📖 سلسلہ دروس و محاضرات علمیہ
صفحۂ اول › سلسلہ دروس › 13 - شریعت کی تقسیم: مفسرین، محدثین، فقہاء اور روحانیت کا دائرہ کار

13 - شریعت کی تقسیم: مفسرین، محدثین، فقہاء اور روحانیت کا دائرہ کار

۱ شریعت کی تقسیم: مفسرین، محدثین، فقہاء اور روحانیت کا دائرہ کار
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

حضرت شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے شریعت کی حکمتوں کے بارے میں یہ جو باب اور کتاب لکھی ہے، اسے تجویز فرمایا ہے، اس کتاب کے لکھنے سے پہلے اور اس کو شروع کرنے سے پہلے انہوں نے چار وجوہ بیان کیں۔

اور شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا اصل موضوع وہی ہے کہ شریعت کی حکمتیں کیا ہیں؟ اور ان چاروں چیزوں کا جو اب حضرت بیان کر رہے ہیں، تین چیزیں اس میں سے ایسی ہیں جن کا خالصتاً روحانیت سے تعلق ہے، اس کا تعلق شریعت کی ان چیزوں سے نہیں ہے جو فقہاء تدوین کرتے ہیں۔

شریعت کو اگر آپ تقسیم کریں تو ایک شعبہ ہے پورا جو مفسرین پر مشتمل ہے، انہیں قرآن کریم کی تفسیر سے غرض ہے کہ قرآن میں یہ بات کیوں بیان کی؟ کیسے بیان کی؟ اس کی شرح کیا ہے؟ اس کی تفصیل کیا ہے؟ حدیث میں اس کی تفسیر کیا آئی ہے؟ لغت کے اعتبار سے کیا آیا ہے؟

امام رازی رحمۃ اللہ علیہ کو دیکھیں تو وہ فلسفیانہ تفسیر کرتے ہیں۔ ابو ریحان بیرونی—ابو ریحان البیرونی یا اندلسی رحمۃ اللہ علیہ کو دیکھیں تو وہ صرف و نحو کے اعتبار سے زیادہ بحث کرتے ہیں۔ ابن کثیر کی تفسیر کو آپ دیکھ لیں تو مسلسل احادیث اس پہ لاتے ہیں۔ اور یہ شیخ ہیں ابو السعود رحمۃ اللہ علیہ اور یہ آخری شیخ الاسلام تھے ترکی کے، آخری تو نہیں، آخری تو خیر زاہد الکوثری رحمۃ اللہ علیہ تھے، یہ دسویں صدی کے بہت بڑے مشائخ، وہ ترکی کے شیخ الاسلام تھے اور جب بیت اللہ کو ترکوں نے ازسرِ نو بنانے کا ارادہ کیا تو انہوں نے فتویٰ مرتب کیا امیر المومنین نے اور لکھوایا، علماء سے اجازت لی کہ بیت اللہ کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے تو پھر انہوں نے فتویٰ دیا کہ بیت اللہ کی تعمیر اب ضروری ہے اور اس کے بعد پھر چار سو برس کے بعد اب جا کر شاہ فہد کے زمانے میں تعمیر ہوئی۔ تو ابو السعود رحمۃ اللہ علیہ بڑے قیمتی نکات بیان کرتے ہیں۔

نسفی کو دیکھیں اس کا اپنا ایک طریقہ ہے۔ امام نسفی رحمۃ اللہ علیہ بڑی مختصر عبارت لکھتے ہیں لیکن کمال کی بات لکھتے ہیں، گویا سب کچھ ایک فقرے میں بیان کر جاتا ہے، نچوڑ بیان کرتا ہے۔ اردو کی تفاسیر کو آپ دیکھ لیں، اسی طرح اس کا اپنا اپنا پیٹرن ہے، اپنا اپنا طریقہ ہے۔

اردو میں قابلِ ذکر تفاسیر تو خیر ابھی آئی ہی نہیں، وجہ اس کی یہ ہے کہ اس زبان کی کل عمر دو ڈھائی سو سال ہے اور دو ڈھائی سو سال میں ابتدائی دور میں تفاسیر پر اتنا کام ہوا ہی نہیں۔ حضرت نے ترجمہ کر دیا قرآن کریم کا، شاہ عبدالقادر صاحب محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے اور کمال کا ترجمہ کیا ہے۔ کاش وہ لکھ جاتے یہ بھی کہ وہ اس لفظ کا یہ ترجمہ کیوں کر رہے ہیں! یہ انہوں نے نہیں لکھا، ورنہ جس مقام پر انہوں نے ترجمہ کیا ہے وہ کمال کا مقام ہے اور وہ سمجھ اس وقت آتا ہے جب آدمی بہت سی چیزوں کو جانتا ہو، پھر پتہ چلتا ہے کہ اس لفظ سے یہ ترجمہ عربی سے اردو میں کیسے کیا جائے۔

تفاسیر پچھلے پچاس برس میں لکھی گئیں لیکن یہ کہ وہ اس معیار کی ہوں جس معیار میں عربی میں تفاسیر ملتی ہیں، ایسے نہیں ہے۔ آہستہ آہستہ زبان کھپ رہی ہے، ختم ہو رہی ہے اور جو اصل کام جو کرنے کے ہیں اب تک ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ قرآن کریم کی کوئی بھی تفسیر ابھی تک انگلش میں آئی ہی نہیں؛ کیونکہ اردو کون نہیں جانتا ہے کہ کیا اس کا مستقبل ہوگا، رہے گی بھی یا نہیں رہے گی لیکن اس دور کی زبان انگلش ہے اور انگلش میں کوئی ایسی تفسیر آئی ہو جو بیس پچیس بڑی جلدوں پہ مشتمل ہو، تفسیر واقعی بیان کی گئی ہو اور اس میں پتہ چلے کہ قرآن نے کیا کہا ہے، ابھی تک دنیا میں ناپید ہے۔

مسلمانوں کو انگریزوں سے ڈھائی سو سال سے واسطہ ہے لیکن انہوں نے یہ کام نہیں کیا۔ حتیٰ کہ جارج سیل نے پہلی مرتبہ انگلش کا قرآن کریم میں ترجمہ کیا، جو اس کی سمجھ میں آیا اس نے کیا، بہت سی غلطیاں کیں لیکن مسلمانوں کو توفیق نہ ہوئی اتنا لکھنے پڑھنے کی کہ کوئی آدمی اپنی زندگی اس کے لیے وقف کر دیتا کہ میں یہ ایک کام کر جاؤں۔

لاکھوں نہیں کروڑوں افراد اس وقت دنیا میں جو مسلمان ہوئے اور جو ان کی اولادیں ہیں اور جو مسلمان امریکہ، یورپ وغیرہ وغیرہ میں رہ رہے ہیں، ان کی جو اگلی نسل ہے ساری کی ساری وہ اردو کو نوے فیصد نہیں جانتی، انگلش ہی کو جانتی ہے۔ انگلش میں ہی باتیں کرتے ہیں، ماں باپ گھر میں ہزار کہیں کہ اردو بولو، وہ جب اپنے دوستوں میں جائے گا، بچہ ہے نا، وہ وہیں کی زبان بولے گا اور ان کو پڑھانے کے لیے، ان کو بتانے کے لیے کہ خدا کی کتاب میں کیا ہے، ہمارے پاس کوئی سامان نہیں۔

یہ اس لیے عرض کر رہا ہوں کہ کام ہم کرتے نہیں ہیں اور دعوے ہمارے بہت بلند و بالا ہوتے ہیں۔ دنیا پہ کام نہیں کیا ہوا اور باقی سارے کام ہم سے کرا لو۔ اسی طرح دوسرا شعبہ جو ہے محدثین کا ہے، محدثین اپنا اپنا کام کرتے ہیں، اب اس کی تفصیل میں کیا جانا۔

فقہاء اپنا کام کرتے ہیں، فقہاء یہ بتا دیتے ہیں کہ یہ چیز جائز ہے، یہ چیز ناجائز ہے، یہ حرام ہے، مکروہ ہے، مستحب ہے، کچھ ہے، یہ ان کی فیلڈ ہے اور یہ ایسی فیلڈ ہے جس میں مفسرین اور محدثین دونوں کے دونوں انہی کے تابع ہوتے ہیں۔ محدثین فتویٰ دیتے ہیں بسا اوقات اور فقیہ کے پاس جب فتویٰ وہ پہنچتا ہے وہ رد کر دیتا ہے، وہ کہتا ہے اگرچہ حدیث میں یہ آیا ہے مگر ہم اس چیز کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع کے متعلق یہ بات کہی، اب بیع چونکہ اس کی بڑی مختصر سی بات عرض کرتا ہوں، فرمایا کوئی سودا نہ کرنا جب تک کہ چیز تمہارے قبضے میں نہ آ جائے۔ موہوم ہے چیز، پتہ نہیں آتی ہے یا نہیں آتی، بیعانہ لے لیا اور وہ چیز ہی نہیں آئی، پیسے اس کے دب گئے، اتنے عرصے تک یہ تجارت سے محروم رہا اور دوسری طرف اگر یہ بیعانہ نہیں لیتا اور چیز منگا لیتا ہے، گاہک بھاگ جاتا ہے عین موقع پہ، وہ صحیح ہے، کہتا ہے جی میرے پاس پیسے نہیں رہے، اس وقت تو ارادہ تھا جب میں نے آرڈر دیا تھا اب میرے پاس پیسے نہیں ہیں، اب کیا کرنا ہے؟ یہ حدیث میں آئیں گی اس کی ممانعت، لیکن فقہاء کے ہاں جب یہ حدیث آئی تو انہوں نے اس کی تاویل کی، توجیہ کی، انہوں نے کہا یوں، اس طرح یہ چیز جائز ہے، ہمارے زمانے میں بیعانے پہ کام کرنا یہ جائز ہے۔ امام محمد رحمۃ اللہ علیہ فتویٰ دیتے رہے ناجائز کا، جب خراسان پہنچے اور لوگوں کا تعامل دیکھا کہ لوگ کیسے عمل کرتے ہیں، انہوں نے کہا یہ جائز ہے۔

تو احادیث اور تفاسیر جب فقہاء کے ہاں پہنچتی ہیں تو وہ پھر اس کی چھان پھٹک کر لیتے ہیں۔ یہ ایک تیسرا شعبہ ہو گیا۔ ایک چوتھا شعبہ روحانیت کا ہے۔ اس روحانیت کے شعبے میں بہت سی چیزیں ایسی پیش آتی ہیں جس پہ محتاط فقہاء چپ ہو جاتے ہیں، وہ کہتے ہیں اس شخص کے اپنے احوال ہیں، حالات ہیں، پیش آئے ہوں گے، خواب ہے، کوئی چیز ہے، پیش آئی ہوگی، ہمیں کیا ضرورت ہے اس میں دخل دینے کی! اس لیے کئی مرتبہ ایسے ہوتا ہے کہ صوفیاء جس چیز کو کہتے ہیں وہ چیز کچھ اور ہوتی ہے اور فقہاء کے ہاں جا کر جب فتوے کی زد میں آتی ہے تو وہ کوئی چیز اور ہو جاتی ہے، مگر جامع لوگ جو ہوا کرتے ہیں امت میں، جن لوگوں کو اللہ نے واقعی امامت کا ملکہ، مقام اور مرتبہ عنایت فرمایا تھا، وہ ان سب چیزوں کو لے کے چلتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں یہ بھی درست ہے، یہ بھی درست ہے، یہ بھی درست ہے۔ ایک آدمی ہے اس کو کوئی کہتا ہے یہ میرے چچا ہیں، دوسرا کہتا ہے ماموں ہیں، تیسرا کہتا ہے والد ہیں، چوتھا کچھ اور رشتہ بیان کرتا ہے تو سب سچ ہی کہہ رہے ہوتے ہیں، ایک ہی آدمی میں۔ رشتوں کی مختلف جہتیں جب ثابت ہوتی ہیں تو ایسے ہی ہوتا ہے۔ اسی طرح یہ جامعیت اللہ نے حضرت کو عنایت فرمائی تھی، شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ کو۔ بڑی سے بڑی چیز اگر آپ ان کے علوم کا مطالعہ کریں تو جس پہ فقہاء اور جس پہ محدثین اور مفسرین سیخ پا ہو گئے ہیں کہ یہ کیا مسئلہ ہے اور یہ کیا کہہ دیا، شاہ صاحب کہتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے، یہ آدمی کی کیفیت ہے، اس کو پیش آئی ہوگی، یہ چیز ہوئی ہوگی۔

۲ شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا پہلا روحانی مشاہدہ: روحِ نبویؐ کا نزول اور شرحِ صدر

یہاں انہوں نے چار چیزیں ذکر کیں اور ان میں سے تین کا تعلق خالصتاً روحانیت سے ہے۔ انہوں نے کہا پہلی بات یہ کہ میں ایک دن عصر کی نماز کے بعد بیٹھا ہوا تھا، اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ تھا، تو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی روحِ مبارکہ ظاہر ہوئی:

وَغَشِيَتْنِي مِنْ فَوْقِي بِشَيْءٍ خُيِّلَ إِلَيَّ أَنَّهُ ثَوْبٌ أُلْقِيَ عَلَيَّ، وَنُفِثَ فِي رُوعِي فِي تِلْكَ الْحَالَةِ أَنَّهُ إِشَارَةٌ إِلَى نَوْعِ بَيَانٍ لِلدِّينِ، وَوَجَدْتُ عِنْدَ ذَلِكَ فِي صَدْرِي نُورًا لَمْ يَزَلْ يَنْفَسِحُ كُلَّ حِينٍ

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح نے اوپر سے مجھے ڈھانپ لیا اور ایسے کہ جیسے کپڑا اوپر سے ڈال دیا جاتا ہے، اور میرے دل میں یہ بات ڈال دی گئی، اس حالت میں یہ بات میرے دل میں ڈالی گئی کہ یہ ایک اشارہ ہے کہ میں دین کا ایک خاص طریقے پہ بیان کروں۔ اور اسی طرح میں نے کیا دیکھا کہ اپنے سینے میں نور میرے بھر گیا، اور وہ نور پھر لمحہ بہ لمحہ بڑھتا چلا گیا۔

سچے خواب میں یہ چیز ہوا کرتی ہے کہ آدمی جب سچائی پہ مشتمل چیزیں دیکھتا ہے تو وہ چیزیں پھر آہستہ آہستہ عملی زندگی میں پیش بھی آنے لگتی ہیں اور وہ بڑھ بھی جاتی ہیں۔ شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے کشف کا ذکر کیا ہے کہ میں بیٹھا تھا، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی روحِ مبارکہ ظاہر ہوئی۔ یہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے کہ جس پہ انکار کیا جا سکے۔ اس کا انکار وہی کر سکتا ہے یا تو وہ جاہل ہے اس نے پڑھا نہیں ہے اتنا، اور یا وہ انسان ضد میں آ گیا ہے بس اس لیے انکار کرتا ہے، ورنہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی روحِ مبارکہ کا ظاہر ہونا اور کسی آدمی کو کچھ بتا دینا، کچھ کہہ دینا، یہ بار بار ہوا ہے، ہر صدی میں آپ کو ایسے آدمی مل جائیں گے جن کو ہم نہیں کہہ سکتے کہ یہ جھوٹ بولتے ہیں؛ کیونکہ اگر وہ جھوٹ بولتے ہوتے تو اللہ ان کے علوم کو اور ان کی چیزوں کو نہ آگے چلنے دیتا۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قاعدہ اور کلیہ ایک خواب کا بیان کیا اور وہی قاعدہ اور کلیہ کشف کے متعلق بھی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خواب میں جھوٹ ملا دینا خواب کی برکت کو ضائع کر دیتا ہے۔ مت جھوٹ بولیں، خواب میں جو کچھ دیکھا ہے تعبیر جب چاہیے ہوتی ہے تو اس کو بعینہٖ بیان کرے، اپنی طرف سے جھوٹ اگر ملائے گا یہ سوچ کے کہ میرے لیے یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، تو چاہے وہ اعزاز کی بات تھی لیکن اس دودھ میں اس نے لیموں ڈال دیا، یہ دودھ پھٹ جائے گا، خراب ہو جائے گا، ختم ہو جائے گا۔ اسی طرح خواب میں اور کشف میں اپنے پاس سے کسی چیز کو ملا دینا، وہ جھوٹ ایسا ہوتا ہے کہ وہ اصل سے بھی محروم ہو جاتا ہے، اس کی برکتوں سے بھی محروم ہو جاتا ہے۔ شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے یہ چیز کشف میں دیکھی۔ خواب اور کشف ایسی چیزیں ہوتیں اور یہ روحانیت ہے۔ ایسی چیز ہے جس کا تعلق افراد کے ساتھ ہوتا ہے، ہم اس کا انکار نہیں کر سکتے اور اس کا انکار کرنا یہ خوامخواہ کی باتیں ہیں۔

۳ خواب اور کشف کے احوال: احادیث و آثار کی روشنی میں

لوگوں کو ایک تو فی نفسہٖ یہ مسئلہ ہے اور دوسرا مسئلہ ان کے ساتھ اور ہے۔ پہلے مسئلے پہ پہلے بات کر لیتے ہیں۔ ایک یہ مسئلہ ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی روح کیسے آ گئی؟ اس نے خواب میں کیسے دیکھ لیا؟ ارے بھئی یہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے زمانے سے ہی چلا آ رہا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خود خواب میں ایسے ہوا، آپ نے فرمایا میں نے دجال کو دیکھا اور بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا، یہ سچی بات آپ نے ارشاد فرمائی۔ اور دجال کے متعلق صحیح احادیث میں آتا ہے کہ وہ بیت اللہ میں نہیں جا سکے گا، مکہ مکرمہ، حرمین شریفین میں نہیں جا سکے گا لیکن آپ نے دیکھا ہے۔ اب اس کی کیا تعبیر ہے؟ دجال پہلے کسی زمانے میں گیا تھا اور اس نے طواف کیا تھا، یہ چیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھا دی گئی، بخاری شریف میں آیا ہے۔

آپ نے فرمایا ایک آدمی طواف کر رہا تھا، الفاظ تو کافی زیادہ ہیں اس کا خلاصہ ہی عرض کرتے ہیں، تو آپ نے فرمایا دو آدمیوں، دو فرشتوں کے کندھوں پہ ہاتھ رکھے ہوئے تھے تو میں نے پوچھا یہ کون ہے؟ تو مجھے بتایا گیا یہ عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام ہیں۔ پھر ایک اور طواف کر رہا تھا میں نے پوچھا یہ کون ہے؟ تو کہا یہ دجال ہے۔ یہ خواب ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا۔ تو اب اس کی تعبیر، وہ کہتے ہیں یا تو پہلے زمانے میں کبھی دجال نے کیا ہے طواف، وہ چیز دکھا دی گئی۔ کہتے ہیں کہ اس کی تعبیر یہ بھی ہے کہ آخری زمانے میں امت کے اکثر لوگ جو بیت اللہ کا طواف کرنے آئیں گے، ان کی اخلاقی حالت درست نہیں ہوگی، ان کی اخلاقیات میں دجل اور فریب شامل ہوگا تو یہ دکھایا گیا کہ اس امت میں آخری زمانے میں ایسے لوگ یہاں آیا کریں گے۔ یہ ایک خاص خواب اور اس کی تعبیر تھی۔

اسی طرح حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے دیکھا ابو جہل کو جنت میں گھوم رہا ہے۔ اب یہ خواب ہے، اور جس دن ابو جہل کے بیٹے حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا، آپ نے فرمایا یہ ہے میرے خواب کی تعبیر۔

حضرت ثابت بن قیس بن شماس تھے رضی اللہ عنہ، ان کے حالات آپ دیکھ لیں رجال کی کتابوں میں، اسد الغابہ کا تو حوالہ ہم دے رہے ہیں باقی کتابوں میں بھی دیکھ لیں، وہاں یہ آیا ہے ان کے حالات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گن گن کے کہا، آپ نے فرمایا کیا ہی اچھے آدمی ہیں یہ ابوبکر، کیا ہی اچھے آدمی ہیں یہ عمر، کیا اچھے آدمی ہیں عثمان، کیا اچھے آدمی ہیں معاذ، ابو عبیدہ بن الجراح، اور آپ نے فرمایا کتنی خوبیوں کا مالک ہے یہ ثابت بن قیس۔

ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ جنگِ یمامہ میں شریک تھے۔ جب کافروں کا حملہ فیصلہ کن ہوا تو بہت زیادہ—سامنے بھی عرب ہی تھے لڑنے والے اور انہوں نے مسلمانوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہ کے ہم نے اس جہاد کو نہیں کیا تھا کہ کافروں کے مقابلے میں یوں پیچھے آ جائیں، اور انہوں نے کہا اللہ میں بیزار ہوں ان سے جنہوں نے حملہ کیا ہے اور ان سے بھی بیزار ہوں خدایا جو پیچھے ہٹ گئے ہیں، اور پھر وہ آگے بڑھے اور وہ اور ایک اور صحابی رضی اللہ عنہ لڑتے رہے شہادت تک۔

شہادت کے بعد ان کی زرہ تھی بڑی قیمتی، لوہے کی جو پہنی ہوئی تھی، یہ ایک آدمی نے اٹھائی اور لے گیا۔ تو ان کے حالات میں یہ مل جائے گا لکھا ہوا، ہر جگہ ملے گا تقریباً جہاں بھی تفصیل زیادہ لکھی ہوئی ہے، کہ ایک صحابی رضی اللہ عنہ اور تھے یا تابعی تھے رحمۃ اللہ علیہ، ان کے خواب میں آئے اور انہوں نے کہا دیکھو میری شہادت ہو گئی اور میں تو اپنے مقام پہ پہنچ گیا، یعنی جنت میں پہنچ گیا، میری جو اتنی قیمتی زرہ تھی نا یہ ایک آدمی نے اٹھا لی ہے۔ میں تمہیں پتہ بھی بتا دیتا ہوں، یہ آدمی ایسا ایسا فوجی ہے، شہر سے دور فلاں جگہ پر رہتا ہے اور جب تم اس کے گھر جاؤ گے نا لینے کے لیے تو میں بتاتا ہوں اس نے کہاں رکھی ہے، اس نے وہ چھپا لی ہے، اور اس طرح ہے کہ گھوڑا اس کا چل رہا ہے، بڑی لمبی رسی اس نے گھوڑے کی ڈالی ہوئی ہے ادھر چرتا ہے، خیمے سے باہر فلاں جگہ پر ہے، اور ایک اس نے رکھی ہے میری زرہ اور اس کے اوپر ہنڈیا رکھ دی ہے اور اس کے نیچے ہے، تو ایک کام تو یہ کرنا کہ وہ نکلوا لینا۔

اور پھر فرمانے لگے یہ نہ سمجھنا کہ یہ کوئی شیطان کی طرف سے خواب ہے، میں تمہیں سچی بات بتا رہا ہوں یہ کرنا، جاؤ امیر کے پاس اور انہیں کہو خالد رضی اللہ عنہ سے کہ وہ میری زرہ نکلوا لیں۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ مدینہ منورہ جب جاؤ تو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے یہ کہنا کہ میں نے اپنے فلاں فلاں فلاں غلام کو آزاد کیا۔ اور تیسری بات یہ کہنا ان سے کہ میں نے فلاں فلاں کا قرض دینا ہے اور میری وصیت کو نافذ کریں اور میرا قرض میرے مال میں سے ادا کر دیں۔

یہ صاحب گئے، خواب تھا، اٹھے تو حیران ہوئے اور جا کر خالد رضی اللہ عنہ کو کہا کہ میں نے یہ چیز دیکھی ہے خواب میں۔ انہوں نے ایک آدمی کو بھیجا، وہ آدمی گیا اور اس نے جا کے اس سے زرہ کا پوچھا، پھر اندر چلا گیا۔ جس جگہ پہ انہوں نے بتایا تھا ٹھیک جا کر اس نے ہنڈیا کو اٹھایا اور اس کے نیچے وہ چیز رکھی ہوئی تھی، اس نے کہا یہی وہ چیز ہے جو خواب میں ہمیں بتائی گئی تھی۔ خالد رضی اللہ عنہ کے پاس لے آئے، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے غلاموں کو آزاد کر دیا اور جو قرض دینا تھا بلایا، فرمایا ثابت پہ آپ کا قرض تھا؟ انہوں نے کہا ہاں جی، تو فرمایا یہ لو اس کی طرف سے پیسے۔

کوئی شائد وصیت نافذ نہیں کی گئی کسی وفات شدہ آدمی کی خواب کی بنیاد پر سوائے حضرت ثابت رضی اللہ عنہ کے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے وصیت کو نافذ فرمایا۔ تو اگر یہ چیزیں روحانیت کی ایسے ہی ہیں، کوئی مطلب ان کی اصل نہیں ہے تو یہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کیا کرتے تھے!

اس لیے یہ چیزیں ہوتی ہیں۔ بعد کے دور میں دیکھ لیں، یہ طبرانی ہیں اور یہ پہلی بات ہے جو آپ سے عرض کی تھی۔

۴ مسئلہ استمداد و استعانت: عقیدہ، شرک اور محبت و شوق کا فرق

دوسری بات اصل میں جو کانٹے کی ہے نا سمجھنے کی، ان تمام واقعات میں جو سوئی آ کر اٹکتی ہے جس پہ شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ خود بات کریں گے، وہ ہے مسئلہ استمداد کا، استعانت کا، کہ اللہ کے علاوہ غیر سے مدد مانگنی ہے یا نہیں۔ ساری امت میں جو اختلاف کی جڑ پڑی ہے وہ اسی وجہ سے کہ ایک طبقے نے کہا کہ اللہ کے علاوہ بھی حضرات سے مدد مانگنی جائز ہے، ارواح، روحوں سے، اولیاء اللہ سے، انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام سے، اور ایک طبقے نے یہ کہا کہ مدد مانگنی جائز نہیں۔ بس یہاں پر آ کر پینچ پڑ گیا اور جتنی بھی امت تھی مختلف حصوں میں بٹ گئی۔

دیکھو اصول کی بات یہ ہے کہ امت میں کوئی دور ایسا نہیں گزرا جس میں لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مدد کی درخواست نہ کی ہو وفات کے بعد سے۔ بڑی محتاط بات ہے۔ پہلے دور سے لے کے اب تک یہ جتنے شعراء گزرے ہیں نا ہر ایک نے ایسی نعتیں لکھی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مدد مانگی ہے کہ اللہ کے رسول آپ یہ کر دیں، آپ مہربانی کریں، آپ ایسے کر دیں۔ شیخ الاسلام ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ کی جو اب چھپا ہے ان کا دیوان، بیسیوں اشعار ہیں جس میں انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مدد مانگی ہے کہ یہ کر دیں، یہ کر دیں، یہ کر دیں، یہ کر دیں۔

حضرت مولانا قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار ہیں، حضرت حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار ہیں، ہر جگہ پر ہیں، اور جو حضرات اپنے آپ کو توحید کا زیادہ داعی سمجھتے اور کہتے ہیں، یعنی اہل حدیث حضرات، ان کے بڑوں میں بھی یہی ہے، انہوں نے بھی ایسے اشعار لکھے ہیں۔ یہاں تک کہ نواب صدیق حسن خان اور مولانا عبدالحئی صاحب لکھنوی رحمۃ اللہ علیہ میں بحث مباحثے ہوتے رہے ہیں ان چیزوں پہ، تذکرۃ الراشد ان کی کتاب ہے، حوالے ہی پڑھے ہیں۔ تمنا ہے کہ کبھی یہ کتاب پڑھنے کو ملے لیکن ملتی نہیں ہے یہ کتاب۔ اس کے حوالے پڑھے ہیں، اس کے باوجود نواب صدیق حسن خان کو دیکھو ان لوگوں کو، اپنی نظموں میں کیا کہتے ہیں: ابن قیم مددی، قاضی شوکانی مددی۔ ابن قیم خدا کے لیے میری مدد کیجیے، شوکانی کے قاضی رحمۃ اللہ علیہ بڑے آدمی تھے، میری مدد کیجیے۔ اور کس کس کا واسطہ دیتے ہیں!

کون سا ایسا طبقہ ہے امت میں؟ دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث، اہل تشیع، چار ہی طبقے اب زیادہ پائے جاتے ہیں نا، ان میں سے کون ایسا ہے جس کے بڑوں نے اپنے اشعار میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے مدد نہ مانگی ہو؟ نہیں گڑبڑ کرنی چاہیے، علمی چیزیں ہیں، ہم جو کچھ بھی کہیں کل کو آپ لوگ جا کر جب کتابوں میں پڑھیں گے یا فرض کر لیجیے یہ بات آج سے بیس سال بعد کوئی پڑھے گا تو وہ کہے گا یار مولوی صاحب نے ہمیں ایسے ہی بیوقوف بنائے رکھا، ان کے بڑے تو یہ کہتے تھے۔ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ نے، خود شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ نے جو قصیدہ لکھا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں، اس میں انہوں نے مدد نہیں مانگی؟ یہ مولانا اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ کے دادا ہی تو تھے!

سب نے یہ لکھا، اس سے انکار ممکن نہیں۔ جو سمجھنے کی بات ہے وہ یہ ہے کہ یہ مدد کس نظریے کے تحت مانگی گئی ہے؟ اگر تو نظریہ یہ ہے کہ جس سے ہم مدد مانگ رہے ہیں، وہ چاہے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم ہی کیوں نہ ہوں، اور اولیاء اللہ ہی کیوں نہ ہوں، اگر نظریہ یہ ہے کہ وہ یہاں بیٹھ کے میں بات کر لوں، وہ روح اسے ہزاروں میل کے فاصلے پر اپنی قبر میں سن رہے ہیں، وہ اولیاء اللہ غائب ہیں اور یہاں سے سن رہے ہیں میری بات کو، یہ کفر ہے۔ یہ شرک ہے۔ اس لیے کہ اللہ ہی کی ذات ہے جو اپنے بندوں کو سنتی ہے، براہِ راست وہ سن رہے ہیں، کیسے ممکن ہے؟

یا تو آپ کہیں فرشتے پہنچاتے ہیں بات کو، ٹھیک ہے، فرشتہ اس میسج کو لے گیا۔ یا یہ کہیں کہ انہیں کشف ہوا کہ اس وقت کوئی آدمی میرے متعلق یہ ذکر کر رہا ہے، پھر بھی ٹھیک ہے۔ یا کہیں کہ انہیں اللہ نے الہام کر دیا، پھر بھی ٹھیک ہے۔ یا کہیں کہ قبر—قبرِ مبارک پہ جا کر حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی میں نے کوئی درخواست کی یا کسی ولی اللہ کی قبر پہ جا کے کچھ کہا اور میرا نظریہ یہ ہے کہ مردے سنتے ہیں انہوں نے میری بات سنی ہے، یہ سب چیزیں ایسی ہیں جو درست ہو سکتی ہیں، ہم اسے کفر اور شرک نہیں کہہ سکتے۔

لیکن اگر نظریہ یہ ہو کہ میں یہاں بیٹھ کے یہ کہوں کہ اللہ کے رسول میری مدد کر دیں آپ، مجھے پناہ دے دیں، میری رہائی کے لیے کچھ کوشش کر دیں، اور درمیان میں کوئی واسطہ نہیں ہے اور وہ خود براہِ راست سن رہے ہیں، یہ شرک ہے۔ اور دوسری چیز وہ مدد کو آ جائیں اور مدد کو پہنچ جائیں، یہ بھی شرک ہے۔ یہ نہیں ہوا کرتا، یہاں پر پہنچ کے بس اختلاف ہے۔ کیا ابن قیم نے، ابن حجر نے، ہمارے بزرگوں نے کسی نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس نظریے سے پکارا ہے کہ وہ آئیں گے اور مدد کریں گے اور درمیان میں کوئی واسطہ نہیں ہے؟ یہ نہیں ہوا کبھی۔ بات تو عقیدے پہ آ جاتی ہے کہ کس عقیدے کے تحت۔

ایک ہے محبت۔ اس عقیدے کے تحت نہیں پکارا تو انہوں نے کیوں پکارا؟ ہم کہتے ہیں محبت ہے، شوق ہے، تعلق ہے۔ اب اس محبت اور شوق میں ایسے الفاظ کہتا ہے کہ اللہ کے رسول آپ میرے حال کو دیکھیں۔ میری طرف توجہ فرمائیں۔ یہ نہ شرک ہے، نہ کفر ہے، حتیٰ کہ فسق بھی نہیں ہے۔ یہ اس وقت گمراہی ہوگی جب کوئی آدمی عقیدہ اس کے پیچھے خراب ہوگا۔ عقیدہ اگر خراب نہیں ہے اور کوئی شوق اور محبت سے کہتا ہے، فقہاء کہتے ہیں ٹھیک ہے لیکن پھر وہ تفریق کر لیتے ہیں، کہتے ہیں عوام کے سامنے نہ کہو، تم کس چیز کو سمجھاتے پھرو گے کہ میرا عقیدہ یہ ہے یا نہیں ہے، اور تنہائی میں اگر کوئی کہتا ہے تو اسے کہنے دو، وہ اپنے شوق اور محبت سے کہہ رہا ہے۔

اور یہ شوق اور محبت ہر آدمی میں پایا جاتا ہے۔ یہ بات سمجھ میں آئے گی اس کو جس کو کسی سے محبت ہوئی ہو۔ پتہ نہیں کیسے پتھر دل لوگ ہوتے ہوں گے جنہیں کسی سے محبت ہی نہ ہو! کبھی ماں باپ سے محبت ہوتی ہے، شیخ سے محبت ہوتی ہے، اپنی اولاد سے محبت ہوتی ہے، بیوی سے ہوتی ہے، بیوی کو شوہر سے ہوتی ہے، اور جب کوئی خوشی کا موقع آتا ہے نا انسان چاہتا ہے کہ کوئی دیکھنے والا ہو، تو دل میں حسرت ہوتی ہے کہ کاش وہ زندہ ہوتے، کاش وہ دیکھتے کہ اج مجھے اللہ نے کس مقام پہ پہنچا دیا، کاش ماں زندہ ہوتی اور دیکھتی کہ اس کی دعاؤں سے اج میں کتنا اچھا ہو گیا ہوں، کاش فلاں زندہ ہوتا تو میں اسے بتاتا کہ دیکھیں کتنی بڑی کامیابی مجھے ملی ہے۔

یہ جو چیز ہے نا، یہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بھی ہوتی ہے۔ کتنے ہی حالات میں آپ پڑھیں گے کہ فوج دوڑ رہی تھی، بھاگ رہی تھی، مسلمان فتح کر رہے تھے قلعے کو اور کسی نے پوچھا: آپ تو امیر ہیں، سردار ہیں، آپ کو کیا ہوا؟ انہوں نے کہا تمنا یہ میرے دل میں تھی کہ کاش میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ہوتا اور وہ دیکھتے کہ ہم نے اس قلعے کو فتح کیا تو کتنے خوش ہوتے کہ مسلمانوں کو کتنی بڑی کامیابی ملی۔ یہ ہے وہ شوق اور محبت۔ اگر بنیاد یہ ہے تو یہ کفر نہیں ہو سکتا۔ اگر بنیاد وہ ہے تو وہ کفر ہے۔ بس اتنی سی بات ہے جس پہ سب لوگ جھگڑتے ہیں اور کہتے ہیں تمہارے بزرگوں نے پکارا، اس نے پکارا، اس نے پکارا، ارے بھئی اس کا عقیدہ کیا تھا یہ تو دیکھو!

عقیدہ اگر ٹھیک تھا تو یہ شوق اور محبت کی باتیں تھیں اور یہ ہوتا ہے۔ شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ نے خود بھی لکھا۔ تو ایک چیز تو یہ کہ خود حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی روحِ مبارکہ اس کو دیکھنا، آنا، وہ بالکل ٹھیک، اور دوسری چیز یہ کہ جنہوں نے پکارا ہے وہ کیوں پکارا؟

اس کی ایک اور مثال آپ سے عرض کروں۔ یہ بہت بڑے محدث تھے طبرانی۔ طبرانی نے حدیث میں تین کتابیں لکھی ہیں اور ان کی کتابیں اب چھپ رہی ہیں، کچھ حصہ اب تک نہیں مل رہا اس کتاب کا، مگر یہ بہت بڑے محدثین میں سے تھے، اپنے زمانے کے امام۔ وہ کہتے تھے خود اپنے حالات میں انہوں نے لکھا کہ مدینہ منورہ گئے اور وہاں پر ہم لوگ پڑھتے تھے، کماتے تو تھے نہیں، اور اتنا برا حال ہو گیا فاقے سے کہ دوستوں نے کہا کہ آج بس مر جائیں گے۔ تو ہم مسجد نبوی میں چلے گئے اور ہم نے کہا بس بیٹھو اب مرنے کے لیے، دیکھو کیا ہوتا ہے۔ تو ایک اٹھا اور اس نے جا کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا قبرِ مبارک پہ کہ اللہ کے رسول آپ کچھ ہماری بھی ہمارا خیال کریں، بھوک ہے بہت شدید۔ اتنا کہہ کے وہ آ گیا۔

کہتے ہیں ہم لیٹے ہوئے تھے، ایک سید علوی تھے وہ آئے، انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا جہاں جس حجرے میں ہم تھے اور ہمیں کہا کہ یہ لو، اور پھر کہنے لگے کہ وہ نوکر میرے لائے ہیں تمہارے لیے کھانا۔ ہم نے کھانا دیکھا بہت زیادہ تھا، ہمارا خیال تھا یہ واپس بھی لے کے جائیں گے تو ٹھہریں گے، تو انہوں نے کہا یہ سب تم رکھو، میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ابھی خواب میں دیکھا ہے اور انہوں نے یہ بات فرمائی مجھ سے کہ جا ان کی خبر لے، وہ میری حدیث کو پڑھتے اور پڑھاتے ہیں، مر جائیں گے بھوک سے، تو میں اس لیے آیا ہوں۔

یہ خود شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے ہی متعلق لکھا ہے، الدر الثمین دیکھو بھائی، پڑھو جا کے! شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں مجھے شدید بھوک تھی اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک پہ گیا اور میں نے کہا اللہ کے رسول بھوک مجھے بہت شدید لگ رہی ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے جب عرض کیا تو میں جا کے لیٹ گیا، ایک آدمی آیا اور دودھ سے بھرا ہوا ڈول لایا اور اس نے مجھے پلایا اور مجھ سے کہا کہ یہ لو پیو، اور مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا تھا کہ تمہارے ساتھ یہ معاملہ ہے۔

یہ مدد مانگنا کس طریقے میں ہوتا ہے؟ دیکھو جہاں پہ گمراہی کا آغاز ہوتا ہے نا، اللہ مدد کرتا ہے فرشتوں کے ذریعے سے، اللہ تعالیٰ مدد کرتا ہے روحوں کے ذریعے سے، اور فرشتے کو، روح کو اس صورت میں بھیجتا ہے جس صورت سے آدمی مانوس ہوتا ہے۔ فرشتہ اگر اصل صورت میں سامنے آ جائے، کہیں خواب میں ہی آ جائے تو بندہ ممکن ہے ڈر جائے۔ خواب میں خدا فرشتے کو بھیجتا ہے کس صورت میں؟ کہ شیخ کی صورت میں، جس کے متعلق اس کے دل میں عقیدت ہوتی ہے نا، اس کی صورت میں اللہ فرشتوں کو بھیج دیتا ہے، کبھی کبھی روحوں کو بھی بھیج دیتا ہے۔

جاہل آدمی یہ سمجھتا ہے کہ میں نے اپنے شیخ کو کہا تھا، پکارا تھا تو وہ میری مدد کو آ گئے۔ انہیں پتہ بھی نہیں بھئی، وہ اس دنیا سے چلے گئے۔ یہ کیوں عقیدہ خراب کر رہا ہے! وہ تو فرشتہ تھا، اللہ کی طرف سے کوئی چیز تھی اور وہ آئی اور اس نے خواب میں آ کے کہا کہ یہ کر لو، یہ کر لو یا میں تمہاری مدد کو آ گیا ہوں۔ کبھی کبھی فرشتے بیداری میں مل جاتے ہیں، وہ کہتا ہے میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا میرے شیخ آئے اور انہوں نے یہ کام کر دیا، شیخ کو کیا پتہ! ہم زیادہ سے زیادہ یہ کہہ سکتے ہیں ان کی روح آ گئی ہوگی، اللہ نے دنیا میں بھیج دیا ہوگا، اجازت دے دی ہوگی کہ جاؤ بھئی یہ کام کر آؤ، فرشتے کو بھیج دیا ہوگا لیکن اسی شکل میں بھیجا ہوگا، تو بات ساری عقیدے پہ آ جاتی ہے کہ کس عقیدے کے تحت لوگ یہ کام کرتے ہیں۔

اس لیے اگر آپ غور سے سنیں گے تو بہت سی گتھیاں سلجھ جاتی ہیں کہ آخر اللہ کے اچھے بندوں سے مدد مانگنا جائز ہے، ناجائز ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی روح آئی تھی، اس نے مدد کر دی تھی، کیا کر دیا تھا؟ یہ ساری باتیں شوق اور محبت اور ان چیزوں پہ مبنی ہیں۔ فقہاء کے ہاں جب یہ بات جائے گی تو فقہاء سختی سے کٹ دیتے ہیں اور وہ کہتے ہیں خبردار ہم کسی کو اجازت نہیں دے سکتے کہ یہ چیزیں لوگوں میں بیٹھ کے بیان کرے، لوگوں کا عقیدہ خراب ہو جائے۔

۵ شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا دوسرا روحانی مشاہدہ: تجدیدِ دین اور برہان کا دور

شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ دوسری چیز کہتے ہیں، کہتے ہیں پھر اس کے بعد کیا ہوا؟ میرے سینے میں وہ نور بڑھتا چلا گیا اور یہ ہوا کرتا ہے، خدا کی طرف سے کسی کام کا ارادہ جب اللہ کر لے تو وہ لوگوں کو استعمال کرتا ہے اپنی مرضی کو نافذ کرنے کے لیے۔

اللہ کا ارادہ ہوا کہ بنی اسرائیل کو تباہ کرے، اللہ نے کہا:

بَعَثْنَا عَلَيْكُمْ عِبَادًا لَّنَا أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ

ہم نے ایک ایسی قوم کو اس پہ نافذ کر دیا جو بڑے طاقتور، جنگجو تھے، بنی اسرائیل مسلمان تھے۔ اور اللہ نے ان پہ مشرکوں کو غالب کر دیا ایران والوں کو، اور ایرانیوں نے وہ یہودیوں کو مارا، وہ مارا کہ بھوسا نکال کے رکھ دیا، انہوں نے اتنی زبردست ٹھکائی لگائی۔ اللہ نے کہا ہم نے اپنے بندے بھیج دیے۔ خدا جو کچھ بھی کرتا ہے وہ اس کے لیے فرشتوں کو، انسانوں کو، ہوا کو، پانی کو، مختلف چیزوں کو استعمال کرتا ہے، اسی لیے اس نے کہا:

وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ

تیرے اللہ کے کتنے لشکر ہیں کام کو پورا کرنے کے لیے تم بالکل نہیں جانتے۔ تمہیں پتہ ہی نہیں ہے کہ ہم کہاں کہاں سے کیا کیا کام کرا دیتے۔ اور ایسے کام کراتا ہے کہ انسان سوچے تو عقل ٹھکانے آ جائے۔

ایک مثال اس کی دیں آپ کو؟ حضرت موسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پیدائش ہوئی، اگر پتہ چل جاتا فرعون کو، تو وہ فوجی تو پھر رہے تھے نا مارنے کے لیے بچوں کو، تو وہ آتے، تحقیق کرتے، بچہ ہوا ہے، نہیں ہوا، کہاں ہے؟ وہ قتل کرنا ہے، ممکن ہے کسی کے دل میں تھا، تاحال امکان تو ہے کہ بچے کو لے جاتا بجائے قتل کرنے کے پھینک دیتا تو زندگی بچ جاتی، کچھ نہ کچھ ہو سکتا تھا۔ اللہ نے عجیب کام فرمایا، اللہ تعالیٰ نے کہا اسے پانی میں ڈال دو، یقینی موت ہے جہاں پہ۔

یقینی موت ہے، وہ فرعون کے فوجی کچھ بھی سوچتے، پانی میں کیا سوچنا تھا! یقینی طور پہ جہاں موت تھی اللہ نے فرمایا ان کے لیے تجلی ہے، پانی میں بہا دو اور ہمارا ذمہ ہے:

إِنَّا رَادُّوهُ إِلَيْكِ وَجَاعِلُوهُ مِنَ الْمُرْسَلِينَ

ہم اسے رسول بنائیں گے اور ہم تمہاری طرف لے کے آئیں گے اس بچے کو۔ اور جو ماں تھی اس کا کیا حال ہے؟ اللہ نے فرمایا:

وَأَصْبَحَ فُؤَادُ أُمِّ مُوسَىٰ فَارِغًا ۖ إِن كَادَتْ لَتُبْدِي بِهِ لَوْلَا أَن رَّبَطْنَا عَلَىٰ قَلْبِهَا

اگر ہم اس کی ماں کا دل اپنے ہاتھ میں نہ لے لیتے، اسے باندھ نہ دیتے، صبر نہ عطا کر دیتے تو وہ سارا مسئلہ کھول دیتی۔ ماں تو ماں ہوتی ہے! اتنی بے قراری تھی ماں، جیتے جاگتے اپنے بچے کو پانی میں پھینک دیا جہاں موت یقینی ہے! اللہ نے جب کام کرنے ہوتے ہیں تو کہتے ہیں اس میں کون سی ایسی بات ہے، ایسے کرو۔ اللہ تعالیٰ کے کام ایسے ہی ہوا کرتے ہیں۔

اس لیے قرآن بھی ہمیں بتاتا ہے کہ اس کی حکمتیں اور جو چیزیں ہوتی ہیں، وہ لوگ سمجھتے چونکہ نہیں ہیں اس لیے وہ لوگ اس مدار پہ چلتے نہیں۔ شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں یہ نور بڑھتا رہا، اللہ نے اپنے کام کو پورا کرنا تھا لہٰذا۔

دوسری چیز:

أَلْهَمَنِي رَبِّي بَعْدَ زَمَانٍ أَنَّ مِمَّا كَتَبَهُ عَلَيَّ بِالْقَلَمِ الأَعْلَى أَنِّي مُنْتَدَبٌ يَوْمًا لِهَذَا الأَمْرِ الْجَلِيِّ، وَأَنَّهُ أَشْرَقَتِ الأَرْضُ بِنُورِ رَبِّهَا، وَانْعَكَسَتِ الأَضْوَاءُ عِنْدَ مَغْرِبِهَا، وَعَنَتْ شَرِيعَةُ الْمُصْطَفَوِيَّةِ أَشْرَقَتْ فِي هَذَا الزَّمَانِ، كَأَنَّهَا اسْتَفْرَغَتْ قُوَّتَهَا بِسَابِغَةٍ مِنَ الْبُرْهَانِ

ایک مدت کے بعد خدا نے مجھے الہام کیا اور مجھے یہ بتایا گیا کہ اوپر جو قلم چل رہا ہے تقدیر کا، اس نے یہ طے کیا ہے کہ ایک دن ایسا آئے گا جب مجھے اس کام کے لیے اٹھائیں گے، اور بالاخر یہ زمین خدا کے نور سے بھرپور ہو جائے گی، اور سورج کے ڈوبتے ہوئے اس کی کرنیں پلٹ پڑیں گی، پلٹ جائیں گی، اور اس زمانے میں خدا کی شریعت چمکے گی اور دلیل کی صورت میں شریعت سامنے آئے گی۔

خلاصہ یہ کہ شاہ صاحب کو یہ الہام ہوا کہ دیکھو ہم اب جو دین کو غالب کریں گے، دلائل کے ذریعے سے غالب کریں گے۔ دیکھو بھائی ہر زمانے کی ایک زبان ہوتی ہے۔ ایک زمانہ تھا جس کی زبان یہ تھی کہ لوگوں کو معجزات، کرامات، اولیاء اللہ کے واقعات سناؤ، واہ واہ ہو گئی، سبحان اللہ! لوگ دین پہ قائم ہیں، بس ٹھیک ہے، مولوی صاحب نے کہہ دیا تو وہ بھی صحیح ہے۔ ایک زمانہ ایسا آیا، گزرا، جس میں یہ سب چیزیں نہیں تھیں اور فتویٰ تھا، شیخ الاسلام نے دیا، مفتی نے دیا، قاضی نے دیا، لوگ اس کے پابند تھے، لوگ کہتے ہیں یہ فتویٰ بالکل درست ہے بھئی، اس کے خلاف نہیں کیا جا سکتا۔ علمی دور تھا، لوگ چیلنج بھی کرتے تھے، بحث بھی کرتے تھے، حتیٰ کہ اس سے پچھلے زمانے میں چلے جائیں تو علم اور جرات اتنی زیادہ تھی کہ امیر المومنین سے جا کے لوگ جا کر بحث کرتے تھے اور کہتے ہیں حضرت یہ جو فتویٰ آپ نے دیا ہے یہ تو ایسا ہے اور ایسا ہے، آپ کیسے یہ فتویٰ دے سکتے ہیں!

حضرت عمر رضی اللہ عنہ جیسا انسان، انہوں نے ایک موقع پہ کہا کہ عمر سے خطا ہو گئی اور عورت سچ کہتی ہے، مجھ سے غلطی ہوئی قرآن سمجھنے میں، یہ بات کرنے میں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اگرچہ وہ اعتراف اپنے نفس پہ کیا لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا یہ عورت سچ کہتی ہے۔ بات کیا تھی؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک جمعے کے خطبے میں ارشاد فرمایا کہ میرا خیال ہے کہ حق مہر بہت زیادہ عورتیں مانگنے لگی ہیں تو میں اس پہ پابندی لگا دوں کہ اتنے حق مہر سے زیادہ نہیں ادا کیا جائے گا۔ ایک عورت اٹھی اور اس نے کہا اللہ کہتا ہے قرآن میں کہ تم اپنی بیویوں کو ایک خزانہ عطا کرتے ہو شادی کے وقت، تو خزانے کی تو کوئی قید نہیں ہوتی، امیر المومنین کیسے قید لگا سکتے ہیں؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا عورت سچ کہتی ہے، خزانے کی کوئی قید نہیں ہے۔ یہ سب علمی دور کی باتیں تھیں۔

ایک زبان ہے آج کی جس میں ہم جی رہے ہیں۔ اسلام کے پاس اب وہ زبان نہیں ہے، اب ہے زبان دلائل کی، اب ہے زبان لوگوں کو ذہنی طور پر مطمئن کرنے کی۔ اب ہمارے دور میں یہ کافی نہیں ہے کہ ہم یہ کہیں کہ شریعت کا فتویٰ یہ ہے، یہ اس آدمی کے لیے زبان ہے اس کو سمجھانے کے لیے جو پہلے سے ہی اللہ کے دین کا متقی، فدابردار ہے، اسے آپ پہ اعتماد ہے، مفتی پہ اعتماد ہے کہ انہوں نے لکھا تھا بس یہ مسئلہ ہوگا۔ عمومی طور پر لوگوں کے دلوں میں سے دین کی وقعت اور منزلت اٹھ گئی ہے، تو بچہ بھی کہتا ہے یہ بات کیوں ہے؟ ایسے کیوں ہے؟ مجھے سمجھائیں۔

یہ وہ زبان ہے جو شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں مجھے بتایا گیا کہ یہ عام ہوگی، اللہ کی زمین اس نور سے بھرے گی، اور ایک وقت آئے گا اللہ نے الہام کیا کہ اوپر کے قلم میں یہ لکھا ہے تقدیر نے کہ لوگوں میں یہ چیزیں پھیلیں گی۔ اور یہ بڑی، بڑی ضروری چیز ہے کہ شریعت پر لوگ غور کریں اور وہ زبان میں بات کریں جس زبان کو اللہ نے نافذ کیا ہے۔ اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس قرآن کی عجیب و غریب باتیں قیامت تک ختم نہیں ہوں گی۔

۶ عیسائی مناظر سے مکالمہ: ولادتِ عیسیٰؑ اور قرآن مجید کی حسابی و تاریخی تصدیق

یہ گزشتہ اتوار ہے نا آج، کل پرسوں کی، پرسوں کی بات ہے شاید، کل کی، ہم لاہور گئے تو وہاں پہ جس سلسلے میں بھی گئے تھے، کچھ لوگوں سے ملاقات ہوئی ان میں ایک عیسائی تھا۔ تو اس نے مجھ سے کہا کہ دیکھیے ہم بھی قرآن کو مانتے ہیں۔ توحید کی بات ہو رہی تھی، خود انہوں نے ہی شروع کی، ہمیں جب معلوم ہوا کہ یہ عیسائی ہے تو ہم نے کوئی ایسی بات نہیں کی، نہ کرنی چاہیے تھی۔ تو انہوں نے کہا ہم بھی قرآن کو مانتے ہیں، لیکن دین جو ہے، اسلام، اس میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو قرآن کریم سے ثابت نہیں ہو سکتیں۔

میں نے کہا دیکھو قرآن بحث کرتا ہے اصول پہ، اور اگر آپ قرآن کریم کو مانیں گے اصولی مباحث میں تو فروع تو بعد کی بات ہے وہ حل ہوتی چلی جائیں گی۔ اور قرآن اپنے متعلق یہ دعویٰ کرتا ہے کہ:

إِنَّ هَٰذَا الْقُرْآنَ يَقُصُّ عَلَىٰ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَكْثَرَ الَّذِي هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ

یہ قرآن بنی اسرائیل کے آپس کے اختلافات جو ہیں انہیں طے کرنے کے لیے آیا ہے، اس قرآن کا ایک مقصد یہ بھی ہے۔ اور اللہ کو پتہ تھا کہ عیسائیت اور یہودیت قیامت تک مذاہب رہیں گے، آخری دور تک، حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کے آنے تک، تو اس لیے اللہ نے قرآن کو بھیجا ہے مہیمناً، تصدیق کے لیے۔

تو انہوں نے کہا عیسائیت میں یہ چیز ہے، اسلام میں یہ ہے، ایک لمبی بات کی۔ ہم نے کہا اب یہ بتائیے آخر پہ نتیجہ کیا نکلنا ہے؟ کس چیز کو آپ اتھارٹی مانتے ہیں؟ کہنے لگے یہ آپ کا قرآن تو اتھارٹی ہے، ہم نے کہا چلیے یہ ہی کہتے ہیں۔ کہنے لگے قرآن ہر مسئلے پہ تو بحث نہیں کرتا، اب قرآن یہ تو نہیں بیان کرتا کہ ۲۵ دسمبر سیلیبریٹ کرنی چاہیے یا نہیں؟ میں نے کہا اگر قرآن بیان کرے تو آپ مانیں گے؟ کہنے لگے ہاں ماننا چاہیے۔ تو قرآن نے کہا، قرآن بتاتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پیدائش یہ نہیں ہے۔ تو اتنی بات تو ہے کہ وہ قرآن پڑھا ہوا تھا، حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کے متعلق جتنی باتیں میں نے کہیں اس نے کہا جی یہ فلاں سورت میں آئی ہے بالکل میں نے اس سے پڑھا۔

تو میں نے کہا قرآن یہ بتاتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پیدائش ۲۵ دسمبر کی بات نہیں ہے۔ تو یہ قومی تہوار ہے لوگ مناتے ہیں بس ٹھیک ہے، باقی اس کا شریعت سے کیا تعلق ہے! تو وہ سب چونک گئے، کہنے لگے قرآن نے کہاں کہا؟ میں نے کہا دیکھو اللہ نے فرمایا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام جب پیدا ہوئے تو اللہ نے کہا:

وَهُزِّي إِلَيْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسَاقِطْ عَلَيْكِ رُطَبًا جَنِيًّا

مریم بولیں اور کہنے لگیں کہ کاش میں اس سے پہلے مر جاتی اور لوگ بھول چکے ہوتے کہ مریم نام کی عورت کوئی دنیا میں تھی۔ اور پھر اس کے بعد اللہ نے کہا، ہم نے آواز دی ہمارے فرشتے نے، اور اسے کہا کہ سارے باتوں کے ساتھ کہ یہ درخت ہلاؤ، پکی ہوئی کھجوریں تم پر، رُطَبًا جَنِيًّا، رطب جنی کا مطلب تازہ پکی ہوئی کھجوریں، کہ تم پہ گریں گی، تم اسے کھاؤ۔ کہنے لگی جی میں نے پڑھا ہے یہ سورۃ مریم میں، میں نے کہا پڑھا ہے؟ کہنے لگے پڑھا۔

میں نے کہا یہ دلیل ہے اس بات کی کہ آپ ریسرچ کر لیں، شام میں وہ پیدا ہوئے، دو ہزار سال قبل کی بات ہے، کھجوریں جب پکتی ہیں یہ شدید گرمی کے موسم میں پکا کرتی ہیں، دسمبر کی ایسی شدید سردی میں کھجوریں کہاں پک گئی تھیں؟ یہ کیسے ہو گیا تھا؟

پہلے تو چپ رہے، پھر کہنے لگے دو ہزار سال میں موسم، میں نے کہا موسم بدلے ہیں یا نہیں بدلے یہ تحقیق آپ کریں نا۔ میں نے کہا یہ دلیل ہے اس بات کی کہ جو عیسائیوں کے فرقے یہ کہتے ہیں کہ ۲۵ دسمبر کو عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہی نہیں ہوئے تھے وہ سچ کہتے ہیں۔ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پیدائش قرآن بتاتا ہے کسی ایسے موسم میں ہوئی ہے جب کھجوریں پکا کرتی ہیں، اسی لیے تو پکی ہوئی کھجوریں گریں۔

تو بات انہوں نے آگے نہیں کی، ذرا سا وہ یہ کہہ سکتے تھے کہ یہ معجزہ ہے، ہم پھر انہیں یہ بتاتے کہ جب یہ معجزہ ہے تو عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پیدائش بھی معجزہ ہے، تو معجزے کے ذریعے جو ہستی وجود میں آئی ہے ظاہر ہے کہ وہ خدا تو نہیں ہو سکتی نا، وہ تو مخلوق ہی ہے، تو بنیاد ہی اکھڑ جاتی ہے۔

یہ سب چیزیں کیا ہیں؟ دلائل پر مبنی، اور یہ دلائل ایسے نہیں ہیں کہ مسلمانوں نے اس پہ کام نہ کیا ہو، ایک کام اب تک مسلمانوں کے کرنے کے بہت سے کاموں میں سے ایک کام یہ ہے کہ ہمارے ہاں ابھی تک تورات، انجیل اور قرآن کا تقابل نہیں ہوا، قرآن کا یہ جو دعویٰ ہے نا کہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ قرآن فیصلہ کرتا ہے، بیان کرتا ہے جو کچھ بنی اسرائیل کے بارے میں سچائی پر مبنی باتیں قرآن بیان کرتا ہے، کن کن چیزوں میں تورات اور انجیل میں غلطیاں ہیں، قرآن نے اس پر گرفت کی ہے۔ قرآن کا بہت بڑا مقصد یہ ہے کہ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کی شخصیت پر لگنے والے الزامات کو دھونا۔ اگر قرآن ان الزامات کی تردید نہ کرے تو رسول، انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام مشکوک قرار پاتے ہیں، جب خدا کے نمائندے مشکوک ہو گئے تو پھر دنیا میں دین کا وجود نہیں رہے گا۔

یہ وہ چیز ہے جو قرآن بار بار بیان کرتا ہے، قرآن پھر ایک ایک لفظ لاتا ہے نا۔ اب آپ خود سوچیں، سب چیزوں کو ذہن سے نکال کے سوچیں، اللہ نے کہا ہم نے چھ دن میں آسمان اور زمین کو پیدا کیا، وَمَا مَسَّنَا مِن لُّغُوبٍ اور ہم تھکے نہیں۔ یہ کہنے کی کیا ضرورت ہے؟ جس آدمی کو بھی مذہب پر اعتبار ہے، خواہ وہ عیسائی ہے، یہودی ہے، مسلمان ہے، کوئی بھی، وہ بنیادی طور پہ جانتا ہے اگرچہ اللہ کی قدرت میں ہے تو وہ یہ مان ہی رہا ہے کہ اللہ تھکتا نہیں ہے، اس کے کہنے کی کیا ضرورت پیش آ گئی تھی کہ وَمَا مَسَّنَا مِن لُّغُوبٍ اور ہم تھکے نہیں؟

آپ جب تورات کو پڑھیں گے تو بالکل جہاں سے وہ شروع ہوتی ہے بائبل، اس کے پہلے دوسرے صفحے پہ یہ آ جائے گا کہ چھ دن میں اللہ نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا اور ساتویں دن اللہ نے آرام کیا۔ یہ جو ہے نا آرام کیا، اللہ نے تردید کر دی بغیر کسی کو کچھ کہے کہ تورات دیکھو، یہ دیکھو، کچھ نہیں، بس خدا ایک بات کہتا ہے: وَمَا مَسَّنَا مِن لُّغُوبٍ۔ وہ شہنشاہ ہے، وہ کیوں ایکسپلین کرے اس بات کو کہ میں فلاں کا رد کر رہا ہوں تو فلاں کا نہیں کر رہا، یہ تو ہمارا کام ہے کہ ابھی تک اس امت میں جو مستقل کام ہونا چاہیے نہیں ہوا کہ کوئی تورات اور انجیل کو بھی دقتِ نظر سے پڑھے اور پھر دیکھے قرآن ایک ایک لفظ جو لاتا ہے وہ کیسے لاتا ہے۔ شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بتایا گیا۔

۷ شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا تیسرا روحانی مشاہدہ: حسنین کریمینؓ سے قلمِ نبوی کا عطیہ اور شوریٰ کا نظام

تیسری بات وہ کہتے ہیں پھر میں نے دونوں ائمہ کو دیکھا، حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کو خواب میں۔ یہ امامین کا لفظ جو لائے ہیں نا، امام اصل میں ابتدائی دور میں استعمال ہوتا تھا قائد کے معنی میں، لیڈر کے معنی میں۔ بس یہ اس کی حقیقت ہے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے لیے امامت کا لفظ آیا ہے، مطلب یہ کہ وہ لیڈر تھے، قائد تھے اپنی قوم کے، اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے لیے الفاظ ایسے آئے ہیں۔

تو اس کا مطلب یہی ہے امام ابو حنیفہ، مالک، شافعی، احمد ابن حنبل رحمۃ اللہ علیہم، اوزاعی رحمۃ اللہ علیہ سب کے متعلق امام کا جہاں لفظ آتا ہے اس کا اطلاق وہاں ہوتا ہے۔ دوسری طرف چلے جائیں تو وہاں امامت کا ایک مستقل نظریہ ہے کہ ان کے نزدیک امامت جو ہے مسلمانوں کے جتنے بھی عقائد ہیں آخر پہ اس پہ بحث آتی ہے کہ آخر ان عقائد کو اور مسلمانوں کے دین کو، ان کی امپلیمنٹیشن اسلامک سوسائٹی میں کون کرے گا؟ اہل تشیع حضرات کا موقف یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں امامت منصوص ہے، خدا کی طرف سے طے شدہ ہے، نص سے ثابت ہے۔

سب سے پہلے اس چیز کو نافذ کرنے کے لیے سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے، ان سے خلافت سازش کے تحت چھینی گئی۔ پھر حضرت حسن رضی اللہ عنہ تھے دوسرے امام، پھر حسین رضی اللہ عنہ، پھر ان کے بیٹے تھے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے زین العابدین رحمۃ اللہ علیہ ان کی امامت تھی، پھر ان کے بعد ان کے بیٹے امام باقر رحمۃ اللہ علیہ تھے، پھر امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ تھے، پھر موسیٰ کاظم رحمۃ اللہ علیہ، وہ پورا سلسلہ بیان کرتے ہیں اور ان کا دعویٰ یہ ہے کہ امامت اللہ کی جانب سے ہے۔

اہل سنت والجماعت سوائے شیعہ کے باقی پوری امت اس کا انکار کرتی ہے، وہ کہتے ہیں کوئی نص نہیں۔ ان حضرات سادات کی عزت، احترام اپنی جگہ پہ لیکن مسلمانوں کی قیادت اللہ نے قرآن میں جو فیصلہ کر دیا وہ ہے:

وَأَمْرُهُمْ شُورَىٰ بَيْنَهُمْ

اور مسلمانوں کے کام جو ہیں وہ ان کے باہمی مشورے سے طے پائیں گے۔ وہ کہتے ہیں ہر دور میں جو شوریٰ ہے وہ فیصلہ کرے گی، حتیٰ کہ فقہاء کہتے ہیں امیر شوریٰ کے تابع ہے، شوریٰ امیر کے تابع نہیں۔ یہ ایسی بڑی چیز ہے کہ بڑے بڑے ادارے اور بڑے بڑے لوگ تباہ ہو گئے جب انہوں نے یہ کہا کہ شوریٰ جو مرضی فیصلہ کرے ہم شوریٰ کو ہی کینسل کر دیتے ہیں، نہیں؛ امیر شوریٰ کے تابع ہے، شوریٰ امیر کے تابع نہیں ہے۔

وَأَمْرُهُمْ شُورَىٰ بَيْنَهُمْ، اللہ نے فرمایا مسلمانوں کی حکومت اور ان کا طرزِ عمل جو کہ زندگی میں ہے، نافذ کرنا حکومت کا، دین کو، ان کی اپنی شوریٰ نافذ کرے گی۔ جب یہ چیز آ گئی تو پہلی صدی سے ہی، بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال کے بعد سے ہی لے کے مسلمانوں نے عمل کیا، ہمیشہ مشورہ ہوتا رہا اور مشورے کے ذریعے خلافتیں طے پاتی رہی ہیں۔

سیدنا علی رضی اللہ عنہ تک کی خلافت جو تھی وہ شوریٰ نے ہی طے کی تھی۔ بات اتنی سی تھی کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے زمانے میں شوریٰ جو تھی وہ وہ وہ بدری صحابہ رضی اللہ عنہم پہ مشتمل تھی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ شوریٰ کے ذریعے فیصلہ کرتے تھے، اپنی وفات کے بعد چھ آدمیوں کے لیے منتخب فرما دیا کہ یہ کمیٹی ہے، شوریٰ ہے، فیصلہ کر لو، تم میں سے ایک خلیفہ ہونا چاہیے۔ اور فرمایا سعد کو اگر خلافت ملے تو یقیناً اس کے اہل ہیں اور میں نے جو انہیں ہٹا دیا تھا کوفہ سے تو اس کی وجہ سے ان کی شخصیت پہ کوئی حرف نہ آئے، وہ اور بات تھی، اس وقت کے حالات کا تقاضا تھا کہ میں نے ہٹا دیا تھا، ورنہ ان کی لیاقت... حضرت عمر رضی اللہ عنہ اتنے حساس تھے مسلمانوں کے معاملے میں کہ جب ان کا خون شدید شروع ہو گیا اور وہ بے ہوش ہو گئے درد کی شدت سے تو وفات تو ہوئی اسی مرض میں، فجر کے بعد لوگ اٹھا کر جب لائے ہیں گھر میں، تو ان کی جگہ عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے فجر کی نماز پڑھائی اور انہوں نے سورۃ اخلاص پڑھی جلدی جلدی نماز پڑھا۔

صحابہ رضی اللہ عنہم کہتے ہیں ہم پریشان تھے کہ امیر المومنین کا کیا ہوگا، بے ہوش ہو گئے ہیں، تو ہم نے آپس میں بات کی کہ نماز بھی انہوں نے پڑھنی ہے۔ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ہوش آ گیا، انہوں نے کہا نماز کی بات کرتے ہو؟ اللہ کی قسم میں اس سے تو پورا کر لوں گا، وہ نہیں میں جانے دوں گا، کہتے ہیں اس پہ حق ہے، فرض ہے نماز، میں اس سے غافل نہیں ہوں، لیکن کیا یہی فرض رہ گیا ہے؟ جو میرے ذمے ہزاروں فرائض ہیں جن کا میں امیر ہوں مسلمانوں کا، اس کا کیا ہوگا؟ وفات تک یہ فکر تھی کہ میرے پاس حکومت ہے اور مجھے مسلمانوں کا کام کرنا ہے، کیا ہوگا؟ انہوں نے کہا بس ایک یہی فرض رہ گیا ہے اس کی طرف تم مجھے متوجہ کر رہے ہو، باقی فرائض کا کیا ہوگا؟ یعنی جو عوام کے متعلق ہیں۔

اسی لیے شوریٰ میں انہوں نے یہ کیا، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو شوریٰ نے منتخب کیا، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بھی شوریٰ نے منتخب کیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق یہ جو بات لوگوں میں مشہور ہو گئی ہے، حقیقت ایسی نہیں ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خلافت پر جو بات آئی نا تو بات تو انہوں نے خود کہی ہے یہ، انہوں نے کہا: اللہ کی قسم تم میری خلافت کی بات کرتے ہو، اس وقت دنیا میں کوئی شخص ایسا نہیں ہے جو بدر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہو اور آج وہ علی کی خلافت پہ بیعت نہ کی ہو۔ شوریٰ ہی تھی۔ لیکن شوریٰ انہوں نے محدود کر دی تھی بدر والوں پہ۔ اسی لیے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی جو حکومت اور خلافت میں جو قائم ہوئی، وہ یہ سارے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بدری جو تھے ان کے حامی تھے؛ کیونکہ بدری صحابہ رضی اللہ عنہم کی تعداد گنی گئی تھی کہ اب دنیا میں کتنے رہ گئے ہیں، اور وہ وجہ یہ پیش آ گئی تھی گننے کی کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا ہے ۳۲ ہجری میں اور پھر ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا انتقال اس کے بعد ہوا ہے۔

تو عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے اپنی وصیت میں کہا کہ میرے مال کا ایک بٹا تین حصہ صرف بدری صحابہ رضی اللہ عنہم میں تقسیم کیا جائے، بہت مال اللہ نے انہیں دیا تھا۔ اتنا مال دیا تھا کہ مدینہ منورہ میں غالباً چھ سو اونٹ غلے سے بھرے ہوئے آئے اور مدینہ منورہ کے تاجر ان سے ملنے گئے تو انہوں نے کہا یہ ہمیں دے دیں، انہوں نے کہا کتنے میں لو گے؟ انہوں نے پھر ایک گنا کہا، دو گنا کہا، تو عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے—حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے بھی ایک موقع پہ ایسے ہی کیا—انہوں نے کہا مجھے دس گنا مل رہا ہے، تو انہوں نے کہا ہم سے بڑا تاجر کون ہے جو دس گنا آپ کو قیمت دے رہا ہے؟ تو انہوں نے کہا میں نے ارادہ کیا ہے یہ سب غریبوں میں تقسیم کر دوں گا، اللہ کے دس گنا کا وعدہ ہے۔ چھ سو اونٹ اور غلہ، یہ کہنے کی بات ہے، دل چاہیے اتنے بڑے کاموں کے لیے اور ایسا دل جو مال کی محبت سے کم سے کم یکسر پاک ہو اور اللہ پر بھروسہ ہو۔

تو یہ عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی وصیت تھی تو صحابہ رضی اللہ عنہم گنے گئے اور ان میں جب مال تقسیم ہوا تو وہ سو آدمی تھے، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو بھی اس میں سے حصہ ملا، سو آدمی تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی جب خلافت ہوئی ہے چار برس کے بعد تو بیس کے قریب کا انتقال ہو گیا تھا، اسی آدمی رہ گئے تھے بدری اور سب حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ تو یہ جو امامت کا لفظ آیا ہے نا یہاں پہ کہ امام حسن اور امام حسین، تو اس زمانے میں امامت کچھ اور چیز تھی۔

اب جو مستقل نظریہ آ گیا کہ امامت اللہ کی طرف سے دی جاتی ہے، آخری امام دنیا سے غائب ہو گئے، اب جب وہ آئیں گے تو پھر امامت کا سلسلہ شروع ہوگا، یہ ان حضرات کا موقف ہے، اور اہل سنت والجماعت کہتے ہیں ایسا امامت کا کوئی نظریہ نہیں ہے، حکمرانی کے لیے اللہ نے شوریٰ کو ہمیں کہا ہے، ہم کسی ایسی امامت کے نظریے کے قائل نہیں ہیں۔ رہ گئے حضرت حسن اور حسین رضی اللہ عنہما، ان کے ساتھ امامت کا لفظ جو پہلے زمانے میں تھا وہ اسی طرح رہا کہ اپنے زمانے کے قائد تھے۔

حضرت حسن رضی اللہ عنہ کے متعلق خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

إِنَّ ابْنِي هَذَا سَيِّدٌ

میرا یہ بیٹا، یہ تو آقا ہے، سردار ہے، اور اتنا زبردست دماغ تھا یہ کہ موضوع اس وقت نہیں ہے بات اتنی کی بھی نہیں جا سکتی، لیکن حضرت حسن رضی اللہ عنہ کا دماغ سیاسی اعتبار سے اپنے والد سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بڑھ گیا تھا۔ ان کی تاریخ، ان کے فیصلے، ان کی چیزیں آپ اگر کبھی پڑھیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ یہ آدمی واقعی ایسے تھے کہ جیسے بچپن سے ہی خدا نے یہ شان انہیں دی تھی کہ انہوں نے ایسے ایسے فیصلے کیے، خود سیدنا علی رضی اللہ عنہ اپنے والد سے اختلاف، کہتے تھے یہ کام ایسے نہیں ایسے کریں، ایسے نہیں ایسے کریں۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہنے لگے میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں اللہ کے عرش کے نیچے کھڑا ہوں اور امیر المومنین عثمان رضی اللہ عنہ کا سر ان کے اپنے ہاتھ پہ رکھا ہوا ہے اور انہوں نے اللہ سے کہا کہ پروردگار میں کس جرم میں قتل کیا گیا؟ اور پھر اس کے بعد میں نے دیکھا دو خون کے پرنالے آسمان سے زمین کی طرف گرنے لگے، مسلسل خون گرا۔ تو جتنے جاننے والے تھے وہ ڈر گئے، انہوں نے کہا اوہو یہ تو بہت بڑی بات ہے! انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آپ دیکھتے ہیں حسن کیا کہہ رہا ہے؟ تو انہوں نے کہا وہی کہہ رہا ہے جو تم بھی سن رہے ہو اور میں بھی سن رہا ہوں۔

حضرت حسن رضی اللہ عنہ کو بڑی بصیرت اللہ نے دی تھی اور یہ یہ ایسی چیز ہے جو قرآن نے بھی دی، اللہ نے فرمایا کہ داؤد اور اور سلیمان علیہما السلام دونوں کو ہم نے علم اور حکمت سے نوازا تھا، لیکن ایک موقع پہ اللہ نے کہا:

فَفَهَّمْنَاهَا سُلَيْمَانَ

سلیمان سمجھنے میں اپنے والد داؤد علیہ السلام سے آگے بڑھ گیا، یہ ہوتا ہے۔

تو خیر یہ تھی وہ چیز، اب رہ گئی ہمارے دور کی بات، تو ہمارے دور میں یہ چیزیں متعین ہو گئی ہیں۔ مثلاً دیکھیے ہمارے دور میں جب لوگ بات کرتے ہیں تو علیہ السلام انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کے ساتھ استعمال کرتے ہیں، صحابہ کا ذکر آتا ہے تو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، اسی طرح امامت کا ذکر آتا ہے تو امامت کا وہ نظریہ اب نہیں ہے جو پہلے تھا۔ تو اس لیے اب کوئی آدمی اگر امام کا لفظ استعمال کرتا ہے امام ابو حنیفہ، مالک، شافعی، احمد ابن حنبل رحمۃ اللہ علیہ تو امامت اس نظریے میں ہے۔ البتہ کوئی شبہ ہو کہ یہ امامت کا نظریہ فروغ پائے گا کہ حسن اور حسین رضی اللہ عنہما امام تھے اور آخری امام غائب ہو گیا اور یہ ہو گیا، اس وجہ سے کہتے ہیں کہ استعمال نہیں کرنا چاہیے، سیدھی بات حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حسین رضی اللہ عنہ یوں بولنا چاہیے۔

وَأَنَا يَوْمَئِذٍ بِمَكَّةَ، كَأَنَّهُمَا أَتَيَانِي بِقَلَمٍ، وَقَالَا: هَذَا قَلَمُ جَدِّنَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

یہ تیسری بات بیان کر رہے ہیں جو آخری چیز ہے، اس روحانیت کے معاملے میں فرماتے ہیں: میں اس دن مکہ مکرمہ میں تھا جیسے ان دونوں نے مجھے قلم عنایت فرمایا اور دونوں بولے: یہ ہمارے نانا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا قلم ہے جو ہم آپ کو دے رہے ہیں۔ تو یہ انہوں نے گویا خواب دیکھا شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ نے، اور یہ قلم جو تھا شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا پھر وہ چلا ہے اور انہوں نے حجۃ اللہ البالغہ جیسی عظیم کتاب لکھی اور بہت سی چیزیں لکھیں۔

۸ مسلمانوں کا علمی و سائنسی ورثہ: مخطوطات اور کتب خانوں کی وسعت

بدقسمتی سے شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ کی ساری کتابیں ابھی چھپی نہیں۔ بہت سی کتابیں شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی جو ابھی ملتی نہیں ہیں، ناپید ہیں، لیکن لیکن ایسے نہیں ہے کہ یہ غائب ہو گئی ہوں گی، ابھی شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو ۱۷۶۰ء کے قریب تو انتقال ہوا ہے، تو دو ڈھائی سو برس گزرے ہیں، اس ڈھائی سو برس میں ہندوستان میں جو کتب خانے ہیں بہت بڑے بڑے کتب خانے تھے، شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی کتابیں یقیناً کہیں نہ کہیں ہوں گی۔ لیکن یہ ایک مستقل موضوع ہے اس بات کا، تقاضا کرتا ہے کہ کوئی آدمی ہندوستان میں ہو، جا کر کتابوں کو ڈھونڈے اور کتابوں کی فہرستیں دیکھے، دیکھے شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے کیا کیا چیزیں لکھی ہیں۔

اب ہمارے ہاں جو ڈاکٹریٹ بھی کرتے ہیں ان کو ایک آدھ موضوع لے لیتے ہیں، اس پہ مقالہ لکھا، ڈاکٹریٹ کی سند مل گئی، لیکن یہ چیزیں ایسی ہیں جس پہ پوری زندگی کھپانے کی ضرورت ہے۔ اس سے ملتی جلتی ایک بات آپ سے عرض کروں کہ مسلمانوں نے اتنا کچھ لکھا ہے، اتنا کچھ لکھا ہے کہ شاید اگر اب قیامت آنی ہے تو اس وقت تک مسلمانوں کی کتابیں نہ چھپ سکیں۔

صرف استنبول میں، اس ترکی کے ایک شہر میں پانچ لاکھ سے زیادہ مخطوطات پڑے ہیں۔ پانچ لاکھ سے زیادہ مسلمانوں کی قلمی کتابیں پڑی ہیں اور اس میں سے ڈیڑھ لاکھ کے قریب تو طب پہ ہیں۔ ہمیں ترکی جانے کا جو موقع ملا تو ہم دیکھتے تھے طب کی کتابوں کو، بیس بیس جلدوں میں طب کی کتاب ہے، دس دس جلدوں میں طب کی کتاب ہے، اب کون اسے پڑھے، کون اس زبان کو سمجھے! وہ پھر جو بحث کرتے ہیں خون کی دورانیے سے، دواؤں سے، غذاؤں سے، کس طرح علاج ہونا چاہیے، ظاہر ہے کہ یہ انہی لوگوں کا کام ہے جن لوگوں کو اللہ نے علم اس فیلڈ میں یا ڈاکٹرز ہیں وہ لوگ، لیکن ہمارے ڈاکٹر ان کتابوں کو پڑھ نہیں سکتے؛ کیونکہ وہ بنیادی طور پہ عربی میں لکھی ہوئی ہیں اور عربی میں بھی اس زمانے کی ٹرمینالوجی میں لکھی ہوئی ہیں، تو وہ ٹرمز بھی کسی ڈاکٹر کو آتی ہوں، عربی بھی آتی ہو، پھر زندگی بھی کھپا دے، تب جا کر کہیں ان چیزوں کا وجود سامنے آئے۔ یہ ایک شہر کا حال ہے جہاں پر پانچ لاکھ سے زیادہ قلمی کتابیں اب تک پڑی ہیں جو مسلمانوں نے چھوئی بھی نہیں۔

اور پھر باسٹھ ترکی ہے، پورا قونیہ میں ایسے کتب خانے ہیں، ایران میں کتب خانے ہیں، تہران ایران کا شہر ہے یہاں کتب خانے ہیں، الجزائر میں ہیں، قیروان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے فتح کیا تھا وہاں کے باقی ہیں، سپین میں ہم نے اپنی آنکھوں سے یہ کتب خانے دیکھے ہیں جو اب بھی مسلمان کے میڈرڈ میں کتابیں ہیں، لاکھوں کے حساب سے قلمی نسخے پڑے ہیں، کوئی پڑھنے والا نہیں۔

ایک آدمی اپنی زندگی میں فرض کر لیجیے دس کتابوں پہ کام کر لے گا، کتنی کتابوں پہ کام کر لے گا؟ ایڈٹ کرنا ہے نا، ایک ایک چیز ایڈٹ کر کے جب سامنے لانی ہے، تو ایک آدمی اپنی زندگی میں دس کتابوں پہ کام، چلو سو پہ کام کر لے گا، تو ہزار کے لیے دس آدمی چاہئیں اور لاکھ کے لیے سو چاہئیں اور کروڑ کتابوں کے لیے کتنے چاہئیں؟ اتنے قلمی نسخے، اتنا کچھ مسلمانوں نے لکھا ہے؛ اس لیے کہ یہ سارا چونکہ عروج کا دور تھا۔

یہ پچھلے تین سو چار سو برس کو نکال لیں، اس سے پہلے علمی علم تھا مسلمانوں کے پاس اور پھر شاید حیرت کی بات ہو، انہوں نے جو ٹرانزیکشنز پہ لکھا ہے کہ پیسے کیسے منتقل کرنے ہیں، سود کی کیا کیا قسمیں ہیں، آخر تجارت ہوتی تھی نا، کوئی بھوکے تھوڑی رہتے تھے! ملکوں سے ملکوں تک چیزیں پہنچتی تھیں، پیسے کیسے حوالہ ہوتا تھا، کیسے لیے جاتے تھے، اس پہ مستقل کتابیں ہیں کہ پیسے کیسے ٹرانسفر کیے جائیں گے، کس کو کہا جائے گا، ٹیکس کیسے لگیں گے۔

جہانگیر بادشاہ اپنی توزک میں ایک جگہ لکھتا ہے کہ میں اج دوپہر کے کھانے پہ بیٹھا تو کھانے میں انجیر آئی، تو میں نے پوچھا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ کل مصر سے چلی تھی اور اج تمہارے پاس پہنچی ہے۔ کیا ذریعہ تھا؟ مصر میں انجیر چلتی ہے اور چوبیس چھبیس گھنٹوں میں ہندوستان پہنچ جاتی ہے! یہاں کی جو چیزیں ہیں وہ کہتا ہے فلاں جگہ بھیج رہے ہیں، سائبیریا کا ذکر کرتا ہے، کس کس علاقے کا۔ میرے والد کو شوق تھا سفید ریچھ ہمارے ہاں ہونے چاہئیں، سفید چیتے ہونے چاہئیں، چیتے، ریچھ نہیں چیتے اس نے ذکر کیا ہے، اور کہتا ہے کہ خدا کی قدرت کہ ننانوے چیتے ہوتے تھے تو مر جاتا تھا ایک، والد کو، اکبر کو بڑی خواہش تھی کہ سو ہونے چاہئیں کسی طرح، اور پھر جہانگیر جو لکھتا ہے کہ یہ چیتے کیسے ہوتے ہیں، ان کی نسلیں کیا ہوتی ہیں، یہ چیز کیا ہے، ان کی غذائیت کیا ہوتی ہے۔ ہمارا وقت ہو اور یورپ سے چھپ کے آئے تو پھر تو لوگ واہ واہ کریں کہ جی کمال کی بات ہے، دیکھیں یورپینز نے کتنی تحقیق کی ہے ٹائیگرز پہ، لیپرڈز پہ، کس کس چیز پہ، اور بادشاہ ہونے کے باوجود یہ ساری چیزیں لکھتا ہے۔ کہتا ہے کہ میں ان کی ان کی حرکتیں دیکھتا رہتا ہوں، مشاہدہ کرتا ہوں، پوچھتا ہوں، میں نے آدمی مقرر کر رکھے ہیں جو مجھے بتاتے ہیں، اور پھر خوشی سے لکھتا ہے کہ اج سو چیتے ہو گئے سفید، اور والد میرے زندہ ہوتے تو کیسے خوش ہوتے کہ وہ دیکھتے ان کے بیٹے نے ایسا کام کیا ہے کہ ہمارے ہاں یہ چیزیں ہیں۔

یہ چیزیں چونکہ ہندوستان میں ہیں اس لیے ناقابلِ قدر ہیں، اور یہی چیز وہ سکندرِ اعظم جب چلا تھا تو اس کے استاد نے، ارسطو نے اس سے کہا کہ تم کام جو کرنے گئے ہو ان میں سے یہ ہے کہ دنیا میں جہاں جہاں جاؤ وہاں وہاں سے یہ جو جڑی بوٹیاں ہوں گی، اس کی شکل، اس کی گروتھ کیسے ہوتی ہے، یہ سب چیزیں لکھ لینا، مجھے بتانا؛ کیونکہ میں اس علم پہ تحقیق کرنا چاہتا ہوں۔

تو اس لیے یہ جو تاثر ہے کہ مسلمان تو بس کچھ تھے ہی نہیں، غلط بات ہے۔ ابھی بھی جا کے دیکھو، یہ جس کو ہم اج بینکنگ کہہ رہے ہیں، معیشت کہہ رہے ہیں، مسلمانوں نے اس پہ لکھا ہے، کام کیا ہے؛ جسے ہم زراعت کہہ رہے ہیں مسلمانوں نے اس پہ لکھا ہے؛ طب پہ، ہر چیز پہ۔ لیکن اب مسئلہ یہ ہے کہ لوگ نہیں ہیں، افراد نہیں ہیں جو کام کرنے والے ہوتے ہیں، افراد اگر مل جائیں تو یہ ساری چیزیں ایک ایک کر کے سامنے پیش ہوں، مارکیٹ میں آئیں، تو پتہ چلے کہ یہ قوم مسلمانوں کی ایسے جن تھے جنہوں نے کسی فیلڈ کو نہیں چھوڑا، اس کی جڑ کو نہیں چھوڑا، ہر ہر چیز میں بحث کرتے رہے۔

شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ اپنے متعلق لکھتے ہیں کہ انہوں نے مجھے قلم عنایت فرمایا تو یہ اللہ کا خاص کرم تھا شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ پہ، اس قلم سے انہوں نے کام لیا ہے، پھر انہوں نے یہ حجۃ اللہ البالغہ لکھی، دیگر کتابیں لکھیں، اور چوتھی چیز شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ اگے چل کے کہتے ہیں کہ انہوں نے کیوں اس کتاب کو لکھا ہے، وہ خالصتاً وہ خالصتاً علمی مسئلہ ہے، وہ انشاء اللہ آئندہ بات۔