📖 سلسلہ دروس و محاضرات علمیہ
صفحۂ اول › سلسلہ دروس › 8 - درسِ تدوینِ حدیث و فہمِ نصوص

8 - درسِ تدوینِ حدیث و فہمِ نصوص

...لکھوانا شروع کر دیا تھا۔ لکھوانے کی اجازت دے دی تھی۔ تو اس لیے جو پہلا دور تھا، سب سے پہلا، اس میں ممانعت تھی۔ پھر اجازت ہو گئی۔ جب اجازت ہو گئی تو لوگوں نے لکھنا شروع کیا۔ پھر رسول اللہ ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم میں دو چیزیں ہو گئی تھیں۔ ایک حضرا... ایک وہ لوگ تھے جن میں بہت زیادہ احتیاط، تقویٰ، دین کے تقاضے یہ چیزیں غالب تھیں، اور بہت زیادہ عقلیات کا بھی غلبہ تھا۔

وہ سمجھتے تھے کہ ایک حرف کے فرق سے آگے امت میں کیا کچھ ہو سکتا ہے۔ تو انہوں نے حدیث کے معاملے میں بہت زیادہ احتیاط... آخرت کا خوف تھا کہ کہیں کوئی غلط بات ہو جائے، لکھ دیں، تو ایسے نہ ہو اللہ کے ہاں پکڑ ہو جائے۔ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے لکھی تھیں احادیث رسول اللہ ﷺ کی۔ یہ بھی وہ دلیل ہے جو منکرینِ حدیث پیش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر حدیث اتنی ضروری ہوتی تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کیا کیا؟

حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس پانچ سو احادیث لکھی ہوئی تھیں اور انہوں نے انہیں ختم کر دیا۔ تو وہ کہتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ حدیث جو تھی وہ کوئی اتنی اہم چیز نہیں تھی۔ ہم کہتے ہیں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا لکھنا یہ بات ثابت کرتا ہے کہ وہ کوئی گناہ کا کام نہیں تھا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم لکھا کرتے تھے۔ پوری بات کہو! حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کیوں انہیں ختم کر دیا؟ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے کچھ باتیں رسول اللہ ﷺ کی لکھی ہیں اور میں نے ان سے سنا تھا، آپ نے فرمایا تھا کہ جو مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولے جہنم اپنا ٹھکانہ سمجھ لے، تو لوگوں میں ڈرتا ہوں کہ اس میں کوئی حرف ایسا نہ آ گیا ہو جو نہ فرمایا ہو انہوں نے اور میں نے لکھ دیا ہو اور میری آخرت برباد ہو جائے گی، لہٰذا تم اسے ختم کر دو۔ ختم کر دیں۔

❖ ❖ ❖

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بھی کیا بہت جگہوں پہ ایسے، مثلاً انہوں نے اکابر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی احادیث جو بیان کرتے تھے، انہیں بتایا کہ حدیث ہے، احتیاط سے بیان کرنا، پوری احتیاط سے کام لینا، یعنی مطلب یہ تھا کہ ایسی روایت نہ بیان کر دینا کوئی جس کی وجہ سے امت کو آگے چل کے مشکل پیش آ جائے۔ اب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بہت سی چیزیں سیاسی امور کی وجہ سے کی ہیں۔ لوگوں نے اسے کسی اور رنگ میں لیا۔

مثلاً حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے خلافت میں ایک آدمی بہت زیادہ باتیں کرنے لگا تھا اور بیجا باتیں کرنے لگا تھا، تو اسے بلایا اور فرمایا: آئندہ اگر میں نے تمہاری یہ باتیں سنیں تو میں تمہاری زبان کھنچوا دوں گا۔ ایک کو بلایا اور اسے کہا کہ اگر یہ چیزیں آئندہ مجھے پتا چلیں تمہارے یہ کرتوت، تو یہ تلوار تمہارے لیے کام کرے گی۔ ان دونوں واقعات میں بھیجنے کے بعد فرمایا: انہیں کچھ نہ کہنا، بس انہیں دھمکی دینا تاکہ یہ انسان بنیں۔ نہ میں نے انہیں قتل کرنا ہے، اور دوسرے کے متعلق فرمایا: نہ مجھے اس کی زبان سے کچھ غرض ہے، بلکہ ان لوگوں کو تنبیہ کرنی ہے۔

اسی لیے فقہاء نے جہاں اسلامی قانون کی مباحث کی ہیں، وہ کہتے ہیں کہ آدمی کو دیکھ کر سزا دی جائے گی۔ اور وہ کہتے ہیں کہ قاضی کے لیے یہ درست نہیں ہے کہ ایک ہی سزا ہر ایک کے لیے متعین کر دے۔ وہ کہتے ہیں قاضی کو چاہیے کہ اپنے علاقے کے لوگوں کی خبر لے اور دیکھے کہ کون انسان کس درجے میں قانون کے ساتھ پابند رہ سکتا ہے۔ ممکن ہے ایک آدمی ایسا بھی ہے کہ جہاں محض اسے قاضی بلا لے اور بلا کر اسے یہ کہہ دے کہ تمہارے متعلق بھئی یہ یہ رپورٹ آ رہی ہے، آپ ذرا خیال کریں، احساس کریں۔ تو فرمایا بس اتنی سزا کافی ہے۔

فقہاء کہتے ہیں کہ اس کے بعد بھی اگر کچھ ایسے لوگ بھی مل جائیں گے جن کے گھر پہ قاضی چلا جائے، دستک دے دے بس اور بتا دے کہ بھئی اگر صاحب آئے تمہارے اس سے ملنے، یا مل لیں مل جائیں تو انہیں بس کہہ دے کہ بھئی یہ یہ رپورٹس آ رہی ہیں تمہارے گھر کے متعلق، تم لوگوں کے متعلق، تو ذرا خیال کرو۔ بس یہ کافی ہے۔ اور کہتے ہیں ایسے بھی مل جائیں گے کہ جن کو جب تک بلا کر تنبیہ نہ کی جائے، یعنی جوتے نہ مارے جائیں، تب تک باز ہی نہیں آتے۔ تو لوگوں کی بھی قسمیں ہوتی ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سیاسی اعتبار سے یہ کیا۔

❖ ❖ ❖

ان کی ایک اور مثال جو اصل بات کہنی ہے وہ یہ کہ انہوں نے بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر پابندی لگا دی کہ مدینہ منورہ سے باہر نہیں جانا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ پہ پابندی تھی، عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ پہ پابندی تھی۔ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں اس لیے تمہیں پابند کر رہا ہوں کہ یہاں نئے نئے مسائل پیش آ رہے ہیں۔ حدود ایک ایک دن کی خبریں آتی ہیں کہ کتنے کتنے سو میل رقبہ ہے، اسلام میں داخل ہو رہا ہے، مسلمان ہو رہے ہیں قبیلوں کے قبیلے۔ نئے سے نیا مسئلہ پیش آتا ہے اور مجھے مشورہ کرنا پڑتا ہے کہ کیا فتویٰ دوں، کیا قانون بناؤں۔ تو تم لوگ اگر نہیں ہو گے تو عمر اتنا مضبوط نہیں ہے کہ اس کے کندھے اس سارے بوجھ کو اٹھا لیں۔ منع فرما دیا کہ تم تم لوگ نہیں جاؤ گے، یہاں رہو۔

قَضِيَّةٌ وَلَا أَبَا حَسَنٍ لَهَا
اتنا مشکل معاملہ ہے اور حسن کے والد موجود نہیں ہیں!

اسی لیے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کسی مسئلے میں تشریف لے گئے، نہیں تھے، ضرورت پیش آئی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: حسن! تمہارے والد؟ تو ان کہا وہ تو سفر میں ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ بار بار اپنی ران پہ ہاتھ مارتے تھے اور فرماتے: قَضِيَّةٌ وَلَا أَبَا حَسَنٍ لَهَا، اتنا مشکل معاملہ ہے اور حسن کے والد نہیں ہیں، فتویٰ کیسے ہو گا؟ کیسے معاملہ نمٹے گا؟ کیا اس پہ حکم ثابت ہو گا؟ تو اس کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تو اس لیے کیا، بعد میں آنے والوں نے رنگ کیا دیا؟ انہوں نے کہا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو منع کر دیا تھا کہ مدینہ منورہ سے باہر نہیں جانا کیونکہ یہ حدیثیں بہت بیان کرتے تھے۔ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ حدیث کے چونکہ خلاف تھے بیان کرنے کے، اس لیے انہوں نے سب کو روک دیا کہ کہیں ایسے نہ ہو حدیث پھیل جائے۔ بے تکی بات ہے!

تو یہ جو معاملہ ہے حدیث کے ادوار کا، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کرتے رہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ استدلال فرماتے رہے، حدیث تحریر ہوتی رہی۔ اور پھر وہ دور آیا ہے کہ حدیث میں تحریر کے علاوہ حفظ بھی تھا۔ ابتدائی ادوار میں حفظ بھی کیا ہے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے۔ وہ ایک ایک حدیث کو یاد رکھتے تھے۔ حضور ﷺ یہ لفظ کہے تھے یا یہ لفظ کہے تھے، ایک حرف کا فرق بھی بخاری میں آ جائے گا کہ انہوں نے یہ فرمایا تھا یا یہ لفظ ارشاد فرمائے تھے۔ یہ ساری چیزیں پتا چلتی ہیں احادیث کی کتابوں کا جب آپ مطالعہ کرتے ہیں۔ تو پھر وہ حافظہ تھا اور حافظے کی بنیاد پر احادیث لکھی گئیں، بہت زیادہ لکھی گئیں۔

❖ ❖ ❖

یہاں تک کہ دور آیا ہے پہلی صدی ہجری کے ختم ہونے کا، اور پہلی صدی ہجری کے ختم ہونے میں ابھی ایک سال باقی تھا یعنی ننانوے ہجری میں ملتان میں بھی اسلامی حکومت تھی۔ سارے علاقے فتح ہو گئے تھے۔ ہندوستان تک پہنچ گئے تھے مسلمان اور ننانوے ہجری میں ملتان میں اسلامی حکومت تھی۔ لوگ قرآن پاک پڑھتے تھے، پڑھاتے تھے۔ اور ملتان خاص طور پر مرکز بن گیا قراتوں کا۔ اور جتنے بھی برصغیر میں قرات کی اشاعت ہوئی ہے یہ ملتان سے ہوئی ہے۔ اور ملتان میں، لاہور میں بڑے بڑے محدثین آ کر ٹھہرے اور علم کا مرکز بن گیا۔

قرات کا ذکر آیا ہے تو ایک غلطی پچھلی مرتبہ ہو گئی، ایک لفظ کی تھی لیکن وہ لفظ صحیح کر لینا چاہیے، ہم نے کہا تھا کہ قرات جو ہے وہ رسم الخط کے تابع ہے۔ یہ بات نہیں تھی۔ وقف رسم الخط کے تابع ہے، یہ کہنا تھا۔ وہ جو قرات کا لفظ ہے، اس کی بجائے یہ سمجھ یہ صحیح بات یہ کہنی تھی، وہ زبان سے نکل گئی لیکن صحیح بات یہ ہے کہ وقف جو ہے نا قرآن کا، وہ رسم الخط کے تابع ہے۔

قرات بنیادی طور پہ چار علوم کا نام ہے۔ یہ چار علم کسی کو آتے ہوں تو وہ قاری ہے اور چاروں میں سے اگر ایک علم بھی اسے نہیں آتا تو اسے قاری کہنے کا یا کہلانے کا حق نہیں بنتا۔ اب یہ الگ بات ہے کہ لوگوں میں بس قاری وہ مشہور ہے جس کی آواز اچھی ہو۔ وگرنہ قاری جو ہے بنیادی طور پہ اسے قرات کا پتا ہونا چاہیے، اختلافات کا، کہ اس ایک لفظ کو کیسے کیسے پڑھا گیا ہے۔ مکمل اختلافات کا علم ہو۔ امام نافع رحمۃ اللہ علیہ نے کیسے پڑھا ہے، حفص رحمۃ اللہ علیہ کیسے اسے پڑھتے تھے، اور جتنے ان کے رواۃ ہیں آگے، امام عاصم رحمۃ اللہ علیہ نے کیسے پڑھا ہے، ان کے جتنے راوی ہیں آگے، یہ سب لوگ کیسے پڑھتے تھے، قرآن کریم میں کیا کیا اختلافات ہیں۔

اب بھی قالون کی قرات آپ دیکھ لیں جو افریقہ میں رائج ہے، امام ورش رحمۃ اللہ علیہ کی قرات دیکھ لیں۔ اب تو آسان ہو گیا ہے اپ سن بھی سکتے ہیں۔ الجزیرہ، مغرب، تیونس، مراکش، صومالیہ، سارے کے سارے لوگ جو قرآن کریم پڑھتے ہیں وہ اس سے مختلف ہے جو ہم پڑھتے ہیں۔ وہ بھی قرات ہے اور وہ سند سے ثابت ہے، حضور اقدس ﷺ سے مسلسل تواتر کے ساتھ ثابت ہے۔ کوئی کوئی اس میں ایسی چیز نہیں ہے کہ کوئی انسان معاذ اللہ یہ کہے کہ یہ قرات جو ہے یہ اس طرح سے ہے، یہ بالکل صحیح ہے اور اس میں غلطیاں ہیں، نہیں ہے یہ بات۔ بلکہ تمام قراتیں جو رسول اللہ ﷺ سے تواتر سے ثابت ہیں، عشرہ قراتیں جنہیں کہتے ہیں، سبعہ بھی بعض لوگ کہتے ہیں راویوں کو جب وہ چھوڑ دیں، تو پھر وہ سبعہ اور راویوں سمیت عشرہ اور یہ ساری قراتیں، یہ سب کی سب حضور اقدس ﷺ سے منقول ہیں، انہیں ماننا بھی چاہیے۔

تو قراتوں کا اختلاف وہ جانتا ہو۔ تجوید جانتا ہو کہ الفاظ کی ادائیگی کیسے کرنی ہے۔ اور تیسرا علم جو ضروری ہے اس کے لیے وہ یہ ہے کہ وقف جانتا ہو کہ وقف کہاں کرنا ہے، وقف کہیں کرنا پڑ جائے تو کیا ہو گا؟ مثلاً سورۂ کہف ہے: لَّٰكِنَّا هُوَ اللَّهُ رَبِّي، یوں ہی پڑھتے ہیں نا؟ لیکن لَّٰكِنَّا پہ وقف اگر کرنا پڑ جائے تو اسے پتا ہونا چاہیے کہ لَّٰكِنَّا پر وقف کرنے میں لَّٰكِنَّا پڑھا جائے گا، الف کو پڑھا جائے گا۔ بہت جگہیں ایسی ہیں قرآن کریم میں جہاں پر اگر وقف کرنا پڑ جائے تو پھر اس میں حرکتوں میں، حرکات میں اختلاف ہو جاتا ہے۔ فَلَمَّا تَرَاءَى الْجَمْعَانِ، تو تَرَاءَى پہ وقف کرنا پڑ جائے تو تَرَاءَا پڑھنا پڑے گا، اس لیے کہ الف ہے اور وہ رسم الخط میں ہے، اور رسم الخط جو ہے وہ وقف میں مدد کرتا ہے اور وقف جو ہے وہ رسم الخط کے مطابق ہوتا ہے۔ اسی طرح أَنَا۠ ہے، أَنَا۠ کا لفظ قرآن کریم میں کہیں فرض کر لو کسی آدمی کو رکنا پڑ جائے تو أَنَا پڑھے گا، نون کے بعد الف ہے نا اس کو پڑھنا پڑے گا اس لیے کہ وہ رسم الخط میں الف ہے۔

تو قراء کے اختلافات، تجوید، وقف، اور چوتھی چیز رسم الخط کہ قرآن کو لکھا کیسے جائے گا۔ یہ چار علوم جس انسان کو آتے ہوں وہ ہوتا ہے قاری۔ صرف حفظ کر لینا یا یہ کہ آواز کا اچھا ہونا اس کا قرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ آواز بہت سوں کی اچھی ہوتی ہے۔

تو رسم الخط یہ بھی ایک چیز ہے، وقف وہ بھی ہے۔ احادیث میں یہ ساری چیزیں آئی ہیں۔ تو یہ ملتان تک، ملتان میں قاری تھے اور یہاں ورش رحمۃ اللہ علیہ کی قرات پڑھی جاتی تھی۔ ابھی کچھ ہی عرصہ پہلے ملتان میں ایک جگہ کھدائی ہوئی تو ایک قدیم مسجد تھی، اس کا محراب وہ ٹوٹ گیا، تو وہ محراب ڈبل بنا ہوا تھا، یعنی ایک دیوار تھی اس کے بعد دوسری دیوار تھی، ان دو دیواروں کے بیچ میں وہاں سے قرآن کریم کا ایک نسخہ برآمد ہوا اور ورش رحمۃ اللہ علیہ کی قرات پہ لکھا ہوا تھا۔ یہ بالکل ٹھیک ہے اس لیے کہ ملتان تو ننانوے ہجری میں مسلمانوں کی حکومت آ چکی تھی، تو اتنی دور دور تک اسلام جب پھیلا ہے اور یہ چیزیں جب ہوئی ہیں تو اس پہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو احکامات نافذ کرنے تھے، فتوے دینے تھے، سب چیزیں تھیں۔

❖ ❖ ❖

تو یہاں یہ حدیث کا جو دور آیا ہے حفظ کے بعد، پھر آئی ہے تحریر۔ اور تحریر میں سب سے بڑا کمال عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا ہے۔ پہلی صدی میں تجدید کس نے کی؟ مجدد کون تھا؟ اور بغیر کسی تصلب کے یا اس بات کے کہ ہم چونکہ حنفی ہیں یہ کہیں، حقیقت یہ ہے کہ اگر کسی انسان کی تجدید پہ بات پہنچتی ہے تو وہ دو آدمی ہیں: ایک عمر بن عبدالعزیز اور ایک امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہم اجمعین۔ یہ دو آدمی تھے اور خدا نے پہلی صدی کے آخر پر، دوسری صدی کے آغاز میں ان دونوں سے اتنے بڑے کام لیے کہ یہ دین جب تک ہے، قیامت تک ان لوگوں کا حصہ ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ایک سے کام یہ لیا عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ سے، ڈھائی سال تو کل خلافت رہی۔

جو لوگ کہتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے خلافتِ راشدہ کی یاد تازہ کر دی، ہم کہتے ہیں پھر اس کے بعد کیا ہوا؟ چلو عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ ایک مرتبہ پھر نظام کو لوٹا کے لے آئے، اس کے بعد ہوا کیا؟ بڑی اچھی بات انہیں لکھی قاسم بن محمد بن ابی بکر نے۔ یہ قاسم جو تھے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پوتے تھے اور قاسم بن محمد بہت بڑی شخصیت تھے، اتنے بڑے آدمی تھے کہ مدینہ منورہ میں یہ دو آدمی صبح بیٹھتے تھے مسجد نبوی میں، اور شام تک، دوپہر تک جب تک وہ بیٹھتے تھے کسی کی ہمت نہیں تھی کہ فتویٰ دے۔ ایک حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پوتے تھے سالم بن عبداللہ بن عمر اور دوسرے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پوتے تھے قاسم بن محمد بن ابی بکر۔

محمد بن ابی بکر جو تھے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھائی، تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کی تربیت کی تھی۔ تو قاسم اپنی پھوپھی یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی باتیں، سارا گھر دیکھا ہوا تھا، یہ چیزیں دیکھی ہوئی تھیں، وہ بیان کرتے تھے۔ عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ نے ایک موقع پہ بنو امیہ سے کہا کہ اگر تم لوگوں نے مجھے خلافت کے معاملے میں تنگ کیا تو تمہیں پتا ہے ابھی تک وہ شخص زندہ ہے اور میں جا کر خلافت اس کے حوالے کر دوں گا، بغیر کسی سے پوچھے میں مدینہ منورہ جاؤں گا اور قاسم بن محمد بن ابی بکر کو خلیفہ بنا دوں گا۔ وہ اس شان کے آدمی تھے۔

تو قاسم بن محمد بن ابی بکر رضی اللہ عنہم یہ تھے عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کے لیے بہت بہت یعنی ان کی رہنمائی کرنے والے۔ خط لکھا عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ نے اور کہا کہ آپ مجھے بتائیں، اور سالم بن عبداللہ بن عمر کو بھی خط لکھا اور انہیں کہا آپ مجھے بتائیں کہ آپ کے دادا نے حکومت کیسے کی؟ آپ کے والدین کیسے حکومت کرتے تھے رضی اللہ عنہم؟ تو انہوں نے بڑا اچھا جواب لکھا۔ انہوں نے کہا کہ عمر! اگر تم خلافتِ راشدہ کے دور کو واپس لے آؤ تو یہ بہت اچھی بات ہے، لیکن تمہیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اب وہ دور بھی نہیں رہا اور وہ افراد جو عمر کو میسر تھے، ایسے آدمی بھی اب نہیں رہے۔ بات یہ ہے۔

کہ یہ جتنے لوگ کہتے ہیں نا اسلامی نظام، اسلامی حکومت، اسلامی حکومت، ہم کہتے ہیں بسم اللہ، کل لے آؤ! مگر افراد کہاں سے لاؤ گے؟ آدمی کہاں ہیں جو اس نظام کو سنبھال سکیں؟ جو اس نظام کی تبدیلی پر کر سکیں؟ ایک تھانیدار اگر چاہے کہ یہاں پر جرم محلے میں ہوتا رہے، اور وزیر اعظم، صدر، پوری مملکت یہ چاہے نہ ہو، تو کچھ نہیں ہو سکتا۔ تھانیدار جو ہے وہ اگر یہ چاہے کہ یہاں پر شراب معاذ اللہ چلتی رہے تو اپنے حلقے میں اس پہ پابندی نہیں لگائے گا۔ ہاں یہ الگ بات ہے کہ اوپر کے لوگ جو ہیں وہ بیچارے جو بھی کچھ بھی کریں، تو افراد نہیں ہیں۔ جب افراد نہیں ہوتے تو نتیجہ اس کا یہ نکلتا ہے کہ پھر انسانوں کو بڑی دقت پیش آتی ہے۔ اب ہوا یہ کہ عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ خلافتِ راشدہ واپس لے آئے، اچھا بھئی مان لیا، ڈھائی سال، پھر کیا ہوا؟ پھر وہی بنو امیہ آ گئے۔

تو اس لیے تجزیہ اگر حقیقت کے اعتبار سے کریں، تو عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا سب سے بڑا کارنامہ وہ ہے جس کے لیے اللہ نے انہیں اٹھایا تھا اور جس کے لیے اللہ نے انہیں حکومت کے اسباب اور وسائل دے دیے، اور وہ یہ تھا کہ انہوں نے خط لکھا اور خلیفہ ہونے کی حیثیت سے جتنے بڑے بڑے لوگ تھے انہیں خط لکھا اور انہوں نے لکھا، اس میں بہت مختصر جملے، انہوں نے کہا دیکھو: حضور اقدس ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم دنیا سے اٹھتے جا رہے ہیں، چند ایک ہستیاں رہ گئی ہیں، اور جو کچھ تمہارے پاس ہے حدیث کے معاملے میں، حضور اقدس ﷺ نے جو کچھ کیا ہے، اسے لکھو اور میرے پاس بھیجو۔

اور اس کے بعد ہوا کیا؟ امام زہری رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں: پھر تو دفتر کے دفتر، رجسٹر کے رجسٹر لکھ لکھ کے بھیجے گئے عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کو، جس کے پاس جو علم تھا اس نے لکھ کے بھیجا۔ عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ نے حدیث کو محفوظ کر لیا۔ یہ اصل تجدیدی کارنامہ ہے، اصل میں تجدید یہ ہے، وگرنہ حکومت کی تجدید وہ اتنا بڑا کارنامہ نہیں ہے، تاریخی ہے چیز، یعنی کوئی اس میں اختلاف بھی کرے تو گنجائش ہے، کوئی ایسی شرعی بات ہے نہیں، مگر ہم سمجھتے ہیں ان کی تجدید یہ تھی کہ انہوں نے حدیث کو باندھ دیا، انہوں نے حدیث کو لکھوا لیا۔ امت میں اس وقت تابعین تھے، تبع تابعین تھے، یہ سب لوگ تھے، لوگ صحابہ رضی اللہ عنہم سے جا کے پوچھتے تھے، لکھتے تھے اور پھر عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کو بھیجتے تھے کہ حضرت فلاں صحابی رضی اللہ عنہ نے یہ فتویٰ دیا ہے، یہ چیز لکھی ہے، یہ چیز لکھی ہے۔ تو حدیث اس طرح تحریر ہو گئی تھی۔

اب یہ جو شور مچاتے ہیں نا کہ ڈھائی سو سال کے بعد، ڈھائی سو سال کے... کون سے ڈھائی سو سال بھئی؟ حدیث تو بالکل ابتدا میں ہی لکھی گئی تھی۔ حتیٰ کہ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کو دیکھیں تو امام مالک رحمۃ اللہ علیہ پیدا ہوئے ہیں ۹۴ ہجری میں۔ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ان سے چودہ سال پہلے پیدا ہوئے تھے ۸۰ ہجری میں۔ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے احادیث لکھیں اور امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت کی احادیث کی کتابیں دیکھیں جو انہوں نے تحریر کیا تھا تو کتابوں کی کتابیں لکھی ہوئی تھیں حدیث پر جو انہوں نے لکھی تھیں۔ تو امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا تو انتقال ہو گیا ۱۵۰ ہجری میں، یہ گویا رسول اللہ ﷺ کے ۱۴۰ سال بعد، تو ۱۴۰ سال بعد کیا، عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ نے حدیث لکھوا لی تھی پہلی صدی ہجری کے آخر پر، ۱۰۰ سال بھی نہیں گزرے اور حکومت کہتی ہے حدیث لکھو، تو یہ ڈھائی سو سال جھوٹ نہیں تو اور کیا ہے؟

وہ اب بھی خط چھپا ہوا ہے۔ تاریخ کی ہر کتاب میں عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کے دور کا مل جائے گا کہ انہوں نے خط لکھا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اٹھتے جا رہے ہیں اور علم ختم ہوتا جا رہا ہے اور قبل اس کے کہ کوئی نہ رہے جس نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہو، مجھے حدیث لکھ کے بھیجو۔ تو پھر کتابوں کی کتابیں لکھ کے ان کو بھیجی گئیں اور انہوں نے کہا ہم نے حکومت کے دفتروں میں داخل کیں یعنی حکومت کی تحویل میں دے دیں کہ یہ یہ چیزیں رسول اللہ ﷺ کی ہیں۔

عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کو حد درجہ محبت تھی رسول اللہ ﷺ کے ساتھ۔ جب وہ مدینہ منورہ سے دس سال کے گورنر ہونے کے بعد بلائے گئے ہیں واپس، تو وہ ان کے پاس گئے، قاسم بن محمد کے پاس، سالم بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کے پاس اور کہنے لگے: مجھے صرف آپ لوگوں سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا اس شہر سے ہٹایا جا رہا ہوں کہیں ایسے تو نہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا منافق اس شہر میں نہیں رہ سکے گا؟ یا یہ کہ اللہ کا فیصلہ ایسے ہی ہے؟ تو لوگوں نے انہیں یقین دلایا کہ تمہارا نفاق سے تعلق نہیں ہے۔

حضرت انس ابن مالک رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھی، اور انس رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کی نو دس سال خدمت کرتے رہے۔ انہوں نے نماز کے بعد کہا: یہ کس نے نماز پڑھائی ہے؟ لوگوں نے کہا عمر، عبدالعزیز کا بیٹا، یہ نیا حکمران آیا ہے مدینہ منورہ میں۔ تو انہوں نے کہا: لوگو! میں نے حضور ﷺ کے بعد کسی کے پیچھے نماز پڑھی ہے اب جو ان کی نماز سے ملتی جلتی ہو تو اس لڑکے کی نماز ہے۔ یعنی خلافتِ راشدہ کے بعد جو نمازیں پڑھی گئیں ان میں لوگ جلدی جلدی پڑھاتے تھے، تو انہوں نے کہا اس کی نماز حضور اقدس ﷺ جیسی تھی۔

عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ نے شام میں وہاں دارالحکومت میں ایک الگ گھر بنایا تھا، میوزیم، اور جو کوئی آتا تھا اس کو کھولتے تھے، لے کے جاتے تھے اور کہتے تھے: یہ رسول اللہ ﷺ کے جوتے ہیں، یہ ان کے برتن ہیں، یہ ان کی چادر مبارک ہے، یہ ان کے بال ہیں، یہ فلاں چیز ہے، یہ فلاں چیز ہے، اور کہتے تھے یہ اس امت کا شرف ہے اور یہ ہمارے لیے فخر کی چیز ہے۔ تو جو بڑے بڑے لوگ آتے انہیں دکھاتے تھے۔ اس تعلق کا یہی یہ تو رسول اللہ ﷺ کے بالوں سے، لباس سے، چادر سے، کرتے سے، ان چیزوں سے اتنا تعلق، تو عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کو معلوم نہیں تھا کہ اصل چیزیں ان چیزوں کی یقیناً اپنی جگہ اہمیت ہے لیکن اس سے بڑھ کے اس تعلیم کی اہمیت ہے جو رسول اللہ ﷺ امت کے لیے چھوڑ کے گئے ہیں؟

ٹھیک ہے چادر، لباس، ہر چیز صد ہزار بار قدر کرنے کے قابل تھی، لیکن وہ خود جانتے تھے اور سب عقلمند پڑھے لکھے جانتے تھے کہ اس سے کہیں زیادہ امت کو ضرورت ان تعلیمات کی ہے جو رسول اللہ ﷺ امت کے لیے چھوڑ کر گئے ہیں۔ تو انہوں نے کیسے آخر حدیث کی قدر نہیں کی ہو گی؟ اس لیے شاہ صاحب یہاں جو یہ جو فرماتے ہیں نا کہ جن لوگوں نے اسے یاد کیا، حفظ کیا، تو امت میں حدیث حفظ کا درجہ ایا ہے۔ پھر اس کے بعد کیا ہوا تحریر ہو گئی، پھر تحریر کے بعد اب تو چھپائی میں آ گئی، اب کچھ لوگ اب بھی ایسے ہیں جو احادیث کو زبانی یاد کرتے ہیں، بہت اچھی بات ہے، ایک طرح کی چیز ہے، نیکی ہے، رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تعلق ہے، مگر دین کے اس سے بھی زیادہ اہم شعبے ابھی باقی ہیں، صلاحیتوں کو ادھر خرچ کرنا چاہیے۔

❖ ❖ ❖

پھر شاہ صاحب نے فرمایا کہ جس آدمی نے یہ کیا اسے رشد ملی، ہدایت ملی: وَأُوْتِيَ الْخَيْرَ الْكَثِيرَ اور اسے اللہ نے بڑی کثرت سے خیر سے نوازا۔ وَمَنْ أَعْرَضَ اور جو اس سے منہ پھیر لے، وَتَوَلَّىٰ اور حدیث کو رد کر دے، فَقَدْ غَوَىٰ، اس انسان نے گمراہی کا راستہ اختیار کر لیا۔ کیونکہ حدیث کو جب چھوڑ دے گا تو یقیناً گمراہی آئے گی، اس لیے کہ حدیث جو ہے وہ ہدایت ہے۔ پھر صرف یہی نہیں ہے کہ حدیث کو چھوڑ دینے سے گمراہی آ جاتی ہے بلکہ بعض اوقات حدیث کا ناقص علم بھی گمراہی لے آتا ہے۔

حدیث کوئی اتنا آسان علم نہیں ہے کہ آدمی اٹھے، بخاری شریف کھول لی، اردو ترجمہ پڑھ لیا تو حدیث آ گئی! بہت مشکل ہے، بہت مشکل ہے۔ کسی شخص کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ حدیث کی بنیاد پر فتویٰ دے جب تک کہ اسے یہ نہ پتا ہو کہ یہ حدیث کس کس کتاب میں کن کن الفاظ کے ساتھ آئی ہے۔ کہیں ایک لفظ زیادہ آ گیا ہے، کہیں ایک لفظ کم آ گیا ہے، کہیں کچھ آ گیا ہے، کہیں کچھ آ گیا ہے، پھر اس کی تشریحات۔

مثلاً ایک حدیث آپ کے سامنے رکھتے ہیں، دیکھو اس کی تشریح اگر کسی انسان کو نہیں آتی تو پھر اس سے گمراہی کیسے پھیلتی ہے۔

نجد عربی میں کس کو کہتے ہیں؟ نجد کہتے ہیں نشیبی زمین کو۔ وہ زمین ایک سطح مرتفع ہوتی ہے نا اوپر، اور ایک اس کے نشیب میں علاقے ہوتے ہیں، دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں، عربوں میں بھی تھے۔ عربوں کے لیے نجد کی زمین یہ عراق تھا۔ پست زمین تھی، دریا بہتے تھے اور ان کے مقابلے میں مقدس اوپر تھا، سطح مرتفع تھی، اوپر تھا، پہاڑ تھے۔ تو جب وہ نجد بولتے تھے تو نجد سے مراد عراق لیتے تھے۔

سواد: سواد کہتے ہیں اس زمین کو جو قرب و جوار میں ہو۔ جب عراق فتح ہوا ہے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی روایات میں آتا ہے کہ انہوں نے کہا کہ سوادِ عرب میں کیا ہوا؟ یعنی عربوں کے جو گرد و پیش کے علاقے ہیں۔ تو گویا انہوں نے حرمین شریفین کو اصل قرار دیا اور نجد ان علاقوں کو قرار دیا جو عراق کے ہیں، عراق کے گرد و پیش میں۔

حضور اقدس ﷺ نے فرمایا: اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا، اے اللہ! صاع، جو مد، جو پیمانے ہیں جن سے ہم تولتے ناپتے ہیں چیزوں کو، مثلاً دودھ کے لیے، گندم کے لیے، مکئی کے لیے، کھجوروں کے لیے، آپ نے فرمایا: اے اللہ! ان میں برکت دے، مدینہ منورہ میں۔ پھر آپ نے فرمایا: اے اللہ برکت دے یمن والوں کو، پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اے اللہ برکت دے شام والوں کو۔ پھر عرض کیا گیا کہ اللہ کے رسول! نجد والے رہ گئے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نجد کا نہ کہو، هُنَاكَ الزَّلَازِلُ وَالْفِتَنُ، یہ نجد تو زمین ہے فتنوں کی آماجگاہ ہے۔ یہاں سے تو نئے نئے فرقے جنم لیں گے۔

اب یہ نجد کا لفظ بخاری میں بھی آیا ہے، ہر جگہ آیا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ نہ کرو، نہ نہ اس کے متعلق مجھے کہو، عراق کے متعلق۔

دوسری جگہ آیا ہے مسند احمد وغیرہ میں، کہ رسول اللہ ﷺ نے دعا دی یمن کو، شام کو، اور جب ذکر آیا عراق کا، جب ذکر آیا مشرق کا، وہاں حدیث میں لفظ آئے ہیں مشرق کے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مشرق؟ مشرق تو فتنوں کی آماجگاہ ہے، وہاں تو نئے نئے فتنے اٹھیں گے۔ ایک طرف فرمایا نجد، ایک میں فرمایا مشرق، تو مشرق اور نجد دونوں سے مراد عراق ہی ہے، کیونکہ حجازِ مقدس سے مشرق کی سمت اس کی بنتی تھی۔

اب جنہوں نے حدیث کو نہیں سمجھا، جو سمجھے ہیں ان کی ان کا حوالہ دے دیتا ہوں، حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ کو دیکھ لیں فتح الباری میں جہاں یہ حدیث آئی ہے، وہ کہتے ہیں نجد سے مراد عراق ہے، کیونکہ عراق میں امرِ واقعہ یہ ہے کہ فتنے اٹھے۔ جتنی بھی حدیث کے شراح ہیں، اس تیرہویں صدی کو چھوڑ دو، پہلے بھی تو مسلمان تھے ہی نا بھئی پڑھے لکھے، تو پچھلی آٹھ دس صدیوں میں جتنی بخاری کی شروحات ہیں، جتنی حدیث کی، جہاں نجد آیا وہ عراق کا بتاتے ہیں۔ کہتے ہیں اس لیے کہ عراق نشیبی زمین ہے، نیچے کی زمین، اور اوپر کی زمین حجاز والی زمین، سطح مرتفع۔

اچھا، جب یہ صدی آئی تو انہوں نے کہا: ہاں! دیکھا؟ حدیث میں آیا ہے حضور اقدس ﷺ نے فرمایا نجد کو چھوڑ دو، یہاں سے تو فتنے اٹھیں گے۔ انہوں نے نجد سے کیا مراد لی؟ انہوں نے نجد سے مراد خلافتِ ترکیہ عثمانیہ کا ایک صوبہ مراد لیا، اور صوبہ بھی وہ جہاں پہ محمد بن عبدالوہاب پیدا ہوئے تھے۔ تو انہوں نے کہا: یہ تو وہابی فتنے کی خبر حدیث میں خود آئی ہے، حضور ﷺ نے فرمایا یہ نجدی سارے! یہ نجد اب سعودیہ کا علاقہ ہے نا، اب نجد سعودیہ میں ہے۔ حضور اقدس ﷺ کی مراد اس نجد سے تھی ہی نہیں۔ یہ تو نام ہے نجد، پر آپ نے علاقے کے متعلق فرمایا تھا جو نشیبی علاقہ ہے، مراد عراق تھی، مراد مشرق تھا۔ لوگوں نے اس حدیث کو یا تو جان بوجھ کے شرارت کے طور پہ اور یا غلطی سے انہوں نے اس لفظ کو ادھر اطلاق کر دیا اور انہوں نے کہا: یہ جتنے وہابی نجدی ہیں نا، نجد سے اٹھے ہوئے ہیں، نجد کو تو حضور اقدس ﷺ نے دعا ہی نہیں دی جی! وہاں تو فرمایا تھا یہاں تو فتنے پیدا ہوں گے، یا تو یہ چیز ہو گی یا تو یہ چیز ہو گی۔

یہ ٹھیک ایسی شرارت ہے جیسی شرارت ان چھوٹے شرارتیوں سے بڑھ کر بڑوں نے کی۔ انہوں نے کیا کیا؟ یہ حدیث کے غلط سمجھنے کی بات ہے۔ اس لیے جب تک حدیث واقعی اساتذہ سے نہ پڑھی ہوئی ہو اور محققین سے، لوگوں کی تشریحات پر نہیں جانا چاہیے۔

❖ ❖ ❖

ان سے بھی بڑے شرارتیوں نے کیا کیا؟ نبی کریم ﷺ رات کو اٹھے، نماز پڑھی، ترمذی وغیرہ کی روایات میں آتا ہے، بہت جگہ یہ حدیث ملے گی، صحیح حدیث ہے، اور آپ نے فرمایا کہ سبحان اللہ! آج کی رات کتنے فتنے نازل ہوئے ہیں! کتنی آزمائش کی چیزیں نازل ہوئی ہیں! اور ارشاد فرمایا: ان سونے والیوں کو، ان حجرے والیوں کو کوئی جگا دے۔

یہ جو بڑے شرارتی اٹھے نا، انہوں نے کہا دیکھا؟ حضور اقدس ﷺ نے فرمایا ان کو اٹھاؤ یہ جو حجروں میں سو رہی ہیں میری بیویاں، یعنی ان سے فتنے اٹھیں گے! کتنے فتنے ہیں جو اج رات اترے ہیں اور ان کو اٹھاؤ، اور یہی وہ فتنہ ہے جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے مقابلے میں عائشہ نکلی تھیں، حضور ﷺ نے پہلے ہی پیشین گوئی کر دی۔

انہوں نے بھی حدیث سے ہی استدلال کیا ہے، وہ بھی حدیث ہی لاتے ہیں، وہ کہتے ہیں حضور ﷺ نے نہیں فرمایا تمہاری فلاں کتاب میں نہیں آیا فلاں... بات کیا ہے؟ بات یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ رات کو اٹھے اور وہ وقت ایسا ہو گا جب عالمِ غیب کھلا، پتا چلا امت میں کیا کیا فتنے نازل ہو رہے ہیں، تو اپنے گھر میں ہی تھے نا، فرمایا: ان حجرے والیوں کو کوئی جگا دے، یعنی ایسے ایسے بڑے فتنے ائے ہیں، میری بیویاں بھی اٹھیں، اللہ کے لیے نماز پڑھیں، تہجد پڑھیں۔ بس اتنی بات تھی۔ ان دونوں فقروں میں یہ ربط نہیں تھا کہ وہ فتنے پیدا کرنے والی یہ عورتیں ہیں، اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ حضور ﷺ پہ ایک چیز منکشف ہوئی اس وقت، بس۔

صبح کی نماز میں دیر سے تشریف لائے یہاں تک کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کہتے ہیں ہم نے سلام پھیرا تو ہم نے دیکھا کہیں سورج تو نہیں طلوع ہو گیا۔ آپ نے فرمایا: تمہیں پتا ہے میں اج دیر سے کیوں ایا؟ ہم نے عرض کیا نہیں۔ آپ نے فرمایا: میں لیٹ گیا تھا، سو گیا تھا، پھر میں نے اللہ تعالیٰ کو خواب میں دیکھا، پھر ایسی چیز دیکھی، ایسی چیز دیکھی، تو ایک واقعہ ہوا نا، بتا دیا۔ نماز میں فرمایا اس لیے مجھے تاخیر ہو گئی۔ تو ایک وقت ہوتا ہے کسی چیز کے منکشف ہونے کا، کھلنے کا۔ حضور ﷺ پہ ایسے وقت آتے تھے، وہ وقت ایسا ا گیا کہ فتنے پتا چلے کہ اس رات کو ایسی ایسی آزمائش کی چیزیں نازل ہو رہی ہیں تو فرمایا ان عورتوں کو کوئی جگا دے، یعنی کوئی ہے؟ یہ اٹھتیں، نماز پڑھتیں، اللہ کو یاد کرتیں۔ یہ چیزیں رسول اللہ ﷺ نے فرمائی تھیں، ان شرارت کرنے والوں نے اسے جوڑ دیا اور انہوں نے کہا دیکھا، وہ پہلے ہی بتا دیا تھا کہ یہ جو حجرے والیاں ہیں نا ان میں فتنے ائیں گے۔

اور اسی طرح جو دوسرے ان کے چھوٹے ائے، انہوں نے بھی یہی کیا کہ نجد کہاں رسول اللہ ﷺ کی مراد عراق تھی، انہوں نے عراق سے ہٹا کے اسے محمد بن عبدالوہاب پہ لگا دیا۔ اس سے بحث نہیں ہے کہ محمد بن عبدالوہاب اچھا ادمی تھا، برا تھا، نہ ہمارا موضوع ہے نہ ہم اس پہ بات کر رہے ہیں، مگر ہم یہ کہتے ہیں کہ حدیث کو اگر پوری طرح نہ سمجھا جائے تو کہیں کی بات کہاں جا کے جوڑ دیتے ہیں۔

❖ ❖ ❖

یہ ایسے ہی ہے جیسے جوزی نے ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے یا ان کے نواسے پوتے نے لکھا ہے، ان میں سے کسی نے لکھا ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی ایک حدیث تھی اور ہمارے زمانے میں ایک صاحب تھے اور وہ جمعہ کے بعد بال کٹایا کرتے تھے، حلق کراتے تھے، جمعہ کی نماز کے بعد۔ تو کسی نے ان سے پوچھا کہ یہ اپ جمعہ کی نماز کے بعد کیوں حلق کراتے ہیں؟ حلق کا مطلب بال منوانا۔ تو انہوں نے کہا حدیث میں ایا ہے۔ انہوں نے کہا کس حدیث میں ایا ہے؟ انہوں نے کہا حدیث میں ایا نہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے جمعہ کی نماز سے پہلے حلق سے منع فرمایا؟ انہوں نے کہا اللہ کے بندے! وہ حلق نہیں ہے، حِلَق ہے، اور حِلَق کہتے ہیں حلقہ بنانے کو، لوگوں کا مل بیٹھنا۔ تو حضور اقدس ﷺ نے منع کیا کہ جمعہ کی نماز سے پہلے حلقے بنا بنا کر مسجدوں میں بیٹھ جانا، باتیں کرنا، اس سے منع فرمایا کہ اپنے کام کرو، جب میں ایا کروں تو تب ایا کرو تاکہ مسجد میں شور نہ ہو۔ وہ تو حلقے بنانے سے منع کیا تھا، حلق سے تھوڑی منع کیا تھا! تو انہوں نے کہا: اوہو! اس حدیث کی سمجھ ا گئی ہے۔

بس اسی طرح یہ نجد کی حدیث جب ا گئی تو اس طرح فتنے کہ یہ نجدی تھے، دیکھا حضور ﷺ نے فرمایا تھا نجد سے فتنہ اٹھے گا، یہ محمد بن عبدالوہاب کا فتنہ ہے، ایسے ایسے ایسے... بھئی حضور اقدس ﷺ نے اس نجد کا کہا تھا وہ عراق تھا، اور امرِ واقعہ یہ ہے کہ جتنے بھی عالمِ اسلام میں اینٹ سے اینٹ بجی ہے عقیدے کے اعتبار سے، جتنا بھی اسلام میں ابتدائی دور میں گمراہ فرقے پیدا ہوئے ہیں، سب کے سب تقریباً اس عراق سے پیدا ہوئے ہیں۔

اور اس سے بھی پیچھے چلے جائیں تو اصول کی بات اپ سے عرض کروں، جتنے ساحلی شہر ہیں نا، جتنے ساحلی شہر تھے، یہ تھے فتنوں کی آماجگاہ۔ کیونکہ سفر کا سب سے اسان طریقہ بحری سفر تھا۔ جہاز چلتے تھے، کشتیاں چلتی تھیں، اونٹ گھوڑے پہ تو سفر پھر بھی مشکل تھا نا، اس میں تو کشتی میں بیٹھ کے دوسری جگہ پہنچ گئے۔ تو جتنے فرقے بنتے تھے، یہ ان شہروں میں بنتے تھے جہاں پر ا کر جہاز اترتے تھے۔ ملک ملک کے لوگ اتے تھے، جگہ جگہ کے لوگ اتے تھے، اپس میں ا کے ایک دوسرے سے علمی تبادلہ خیال کرتے تھے، کوئی کوئی رائے دیتا تھا کوئی کوئی رائے دیتا تھا، تو اس لیے ساحلی شہر جو تھے یہاں سے فتنے اٹھا کرتے تھے کیونکہ ہر طرح کے لوگ وہاں ایا کرتے تھے تو ہر طرح کے لوگ اور ہر طرح کی رائے ہوتی تھی۔ عراق کا بھی یہی حال تھا، عراق میں یہ فتنے اٹھے ہیں اور حضور ﷺ کی یہ بات اس طرح پوری ہوئی۔

کہ عمر... عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس ایک ادمی ایا اور اس نے کہا کہ حضرت! اگر احرام باندھا ہوا ہو حج عمرے کے لیے اور مکھی یا مچھر کا خون لگ جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ کپڑا ناپاک ہو جائے گا یا نہیں؟ تو انہوں نے کہا: تم کہاں سے ائے ہو؟ اس نے کہا: عراق سے۔ فرمایا: مجھے پہلے ہی اندازہ تھا کہ ایسے سوال جو ہیں نا یہ عراق والے ہی پوچھ سکتے ہیں۔ اور پھر فرمایا: سبحان اللہ! حضور ﷺ کی بیٹی کے صاحبزادے کو شہید کر دیا، اس وقت تو فتویٰ پوچھنا یاد نہیں ایا، حسین کے خون کو تم نے نہیں پوچھا اور مکھی اور مچھر کے خون کو دریافت کرتے ہو؟ اٹھو یہاں سے!

اور پھر انہوں نے بھی فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے کہا تھا کہ یہاں سے فتنے پیدا ہوں گے۔ تو عراق میں بہت فتنے پیدا ہوئے ہیں۔ یہ معتزلہ، مرجئہ، فلاں فلاں، یہ سب کی سب وہیں کی پیداوار تھی۔

تو اس لیے جو حدیث سے انکار کرتا ہے فرمایا کہ وہ گمراہ ہوا، تو حدیث کا انکار ہی گمراہی نہیں بلکہ حدیث کو نہ سمجھنا بھی گمراہی ہے۔ محض حدیث سمجھنے کے لیے اپنی عقل کافی نہیں ہے کہ حدیث میں یہ الفاظ ائے ہیں لہٰذا میں نے اس سے یہ سمجھا ہے اس لیے اس طرح کر لو۔

❖ ❖ ❖

پھر فرمایا کہ جو کوئی حدیث کا کا کا انکار کرتا ہے: وَمَا زَادَ نَفْسَهُ إِلَّا التَّخْسِيرَ اور سوائے اپنے نقصان کے کوئی کسی چیز میں اضافہ نہیں کرتا، فَإِنَّهُ ﷺ نَهَىٰ وَأَمَرَ، حضور اقدس ﷺ نے کیونکہ منع بھی فرمایا ہے اور کسی کام کا حکم بھی دیا ہے۔ بہت سی چیزیں ہیں، منع فرما دیا یہ کام کرو نہ کرو اور حکم دے دیا کہ یہ کام کرو، وَأَنْذَرَ وَبَشَّرَ اور رسول اللہ ﷺ نے اس کے ساتھ ساتھ ڈرایا بھی ہے وَبَشَّرَ اور بشارت بھی دی ہے۔

حدیث میں بہت خوشخبریاں ہیں لوگوں کے لیے، کام کرنے والوں کے لیے۔ ڈرایا بھی ہے کہ اگر تم میں سے کوئی ایسا ادمی کوئی ادمی یہ حرکت کرے گا اسے اللہ تعالیٰ کے ہاں یہ عذاب ملے گا۔ نبی کریم ﷺ نے بتایا کہ جو انسان اللہ کی راہ میں کام کرتا ہے اس کے لیے یہ اجر ہے، یہ اجر ہے، اور یہ اجر ہے، شہادت یہ ہے، اور پھر شہادت کی بھی کئی قسمیں بیان کر دیں کہ جو انسان ڈوب کے مر گیا وہ بھی شہید ہے، بشارت کی بات ہے۔ فرمایا: عورت بچے کے پیدائش کے اس عمل میں اس کا انتقال ہو گیا وہ بھی شہید ہے۔ اسی طرح فرمایا کہ جو انسان چوٹ لگنے سے مر گیا وہ بھی شہید ہے، جو انسان پیٹ کی تکلیف سے مر گیا وہ بھی شہید ہے، دل کی تکلیف سے جو انسان مر گیا وہ بھی شہید ہے، تو یہ سب بشارت کی چیزیں حضور ﷺ نے فرمائیں۔ دوسری طرف اپ دیکھیں تو مختلف چیزوں سے ڈرایا بھی، کہ جس انسان نے خیانت کی وہ ہم میں سے نہیں ہے، جو انسان چغلی کھائے گا وہ جنت میں نہیں جائے گا، یہ شاہ صاحب کی مراد ہے۔

وَضَرَبَ الْأَمْثَالَ اور رسول اللہ ﷺ نے حدیث میں مثالیں بھی بیان کیں۔ مثالیں بیان کیں رسول اللہ ﷺ نے بہت چیزیں، بہت مثالیں بیان کی ہیں۔ مثال ہوتی ہے کسی چیز کو اس کی تشریح کرنے کے لیے، ثابت کرنے کے لیے نہیں۔ یہ حدیث سے ہٹ کے ایک عقل کی بات اپ سے عرض کر رہے ہیں کہ دیکھو مثال کسی چیز کی تشریح کے لیے ہوتی ہے، ثبوت کے لیے نہیں۔ حقائق کا ثبوت کسی اور چیز سے ہوتا ہے، اس کی تشریح اور ہوتی ہے۔ ایک انسان مثال کے ذریعے حقیقت ثابت کرنا چاہے سب سے کمزور استدلال ہے، نہیں کرنا چاہیے، نہ ہو سکتا ہے۔

ایک اصول ثابت ہوتا ہے، اصول کی بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ شانہٗ ایک ہے، اللہ نے بتا دیا قرآن میں، بات واضح ہے۔ اب ایک ادمی اس کی مثال دیتا ہے اور کہتا ہے کہ دیکھو اگر دو خدا ہوتے تو زمین میں لڑائی ہوتی، تباہی ہوتی، کائنات برباد ہو جاتی، یہ مثال سے اس نے بتایا کہ دو بادشاہ ہیں اپس میں لڑ پڑتے ہیں تو کیسی تباہی ہوتی ہے، اس مثال کو اس نے اصول کی تشریح کی ہے۔ اب کوئی ادمی مثال دے اور مثال کے بعد کہے کہ اس مثال سے یہ ثابت ہوتا ہے تو اس کے برعکس بھی پھر مثال دی جا سکتی ہے۔ تو مثال سے اشیاء اصولوں کی تشریح ہوا کرتی ہے، مثال سے چیزیں ثابت نہیں ہوا کرتیں۔

ایک ادمی کہتا ہے کہ چھت پہ پہنچنے کے لیے سیڑھی کی ضرورت ہے، جب تک سیڑھی نہ ہو چھت پہ نہیں پہنچ سکتے، اور یہ مثال سے وہ ثابت یہ کرنا چاہتا ہے کہ جب تک اللہ کے اور تمہارے درمیان اور کوئی واسطے نہ ہوں جن کو تم خوش کرو اور وہ اللہ خود ان سے خوش کریں، تو دیکھو نا اس کے بغیر تو اللہ راضی نہیں ہوتا جب تک کہ درمیان والوں کو راضی نہ کرو، اور دوسرا اس سے بھی بدتر کوئی مثال لے ائے، وہ کہے میں سرے سے خدائی کو نہیں مانتا اگر خدا ہوتا تو یہ ہوتا، یہ ہوتا، یہ ہوتا، مثالوں کے ذریعے ثابت کرنا شروع کر دے، تو مثالوں سے اصول تھوڑی ثابت ہوتے ہیں! اصول کو ثابت کرنے کے لیے کتاب ہے، سنت ہے، عقل ہے، منطق ہے، فلسفہ ہے، دلائل ہیں، اصول سے ثابت ہوتی ہے بات، پھر اس کے بعد جا کر مثال اس کی تشریح کے لیے ہوتی ہے۔ حضور اقدس ﷺ نے کئی مثالیں دی ہیں تشریح کے لیے، سمجھانے کے لیے، کہ تم اس چیز کو سمجھو۔

وَإِنَّهَا لَمِثْلُ الْقُرْآنِ أَوْ أَكْثَرُ
اور بیشک یہ حدیث قرآن کے مثل ہے یا اس سے بھی زیادہ۔

پھر فرمایا: وَذَكَّرَ، اور حضور اقدس ﷺ نے نصیحت فرمائی ہے، وَإِنَّهَا اور یہ جو حدیث ہے، لَمِثْلُ الْقُرْآنِ أَوْ أَكْثَرُ، قرآن کریم جتنی ہے یا اس سے بھی بڑھ کر ہے۔ قرآن کریم جتنی ہے، کیا مطلب؟ (کتنے منٹ ہو گئے؟ او اچھا!) قرآن جتنی ہے یا اس سے بڑھ کر ہے، قرآن جتنی ہے یعنی جتنا قرآن ضخامت میں ہے، تیس پارے ہیں نا، اس طرح احادیث اگر لکھی جائیں تو اتنی، أَوْ أَكْثَرُ یا اس سے بھی زیادہ، یعنی اگر جملے دیکھے جائیں تو بہت زیادہ ہیں۔

اور پھر دیکھو جس ہستی کے ساتھ اتنی محبت ہو لوگوں کو، بہت چیزیں ہونی چاہیے تھیں۔ ہم تو کہتے ہیں تھوڑی ہیں! نبی کریم ﷺ کے اپنے فرمودات، ارشادات جتنی بھی چیزیں ہیں چند ہزار سے زیادہ نہیں ہیں۔ جس ہستی کا تھوک اور وضو کا پانی لوگ زمین پہ نہ گرنے دیتے ہوں ان کی باتیں تو ہزاروں میں ہونی چاہیے تھیں، لاکھوں میں ہونی چاہیے تھیں، نہیں ہیں۔ چند ہزار باتیں ہیں رسول اللہ ﷺ کی، اس سے زیادہ نہیں ملتی۔ تین ہزار ہوں گی، چار ہزار ہوں گی، بس۔ وگرنہ صحابی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضور ﷺ نے یہ کام کیا، اب اس میں ان کا جملہ کچھ نہیں ہے۔ ہم خالصۃً ان جملوں کی بات کرتے ہیں، مثلاً اپ نے فرمایا: إِنَّمَا الأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ، اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے، یہ ایک جملہ ہے نا، ایسے جملے ہزاروں نہیں لاکھوں ہونے چاہیے تھے، ۲۳ برس ہیں رسول اللہ ﷺ کی زندگی کے، پھر ادھر سے لاکھ ڈیڑھ لاکھ صحابہ رضی اللہ عنہم ہیں، ہزاروں کے حساب سے ہیں، تو یہ جملے کئی ایک ہونے چاہیے تھے، نہیں ہیں۔

اس لیے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم دنیا میں بکھر گئے تھے پھر پتا نہیں چلا کون کہاں گیا۔ وفات سے پہلے جو اخری خطبہ دیا ہے اس میں ایک لاکھ سے یقیناً افراد زیادہ تھے، اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے حالات پورے صحابہ رضی اللہ عنہم کے، حتیٰ کہ اس میں وہ بھی شامل کر لو جن کا صرف نام پتا ہے، نام کے علاوہ ایک لفظ نہیں پتا، بس یہ پتا ہے فلاں فلاں کا بیٹا تھا اور انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی زیارت کی تھی بس، نہ یہ پتا ہے کہ وہ کہاں گئے، نہ یہ پتا ہے کہ انہوں نے اپنے بعد تعلیم کیا چھوڑی، نہ کچھ بھی نہیں پتا، ان کی تعداد بھی دس ہزار ہے۔ باقی نوے ہزار، پچانوے ہزار، ایک لاکھ لوگ کہاں گئے، کچھ پتا نہیں۔ اور یہ بھی وہ ہیں جن کو اس وقت لوگوں نے محفوظ کر لیا، لکھ لیے نام، تو دس ہزار بھی پورے نہیں، نو ہزار کچھ سو بنتے ہیں، حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی تصریح کی ہے، اتنے تھوڑے صحابہ رضی اللہ عنہم، اور پھر ان میں سے بھی اگے جنہوں نے روایات نقل کی ہیں وہ اس سے بھی تھوڑے ہیں، تو حدیث کا وہ سرمایہ جو حقیقت میں ہونا چاہیے تھا وہ تو ہے نہیں۔

یہ اللہ کی حکمت تھی کہ کتنی، تو اس لیے انہوں نے فرمایا کہ یہ قرآن کریم جتنی ہے یا اس سے اکثر ہے زیادہ ہے، یعنی رسول اللہ ﷺ کے فرمودات یہ چیزیں لکھی جائیں تو وہ ضخامت میں قرآن کریم سے بڑھ جائیں گی علمی اعتبار سے نہیں بلکہ ضخامت کے اعتبار سے، تحریر کے اعتبار سے۔

❖ ❖ ❖
وَإِنَّ هَٰذَا الْعِلْمَ لَهُ طَبَقَاتٌ، وَلِأَصْحَابِهِ فِيمَا بَيْنَهُمْ دَرَجَاتٌ، وَلَهُ قُشُورٌ دَاخِلُهَا لُبٌّ، وَأَصْدَافٌ وَسَطُهَا دُرٌّ

وَإِنَّ هَٰذَا الْعِلْمَ اور یہ حدیث کا علم ایسا ہے لَهُ طَبَقَاتٌ اس کے مختلف طبقے ہیں، مختلف درجے ہیں، وَلِأَصْحَابِهِ فِيمَا بَيْنَهُمْ دَرَجَاتٌ اور جو لوگ حدیث کو اٹھانے والے ہیں، جو لوگ حدیث کے اہل ہیں ان کے بھی اپس میں درجے ہیں، وَلَهُ قُشُورٌ اور اس میں حدیث میں چھلکے ہیں (قَشْر یا قِشْر، قَشْر تو ہے مصدر اور قِشْر ہے اسم)، اس میں چھلکے ہیں یعنی ایک پھل کی انہوں نے تشبیہ دی ہے اور کہتے ہیں کہ ایک پھل ہے اس کے چھلکے ہیں، دَاخِلُهَا لُبٌّ اور اس کے اندر گودا ہے۔

اب گودا رسول اللہ ﷺ کی بات ہے، وہ اصل بات ہے جسے ثابت کرنا ہے، وَأَصْدَافٌ اور یہ سیپیاں ہیں، وَسَطُهَا دُرٌّ اور ان کے درمیان میں ہیرا ہے۔ تو حدیث ہے جو گودا ہے، اس کے اوپر چھلکا چڑھا ہوا ہے، سیپ ہے اس کے اندر موتی ہے اور اوپر خول چڑھا ہوا ہے، تو کہتے ہیں حدیث میں مختلف درجات ہیں۔ جب حدیث میں مختلف درجات ہیں تو اس کے مطابق علماء جو کام کرنے والے ہیں ان کے بھی مختلف درجات ہیں۔

اسی لیے فرمایا: وَقَدْ صَنَّفَ الْعُلَمَاءُ رَحِمَهُمُ اللَّهُ فِي أَكْثَرِ الْأَبْوَابِ مَا تُقْتَنَصُ بِهِ الْأَوَابِدُ، اسی لیے علماء کا کہتے ہیں کہ علمائے کرام رحمہما اللہ نے حدیث کے اکثر ابواب، چیپٹرز کی تشریح کی ہے مَا تُقْتَنَصُ بِهِ الْأَوَابِدُ (اوابد: جنگلی، وحشی، جانور جو کسی کے قابو میں نہ ائے، اور کبھی کبھی انسان کے لیے بول دیتے ہیں کہ ایسا واہیات ادمی جو کسی کے کہنے سننے میں نہ ہو)، تو علماء نے کیا کیا؟ انہوں نے یہ جو علم تھا تُقْتَنَصُ اس علم کو لگام دی یعنی اس علم کے اصول مرتب کیے، وَتُذَلَّلُ بِهَا الصِّعَابُ اور مشکل راہیں تھیں، علماء نے ان مشکل راہوں کو بچھا دیا لوگوں کے لیے، انے والی امت کے لیے محنت کر کے تاکہ لوگ اس بات کو سیکھیں اور اس بات پر عمل کریں۔

پھر شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی تشریح... اچھا ایک ایک دو سطریں اور پڑھ دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں: وَإِنَّ أَقْرَبَ الْقُشُورِ إِلَى الظَّاهِرِ فَنُّ مَعْرِفَةِ الْحَدِيثِ صِحَّةً وَضَعْفًا وَاسْتِفَاضَةً وَغَرَابَةً، اور سب سے قریب کا چھلکا جو ہے حدیث پہ چڑھا ہوا، وہ یہ ہے کہ دیکھو حدیث کا علم حاصل کرنے کے لیے جو سب سے پہلی چھال اس اس پھل کے اوپر ہے: صِحَّةً وَضَعْفًا وَاسْتِفَاضَةً وَغَرَابَةً، تو سب سے پہلے تو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ حدیث میں کون سی چیز صحیح ہے، کون سی چیز ضعیف ہے۔

اب شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ یہاں پہنچ کے چار طرح حدیث کے علوم کو تقسیم کر رہے ہیں، اور چوتھی قسم کے متعلق وہ قسم کھا کر کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم! یہ وہ چیز ہے جو اخرت میں کام انے والی ہے، تو چار طرح کی جب انہوں نے باتیں کیں اب حدیث پر وہ مختلف تشریحات بیان کرتے ہیں:

وہ کہتے ہیں حدیث کی ایک قسم یہ ہے کہ پتا ہونا چاہیے صحیح حدیث کون سی ہے، ضعیف حدیث کون سی ہے۔

پھر اس کے بعد دوسری حدیث کی قسم بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جو الفاظ ارشاد فرمائے ہیں، الفاظ میں مشکل الفاظ کو اسان بنانا، اس پہ بھی کتابیں لکھی گئی ہیں کہ حضور اقدس ﷺ نے یہ لفظ ارشاد فرمایا اس لفظ کا اصل میں مطلب کیا ہے۔ دوسرا علم ہو گیا۔

تیسرا علم کہ حدیث سے حکم کیا ثابت ہوتا ہے؟ ایک تو بحث ہو گئی کہ حدیث کا درجہ کیا ہے، دوسری بحث یہ ا گئی کہ حدیث اس میں مشکل الفاظ کے معانی تشریحات کیا ہیں، تیسرے اس حدیث سے ثابت کیا ہوتا ہے، حکم کیا ثابت ہوتا ہے۔

اور چوتھا علم یہ ہے جس پر شاہ صاحب قسم کھا کے کہتے ہیں کہ یہ سب سے اچھا علم ہے وہ یہ کہ اخر اس بات میں رسول اللہ ﷺ نے جو فرمایا تھا حکمت کیا ہے۔

یہ جو فرمایا کہ بلی کے متعلق کہ اگر پانی پی لے تو اس سے وضو کرنا جائز ہے یا ناجائز، تو بلی کے بچے ہوئے کو حضور اقدس ﷺ نے فرما دیا: إِنَّهَا مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَالطَّوَّافَاتِ، یہ بلیاں اور بلے تو گھروں میں گھومتے رہتے ہیں، ان سے اتنے کیا کہاں بچا جا سکتا ہے، اور کتا جو پانی پی لے تو تین مرتبہ صاف کرو اور سات مرتبہ برتن کو مانجھو اور صاف کرو اور دھو ڈالو، اس میں حکمت کیا ہے؟

شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں یہ ہے چوتھا علم۔ سب سے پہلا علم حدیث کا کہ پتا چلے حدیث صحیح ہے، ضعیف ہے، متواتر ہے، کیا ہے کیا نہیں۔ دوسرے، مشکل الفاظ کا ترجمہ پتا چلنا چاہیے کہ حضور ﷺ نے یہ جو لفظ ارشاد فرمایا اس کا کیا، وہ کہتے ہیں اس پہ بھی علماء نے کام کیا ہے۔ تیسرے، حدیث سے حکم پتا چلنا چاہیے کہ کرنا کیا ہے، اور چوتھے، حکم کی حکمت پتا چلنی چاہیے کہ اخر حکم دیا کیوں گیا ہے، علت اس کی کیا ہے۔ شاہ صاحب کہتے ہیں یہ جو ہے نا اسرارِ دین کا علم، خدا کی قسم یہ سب سے زیادہ مشکل چیز ہے، اور کسی انسان کو اللہ نے اگر یہ مقام دیا ہے کہ وہ اس کو سمجھ سکے تو شاہ صاحب کہتے ہیں کہ اخرت کا ذخیرہ یہ ہے کہ دین کی حکمتوں کو سمجھنا چاہیے، پتا چلنا چاہیے کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ حکم کیوں دیا ہے۔

اور اسی موضوع پہ پھر شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے یہ پوری «حجۃ اللہ البالغہ» لکھی ہے، یہ تو اختصار کے ساتھ چند جملوں میں جو حضرت نے اگے بیان کیا اپ سے عرض کیا، اس کی تشریح انشاء اللہ ائندہ درس میں کریں گے۔

( آئندہ پونے آٹھ بجے ہو گا... )