گے؟ اس کا اس سے تعلق ہی نہیں بھائی! اس کا تعلق ایک اور چیز پہ ہے، اور وہ یہ ہے کہ جب روحانی مدارج اور ترقیات ہوتی ہیں تو بہت سی چیزیں ایسی پیش اتی ہیں جو ہر انسان کو پیش نہیں اتیں، اس لیے اگر کوئی ادمی فرض کر لو اس سے انکار بھی کر دیتا ہے، تو ایک ہے مطلقاً انکار، کہ وہ کہے جو کچھ ہے یہ گمراہی ہے، یہ غلط بات ہے، یہ زیادتی ہے۔
اس فتوے کی زد پوری امت پر جا کر پڑتی ہے، اس فتوے کی زد سے پوری کی پوری لڑی اور سلسلہ پورا بدنام ہو جاتا ہے اور سب... اور ایک کہتا ہے کہ میری سمجھ میں نہیں اتی، ٹھیک ہے نہیں اتی، لیکن یہ بھی مت کہو کہ یہ گمراہی ہے۔ اس لیے کہ تو نے پڑھا ہی کتنا ہے! دس کتابیں ایسی نہیں جو اس نے زندگی میں پڑھی ہوں، اور پھر وہ بات ایسے کرتا ہے کہ گویا امت پوری گمراہی پہ جمع ہو گئی تھی۔
عبدالفتاح ابو غدہ رحمۃ اللہ علیہ تشریف لائے لاہور میں، تو ہم بات کر رہے، ہم نے کیا بات کرنی تھی بڑے ادمی تھے اور حدیث پہ ان کا بڑا کام ہے، سعودیہ میں رہے، پڑھاتے رہے، تو انھوں نے ہمارے سامنے کہا یہ بات، کہنے لگے لڑکوں سے پوچھا کیا پڑھتے ہو؟ لڑکوں نے کہا بخاری پڑھتے ہیں۔ تو انھوں نے کہا اج کل جس کو بخاری صحیح طرح کھولنی بھی نہیں نا اتی، وہ بھی کہتا ہے کہ بخاری میں یہ روایت ائی ہے۔ تو میں کہتا ہوں عربی تو پڑھ لو پہلے، پھر تمہیں اگے فتنہ ائے گا، عربی ہی نہیں اتی سرے سے لیکن وہ بھی کہتا ہے بخاری میں یہ روایت ائی ہے! تو میں کہتا ہوں اسے پڑھو پہلے تاکہ تمہیں سمجھ ائے کہ کیا چیز ہے۔
اسی طرح یہ جتنے لوگ ہیں نا، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی روح مبارکہ کو دیکھا، یہ چیز دیکھی، یہ لوگ لکھتے ہیں باقاعدہ، ان کی کتابوں کو نہ کوئی پڑھے، نہ پڑھائے، اور محض جہالت کی بنیاد پہ انکار کرتا رہے، اس کی زد اوپر جا کر پڑتی ہے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پہ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کے متعلق یہ صحیح روایات احادیث میں ایا ہے، ایک صحابی رضی اللہ عنہ گئے اور انھوں نے جا کر عرض کیا کہ اللہ کے رسول امت کی خبر لیں، یہ تو ہلاک ہو جائے گی، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں جب قحط پڑ گیا تھا۔ تو وہ کہتے ہیں کہ صحابی رضی اللہ عنہ خود کہ میں جب سویا ہوں تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور مجھ سے کہنا کہ بارش ہو جائے گی۔ یہ سب چیزیں ائیں۔
قدامہ حنبلی رحمۃ اللہ علیہ وہ خود لکھتے ہیں، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ادمی ایسی چیزوں میں، معاذ اللہ یہ جو بات سنانے لگا ہوں یہ بڑی نازک ہے، بہت نازک بات ہے۔ قدامہ حنبلی کہتے ہیں، لکھتے ہیں اپنی ایک جگہ ایک کتاب میں کہ مجھے ایسا دانہ ایک نکلا ہے جسم پہ کوئی علاج نہیں تھا اس کا، اور اطباء عاجز اگئے اور میری حالت بہت بری ہو گئی، اور میں امام احمد ابن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کی قبر پہ گیا اور میں نے اس مٹی کو ملا، کہتے ہیں میں ٹھیک ہو گیا۔
اب اس پہ بھی فتویٰ لگاؤ کہ یہ قبر پرست تھے سارے! امام احمد ابن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق ایسی روایات چیزیں مل جائیں گی۔ اس لیے ہوش کرنی چاہیے، ایک چیز ہے کہ اپ لوگوں کے عقیدے کی خاطر کہتے ہیں ایسی باتیں نہ کرو مبالغے میں پڑ جاؤ گے، وہ ٹھیک ہے؛ لیکن دوسری طرف یہ پوری امت کو گمراہ قرار دینا یہ بھی کوئی مناسب بات ہے، یہ بھی کوئی ٹھیک بات ہے!
اور ان چاروں کے بعد کہتے ہیں:
اللہ تعالیٰ کے بہت سے انعامات میں سے ایک نعمت اللہ کا انعام مجھ پہ یہ ہوا کہ اللہ نے اس علم میں مجھے حصہ دیا۔ خدا نے مجھے اس مقام اور مرتبے تک پہنچایا ہے کہ اللہ نے ان علوم میں میرا حصہ رکھا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ میں اپنے قصور کا اعتراف کرتا ہوں اور اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ بلاشبہ میں کم درجے کا ادمی ہوں، لیکن اللہ کا یہ انعام ہے کہ اللہ نے مجھے ان چیزوں میں حصہ دیا ہے۔
یعنی اللہ نے میرے سینے میں ایسی چیزیں رکھی ہیں کہ خدا نے علوم کو مجھ پہ کھولا ہے، شرعی علوم پر مجھے دسترس ہے، مجھے ساری چیزیں حاصل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ نے وہ علم بھی عنایت فرمایا ہے جو علم خدا اپنے خاص بندوں کو دیتا ہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو گزرے ہوئے اب ۱۷۶۱ء میں ان کا انتقال ہوا، ۱۸۶۱ء، ۱۹۶۱ء، اور اب دیکھ لو ۲۰۰۸ء اگیا، ڈھائی سو سال تقریباً ہو گئے۔ ڈھائی سو سال میں شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ جیسا ادمی نہیں ایا۔
اس میں شبہ نہیں کہ اللہ نے بہت علم انھیں دیا تھا۔ شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا مطالعہ اگرچہ کم تھا مگر جو خدا کی طرف سے انھیں چیزیں دی گئی تھیں وہ بہت زیادہ تھیں۔ ان کی کتاب اپ پڑھیں یہ جو انھوں نے الدر الثمین جو لکھی ہے انھوں نے، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں مدینہ منورہ میں حاضری پر جو جو چیزیں ان پر کھلی ہیں وہاں پہ، انھوں نے ساری چیزیں لکھی ہیں اس میں۔ اور اسی طرح انھوں نے جو ہمعات کتاب لکھی ہے اور بہت سی چیزیں، شاہ صاحب کی ساری کتابیں ابھی چھپی بھی نہیں ہیں، ابھی سامنے بھی نہیں ائیں، لیکن جتنا کچھ بھی ایا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ اللہ نے اپنے پاس سے خاص چیزیں انھیں دی تھیں، ان میں سے ایک چیز شاہ صاحب نے یہاں بھی ذکر کی ہے۔
وہ کہتے ہیں:
میں ایک دن بیٹھا ہوا تھا عصر کی نماز کے بعد اللہ کی طرف متوجہ تھا، مراقبے میں تھا۔ اب ایسے لوگ پیدا ہو گئے ہیں جو ان ساری چیزوں کا اقرار نہیں کرتے، انکار کرتے ہیں۔ ان سے ذرا بات کرو ایسے اچھلتے ہیں جیسے کسی نے ڈس لیا ہو۔ ہم کہتے ہیں سیدھی سی بات ہے، کوئی مراقبہ نہیں، کوئی تصوف نہیں، کوئی بیعت نہیں، کوئی پیری مریدی نہیں—مان لیجیے، اپ دوسرے لفظوں میں یہ کہیں کہ پوری امت اب تک گمراہ تھی، پوری امت گمراہ تھی یہ بھی کہو نا پھر!
حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ تھے، مجدد الف ثانی سرہندی رحمۃ اللہ علیہ تھے، شاہ ولی اللہ تھے، ان کے بیٹے مولانا اسماعیل شہید ان کے پوتے مولانا اسماعیل شہید تھے، چاروں بیٹے تھے، اوپر چلے جاؤ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ جیسا ادمی بھی بیعت—یہ نہیں پتہ، علم تو ہے نہیں، پڑھا ہے نہیں اور اعتراض زیادہ۔
یہ دیکھو شاہ صاحب کیا کہتے ہیں۔ یہ ایسے لوگ نہیں تھے بھائی جو جھوٹ بولتے ہیں اور ایسے لوگ نہیں تھے جو گمراہ۔ اگر یہ گمراہ تھے اور ان کو خدا نے معاذ اللہ گمراہی پہ رکھا تھا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے دین کا، یہ مجدد تھے اپنی اپنی صدیوں کے، انھوں نے دین کی تجدید کی ہے۔ کوئی ایک شخص ایسا نہیں ہے امت، پوری امت میں ۱۴۰۰ سال کو لے لو، کسی صدی میں مجھے کوئی ادمی بتاؤ جس نے دین کا کام کیا ہے اور اس نے پیری مریدی کا رنگ اختیار نہیں کیا، کوئی ادمی بولو! ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ کو دیکھو، ابن تیمیہ کو دیکھو، سلسلے کے اعتبار سے قادری تھے، شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے سے تھے۔ اب لوگ نہیں پڑھتے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے!
شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں:
شاہ صاحب کہتے ہیں میں ایک دن عصر کی نماز کے بعد اللہ کی طرف متوجہ ہو کے بیٹھا تھا یعنی مراقبے میں تھا، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی روح ظاہر ہو گئی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی روحِ مبارکہ میں نے دیکھی۔ پہلے اس عبارت کو پڑھ لیتے ہیں پھر اس کی تشریح عرض کرتے ہیں۔
فرماتے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح نے مجھے اوپر سے ڈھانپ لیا، کوئی چیز اوپر سے ا رہی تھی اور مجھے ایسے احساس ہوا، قیاس ہوا جیسے کہ کپڑا ہے اور کپڑا مجھ کے اوپر سے ڈالا جا رہا ہے، اور اس حالت میں میرے جی میں یہ بات ڈالی گئی کہ وہ جو حالت اور کیفیت طاری مجھ پہ کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی روحِ مبارکہ اوپر سے ائی عصر کے بعد جیسے کپڑا اڑھا دیا جاتا ہے، تو میرے دل میں اس الہام کے دوران یہ ایا اس چیز کے کہ یہ کوئی خاص اشارہ دین کی تشریح ہے، اور اس حالت میں میں نے اپنے سینے میں نور کو دیکھا اور وہ نور پھر بڑھتا ہی چلا گیا میرے سینے میں۔
پھر ایک مدت کے بعد اللہ تعالیٰ نے مجھے الہام کیا کہ اوپر جو قلم کام کرتا ہے، اوپر جو قلم لکھتا ہے خدا کی تقدیر کا قلم، کہ ایک دن ایسا ضرور ائے گا کہ اس کام کے لیے یعنی دین کے لیے اٹھائے گا خدا مجھے۔ کچھ عرصے بعد الہام اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو باتیں اوپر کے قلم کے ذریعے میرے ذمے لکھ چکی ہیں کہ ایک نہ ایک دن ایسا ائے گا کہ میں اس دین کے کام کے لیے اٹھوں گا اور یہ زمین خدا کے نور سے بھر جائے گی، اور اس کے ساتھ ساتھ جو روشنیاں ہیں شریعت کی بظاہر وہ غروب ہو رہا ہے اب شریعت کا معاملہ، شریعت کمزور پڑ رہی ہے، لیکن اسلام کی یہ روشنی عین اس غربت کی حالت میں پلٹے گی، اور یہ کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی جو شریعت ہے اتنی چمکے گی کہ وہ لباس کی صورت میں ظاہر ہوگی اور وہ جو ہیں وہ کامل استدلال ہوگی۔
ایک شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے کہا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی روح کو، دوسرا انھوں نے کہا مجھے الہام ہوا، تیسرا کہتے ہیں: میں نے حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما دونوں کو خواب میں دیکھا، میں اس دن مکہ مکرمہ میں تھا، انھوں نے ایک قلم مجھے عنایت فرمایا، اور دونوں بھائی بولے اور کہا یہ ہمارے نانا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا قلمِ مبارک ہے۔
شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے تین چیزیں بیان یہاں کیں۔ سب سے پہلی بات حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی روحِ مبارکہ کا ظاہر ہونا، روح کا نظر انا، یہ ہوتا رہا ہے۔ ایسی چیز ہے، ایسی چیز ہے بڑے محتاط لفظوں میں کہوں کہ اس کا انکار دو ہی ادمی کر سکتے ہیں: یا تو وہ گمراہ ادمی کر سکتا ہے یا جاہل ادمی کر سکتا ہے۔
ہر زمانے میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی روحِ مبارکہ سے لوگوں کا واسطہ پڑتا رہا ہے، لوگوں کو نظر اتی رہی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ جھوٹے بھی بہت پیدا ہوئے ہیں لیکن یہ شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں، اب انھیں جھوٹا وہی ادمی کہے جس کو خدا کا خوف نہ ہو۔ ایسی چیزیں نہیں ہوتیں، اگر انھوں نے جھوٹ بولا ہوتا نا شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم پہ، تو ان کے علم میں برکت بھی نہ رہتی، خدا کا بھی ایک نظام ہے۔ نہ مجھے کوئی کتاب پڑھ پڑھا رہا ہوتا۔
انھوں نے دیکھا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی روح کو کئی بار دیکھا، مدینہ منورہ میں انھوں نے جو لکھا ہے انھوں نے کئی چیزیں لکھی ہیں، انھوں نے کہا میں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے تین چیزوں کی اجازت چاہی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اجازت نہیں دی۔ میں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کو سب سے افضل مانوں گا، چاروں خلفاء میں سب سے اونچا؛ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں ہو سکتا، جو ترتیب خلافت کی ہے اسی ترتیب پہ رہو۔
پھر دوسری بات لکھی ہے کہ میں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے شیعہ کے بارے میں پوچھا، تو مجھ سے ارشاد فرمایا کہ امامت پر غور کر۔ پھر شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اگے جو کچھ لکھا ہے وہ خود پڑھ لیجیے گا کہ جب میں نے امامت پہ غور کیا تو مجھ پہ کیا کھلا۔ اور تیسری بات شاہ صاحب نے لکھی ہے کہ میں نے عرض کیا کہ میں امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی تقلید نہیں کروں گا، میں مجتہد ہوں خود؛ تو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہم تمہیں اس بات کی تو اجازت دے سکتے ہیں کہ چاروں ائمہ میں سے کسی کی تقلید کر لو مگر میں تمہیں اجازت نہیں دیتا کہ تقلید کو چھوڑو۔ اسی لیے شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے، اب ان کی عبارت جا کے پڑھ لینا الانصاف میں ان کی کتاب ہے، انھوں نے لکھا کہ اگر کوئی ادمی ان دیار میں، ہندوستان میں امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی تقلید چھوڑ دے تو مجھے اس کی گمراہی کا خوف ہے۔ یہ شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی ہی عبارتیں ہیں۔
شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ یہ جو کہتے ہیں نا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی روح مجھ پہ ظاہر ہوئی، ہر زمانے میں ہوتا رہا ہے، کوئی اس کا انکار نہیں کر سکتا۔ ابن عربی رحمۃ اللہ علیہ کے فتوحاتِ مکیہ دیکھیں، بھری پڑی ہے۔ صوفیاء میں کتنے ہی لوگ ہیں، اور صوفیاء تو اب سلسلے میں ائے نا، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کے دور میں مل جائے گا۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے دیکھا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی روحِ مبارکہ کو، اس کا بھی انکار اب کوئی کر دے! اس لیے کہ ابن عربی پہ اور شاہ ولی اللہ پہ تنقید ہو سکتی ہے، پھر اوپر خلافتِ راشدہ پہ بھی انکار کر دو!
اب یہ شاہ صاحب خود کہتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی روحِ مبارکہ ظاہر ہوئی اور اس روح نے مجھے ڈھانپ لیا، ایسے لگا جیسے اوپر سے کوئی چیز ڈال دی گئی ہے اور میرے دل میں یہ بات اس حالت میں ڈالی گئی۔ اچھا یہ حالت جو ہے نا شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی، یہ اس کی بالکل باریک سی شکل لوگوں کو پیش اتی ہے۔ بہت سے لوگوں کے ساتھ ایسے ہوتا ہے کہ وہ خواب میں کوئی چیز دیکھتے ہیں اور وہ خواب ہوتا ہے بہت اہم، کوئی نہیں سمجھ سکتا، لیکن اس کو انکھ کھلتے ہی فورا پتہ چلتا ہے کہ ہاں یہ اس کی تعبیر ہے۔ اس کے دماغ میں ا جاتا ہے کہ بات اصل میں مجھے یہ سمجھائی جا رہی ہے، پھر سو جاتا ہے۔ کبھی کبھی صبح اٹھ کے خیال اتا ہے کہ میں نے کیا سوچا تھا، پھر ذہن پہ زور دیتا ہے تو یاد اتا ہے کہ ہاں یہ خواب دیکھا تھا اور میں نے اس کی یہ تعبیر لی تھی اور وہ تعبیر ہو بھی جاتی ہے۔ وہ کیا ہوتا ہے؟ اللہ ایک چیز دکھاتا ہے تو اس بندے کو خود ہی تعبیر بھی اس کی سمجھا دیتا ہے، کوئی اس کی تعبیر نہیں جانتا سوائے اس ادمی کے جسے دکھائی گئی۔
شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں اس حالت میں میرے دل میں یہ بات ڈال دی گئی کہ دین کا جو کام ہے نا اس کے لیے تم سے ایک خاص کام لیا جائے گا، اور اس حالت میں میرا سینہ نور سے بھرا ہوا تھا، نور تھا، اور پھر وہ نور بڑھتا ہی چلا گیا۔ یہ ہے شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا کمال کہ انھوں نے جو فقرہ جو لکھا ہے نا اس کا مطلب ہے انھیں خود بھی سمجھ تھی اس بات کی کہ نور بڑھتا چلا گیا یعنی یہ اللہ ہی کی جانب سے تھا؛ ایسے ہوا کرتا ہے کبھی کبھی مکاشفات کی چیزیں شیطان کی جانب سے ہوتی ہیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ وہ چیزیں ختم ہو جاتی ہیں، برکتیں اٹھ جاتی ہیں، انسان کو شرحِ صدر نہیں رہتا۔ شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا، پھر انھوں نے کہا اللہ نے مجھے الہام کیا اور پھر بتایا کہ حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما کو انھوں نے خواب میں دیکھا۔
شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے جو خواب اور جو چیزیں، انھوں نے ایک کتاب لکھی ہے الدر الثمين في مبشرات النبي الأمين، اس میں پڑھنی چاہئیں، چالیس پچاس چیزیں شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اس میں لکھی ہیں۔ باقی انشاء اللہ ائندہ۔