…عَلَيْهِ مِنَ الطَّاعَاتِ جب کہ اطاعتیں جو فرض ہیں وہ کرتا ہے۔ اس اس کا مطلب جب یہ بات ہو گئی، جب تم لوگ یہ بات سن چکے ہو تو اس کے بعد شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اب صرف ایک علم کو لے لیا ہے اور وہ علم اس کو لیا ہے حکمت کو، کہ شرعی مسائل میں حکمت کیا ہے۔
اس کے بعد تو انہوں نے پھر اس میں تین چیزیں گنوائی ہیں کہ جس علم کی میں تمہیں دعوت دے رہا ہوں اس سے فائدہ کیا حاصل ہوتا ہے۔ یہ اصولی بات ہے کہ جب ادمی کوئی کتاب پڑھتا ہے تو سوچتا ہے اس علم کا مجھے کیا فائدہ ہے۔ ایک لڑکا ٹیسٹ دیتا ہے کالج میں، یونیورسٹی میں، اپنے پیپرز رکھتا ہے تو وہ سوچتا ہے نا کہ یہ پیپر اس لیے رکھ رہا ہوں کہ اس میں سے نمبر زیادہ ملتے ہیں، یا یہ پیپر اس لیے رکھ رہا ہوں کہ یہ مجھے سبجیکٹ زیادہ اچھی طرح اتا ہے، جو بھی پڑھتا ہے نا تو اس کے مفاد کو سوچتا ہے۔ شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے حکمت اور اسرارِ دین، کہ دین میں کیا پوشیدہ باتیں ہیں، کیا اسرار ہیں، کیا حکمتیں ہیں، کیسے اس کو جانچنا ہے، اس کے تین فوائد ذکر کرتے ہیں۔
پہلا فائدہ حضرت نے یہ ذکر کیا کہ فرمایا:
بِهِ کی ضمیر جو ہے هِ کی، وہ علم کی طرف لوٹ رہی ہے کہ اس علم سے يَصِيرُ الْإِنْسَانُ انسان ہو جاتا ہے عَلَى بَصِيرَةٍ، انسان ایک روشنی میں اتا ہے، کس معاملے میں؟ فِيمَا جَاءَ بِهِ الشَّرْعُ جو کچھ شریعت نے انسان کو چیزیں سکھائی ہیں، بتائی ہیں، اس کے بارے میں۔ پہلے پوری اس کو پڑھ لیتے ہیں پھر بات کریں گے اس پہ۔ پہلا پہلا جو فائدہ کہ اس علم کے ذریعے سے انسان کو یہ بصیرت حاصل ہو جاتی ہے کہ شریعت نے جو احکامات دیے ہیں اس پر وہ روشنی میں عمل کرتا ہے۔
وَتَكُونُ اور ہو جاتا ہے نِسْبَتُهُ بِتِلْكَ الْأَخْبَارِ یہ جو خبریں ائی ہیں، یہ جو احادیث ائی ہیں، یہ جو شریعت کے احکامات ائے ہیں ان چیزوں پر، ان سے اس کا تعلق اس کی نسبت ایسے ہو جاتی ہے كَـنِسْبَةِ صَاحِبِ الْعَرُوضِ بِدَوَاوِينِ الْأَشْعَارِ جیسے کہ کوئی شاعر ہو اور اس کا دیوان ہو، تو اسے عروض کا علم اس کے ساتھ جیسی نسبت ہوتی ہے ویسی نسبت اس انسان کو شریعت کے ساتھ ہو جاتی ہے۔
أَوْ صَاحِبِ الْمَنْطِقِ یا جیسے کہ کوئی ادمی ہے اس نے منطق کا علم پڑھا ہے بِبَرَاهِينِ الْحُكَمَاءِ تو حکماء کے جو دلائل ہیں ان کے ساتھ جو اس کا تعلق ہوتا ہے۔ أَوْ صَاحِبِ النَّحْوِ یا وہ ادمی جس نے نحو پڑھی ہے یعنی عربی کی گرائمر، بِكَلَامِ فُصَحَاءِ الْعَرَبِ جیسے اس کا تعلق ہو جاتا ہے عربوں میں جو بہت فصیح لوگ تھے ان کے کلام کے ساتھ۔ أَوْ صَاحِبِ أُصُولِ الْفِقْهِ بِتَفَارِيعِ الْفُقَهَاءِ یا جیسے کسی ادمی کا اس کا تعلق جو اصولِ فقہ کا ماہر ہوتا ہے، اس کا فقہ کی جزئیات سے جیسے تعلق پیدا ہو جاتا ہے؛ ٹھیک اسی طرح کوئی ادمی اگر ان چیزوں کو پڑھے گا تو شریعت کے ساتھ اس کا ایسا تعلق پیدا ہو جائے گا۔
یہ ہے پہلی عبارت کی۔ شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اس میں ذکر کیا کہ اگر کوئی ادمی شریعت کی حکمتوں کو جاننے لگے تو اس کا فائدہ کیا ہے؟ وہ کہتے ہیں اس کا فائدہ یہ ہے کہ جب کوئی ادمی ان چیزوں کو جانے گا تو وہ جو بھی احادیث ہیں، جو بھی شریعت کے احکامات ہیں ان پر پوری تسلی کے ساتھ، پورے اطمینان کے ساتھ وہ ادمی عمل کرے گا۔
مثلاً زکوٰۃ اور سود، دونوں میں فرق ا گیا۔ ایک ادمی کہتا ہے کہ سود نہ لیں، سود کیوں نہ دیں؟ معاشی طور پہ انسان مضبوط ہوتا ہے۔ دوسرا کہتا ہے کہ سود لوگوں کا خون چوستا ہے اور یہ ایک خاص طبقے کو مضبوط کرتا ہے، اور اس کے مقابلے میں جو زکوٰۃ ہے اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں دونوں چیزوں کا تقابل کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سورہ روم میں فرمایا کہ یہ جو تم سود کا کاروبار کرتے ہو فَلَا يَرْبُو عِنْدَ اللَّهِ اللہ کے ہاں یہ سود کا مال نہیں بڑھتا، بے برکتی ہوتی ہے، اس کی وجہ سے مصائب، تکالیف، پریشانیاں یہ چیزیں اتی ہیں۔
کیسے پریشانیاں اتی ہیں؟ دیکھو اللہ کا ایک پورا نظام ہے، ایک پوری تصویر ہے۔ اس تصویر میں سے کوئی ادمی صرف کسی کی انکھیں دکھائے کہ جی یہ اتنی خوبصورت ہیں، تو عین ممکن ہے کہ وہ انکھیں جب چہرے کے ساتھ لگائی جائیں تو بالکل ہی بدصورت لگیں۔ ایک ناک دکھائی جائے کہ کیسی بتی ہے اور کیسی خراب ہے، ممکن ہے جب چہرے کے ساتھ لگائی جائے تصویر میں تو زیادہ خوبصورت نظر ائے۔ اسی طرح پورا ایک تصویر کی بات ہے، اللہ تعالیٰ کے ہاں جو شریعت کے نظام انسانوں کے لیے چلتے ہیں، ایک پوری تصویر ہے اور ہم کسی وقت صرف اس کا ایک حصہ دیکھ رہے ہوتے ہیں اور اس ایک حصے کے متعلق ہم کہتے ہیں کہ یہ ایسے ہے، ایسے ہے؛ حالانکہ ایسے نہیں ہوتا وہ چیز اپنی جگہ پر درست ہوتی ہے۔
جتنے بھی اس دنیا میں کام ہوتے ہیں، ان سب کا عالمِ بالا سے بڑا گہرا تعلق ہے۔ شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے کمال کی وضاحت کی ہے، چند صفحات کے بعد جب وہ اس پہ بحث کرتے ہیں کہ جو کچھ انسان کرتے ہیں فرشتوں کے ہاں اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں، اور فرشتے اس پر اللہ سے کیا حکم لیتے ہیں، کمال کی باتیں حضرت نے وہاں لکھی ہیں۔
حضرت کی تو اپنی بات ہے، ویسے عرض کرتے ہیں کہ اسانی سے سمجھنے کے لیے کہ انسانوں میں جب حدود نافذ نہیں ہوتیں تو انسانوں کے حقوق مارے جاتے ہیں۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ دولت کی تقسیم کا جو منصفانہ نظام ہے وہ معاشرے میں قائم نہیں ہونے پاتا۔ ایک ادمی چوری کرتا ہے، ایک ادمی ٹیکس نہیں دیتا، کیوں نہیں دیتا؟ اس لیے کہ وہ کہتا ہے جناب میں ٹیکس تو اس وقت دوں جب مجھے پتہ چلے کہ میرا ٹیکس لگ رہا ہے معاشرے میں، اب جب لگ ہی نہیں رہا اور لوگ اس کو کھا رہے ہیں تو میں اپنا پیسہ کیوں دوں؟ مفتی کہتا ہے بالکل ٹھیک کرتے ہو، صحیح کرتے ہو، اور اس پیسے کی بجائے زکوٰۃ سے نجی طور پہ وہ لوگوں کی مدد کر دیتا ہے، لیکن ٹیکس نہیں دیتا۔ جب ٹیکس بالکل ٹھیک لگ رہا ہو اور جو لوگ ٹیکس کے نہیں دینے والے ان کا پیسہ انہیں واپس مل جائے، اتنا عادلانہ نظام قائم ہو جائے تو وہاں ٹیکس کا روک لینا حرام ہے۔
ایک ادمی ایا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پہلی مرتبہ یہ بات رکھی شوریٰ میں کہ ہماری جو عرب کی منڈیاں ہیں یہ غیر ملکی استعمال کرتے ہیں، گھوڑے اتے ہیں بکنے کے لیے، مختلف سامان اتے ہیں، تو ہمیں اپنی منڈیوں پر ٹیکس لگانا چاہیے۔ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے غالباً ڈھائی فیصد ٹیکس لگایا کہ ہمارے ہاں جو بھی باہر سے تاجر ائے گا اور سامان بیچے گا، اسے جتنے بھی سودا ہوا ہے اس کے مطابق ڈھائی فیصد دینا پڑے گا، غالباً ڈھائی فیصد۔
ایک ادمی گھوڑے لایا، اور جب داخل ہونے لگا تو اس پہ چنگی لگی۔ اس نے اپنا ٹیکس ادا کیا کہ مارکیٹ میں جانے کے لیے جو فیس دینی ہے اس نے وہ بھی ادا کی۔ تو وہ کہتا ہے کہ میں نے ادا کی اور جب میں مارکیٹ میں گیا تو میں نے دیکھا گھوڑے تو میرے نہیں بک سکتے، بہت اعلیٰ سامان ہے۔ مختصر قصہ یہ کہ اس نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو کہا میں اتنا سامان لایا، پیسے مجھ سے بصرہ میں وصول کیے گئے۔ اور یہ بات کر رہے ہیں مدینہ منورہ کی، مدینہ منورہ اور عراق کا فاصلہ دیکھ لو۔ تو میں واپس جا رہا ہوں اپنا مال لے کے، اور اپ کے ہاں قانون میں ہے کہ وہ پیسے واپس کیے جائیں گے اگر منڈی میں مال نہ بکا۔ تو یہ اپ مہربانی کریں، یہ تھے میرے پیسے واپس۔ یہ اب بھی ہے، یورپ میں ٹیکس کی ایک صورت ہم نے خود دیکھی ہے، یہ ہے کہ مال نہ بکے بعض شرائط کے ساتھ وہ کہتے ہیں اپ نے اتے ہوئے جو چنگی دی ہے وہ واپس لے لیجیے۔
تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بس صرف اتنا کہا کہ اس کا نام پتہ بتا دیا تھا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اپ کو واپس ملیں گے۔ اور وہ کہتا ہے جب میں بصرہ چنگی پر پہنچا تو میرے نام کی وہ ساری چیزیں لکھی ہوئی تھیں اور اس نے بغیر کچھ کہے میرے پیسے میرے حوالے کیے۔ اس نے کہا یہ ہیں تمہارے پیسے، یہ جو اپ نے دیے تھے، چلے جاؤ۔ کہتے ہیں میں اتنا حیران ہوا کہ ان لوگوں کے ہاں امیر المومنین کو اتنی چھوٹی چھوٹی چیزوں کی بھی خبر رہتی ہے کہ کس کے پیسے ہیں اور کس طرح دینے ہیں، اب وہ جو بھی نظام تھا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بھیجا ہو گا۔
تو اب یہ ایک نظام ہے۔ جب اس نظام میں خلل پڑتا ہے اور جب لوگ بھوکے سونے لگتے ہیں تو پھر کیا ہوتا ہے؟ پھر اس کا اثر عالمِ بالا پر پڑتا ہے۔ یہ ایک مثال دی میں نے۔ حضورِ اقدس صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ ایک ہاتھ اگر لوگ کاٹ دیں تو ان پر چالیس دن میں سارے شہر میں کوئی ایک شخص بھی صغیرہ گناہ نہ کرے۔ بہت بڑی بات ہے، مطلب شہر اباد ہے کیسے ہو سکتا ہے، لیکن فرض کر لو تو فرمایا چالیس دن میں خدا کی اتنی رحمتیں نازل نہیں ہوتیں جتنی اللہ کی ایک حد جاری کرنے میں صرف ہوتی ہیں۔ اس لیے کہ انسانوں کا مال محفوظ ہو جائے گا، چور کو سزا ملے گی، پتہ چلے گا کیا ہو رہا ہے کیا نہیں ہو رہا معاشرے میں۔ تو یہ نظام اللہ کے ہاں سے رحمت کا اس کے ساتھ مربوط ہے کہ لوگوں کے مال محفوظ رہیں۔ جب مال کی تقسیم صحیح نہیں ہو گی اور معاشرے میں مالی طور پر اتنے زیادہ لوگ اوپر نیچے ہو جائیں گے کہ ایک طرف تو لوگ کروڑوں کی باتیں کرتے ہیں اور دوسری طرف فاقے میں ہوں، تو جو اس نظام کو چلانے والے مجرم ہیں بڑے جن کے ہاتھ میں ملک کی معیشت تھی، ان لوگوں کی اس گناہ کی وجہ سے عوام پر اثر پڑے گا۔ اور عوام کو چاہیے تھا کہ اٹھ کھڑے ہوتے، لوگوں کو چاہیے تھا کہ ظلم کے خلاف احتجاج کرتے، لوگوں نے نہیں کیا؛ ان ساری چیزوں کو ملا جلا کر اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ حضورِ اقدس صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے بتایا کہ تم پہ عذاب ائے گا۔
اچھا عذاب کیا ائے گا؟ دو چیزیں اور بھی سن لو۔ حدیث میں اتا ہے اپ نے فرمایا: جب عوام سے وصول کیا جانے والا پیسہ یہ حکمران مالِ غنیمت… یہ حکمران اپنا ذاتی مال سمجھنے لگیں، اور جنگ کی صورت میں جو نفع انہیں مالِ غنیمت، اس مالِ غنیمت کو یہ اپس میں بانٹ کھائیں؛ تو اپ نے فرمایا جب یہ چیزیں ہونے لگیں گی، یہ دو مثالیں بھی ایڈ کر لیجیے نا، تو دولت کی تقسیم کا نظام بگڑا، اس بگاڑ کا اثر کیا ہوا؟ حضورِ اقدس صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے فرمایا: تم پر سرخ اندھیاں چلیں گی۔
سرخ اندھی کس کو کہتے ہیں؟ بعض لوگوں نے کہا ہے کہ ہوا سرخ چلے گی، یہ ذرا مشکل ہی ہے۔ سرخ اندھی عرب کہتے تھے ایسی ہوا کو جو اپنے ساتھ بیماری لے ائے۔ تو مطلب یہ ہے کہ وہ بیماریاں تم لوگوں میں پھیل جائیں گی جو متعدی امراض ہوتی ہیں، اور یہ ہے وہ چیز جس کو اج کل ہم کہتے ہیں الرجی۔ عربوں میں بیماری ہوتی تھی، ہوا چلتی تھی ساحل پر، سمندر پر، جدہ میں، تو اس ہوا کے ذریعے سے نزلہ ا گیا، زکام ا گیا، یا جو بھی چیزیں ا گئیں، جو بھی بیماریاں ا گئیں، وہ کہتے تھے کہ سرخ اندھی چل رہی ہے یعنی ہر ادمی اس میں مبتلا ہے۔ انکھیں خراب ہو جاتی ہیں تو وہ چلتی ہے اندھی گویا، اور سب لوگوں کی انکھیں خراب ہونا شروع ہو جاتی ہیں تو یہ متعدی مرض ہو گیا نا۔ یہ متعدی مرض جو ہیں یہ پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے۔
یہ اس متعدی امراض کی ایک کیفیت دیکھ لیں: اسلام اباد میں جتنے شہتوت کے درخت تھے کاٹ رہے ہیں نا کہ توت کے ذریعے یہ چیز ہو گئی، یہ چیز ہو گئی۔ ارے بھئی پہلے بھی دنیا بستی تھی، توت پہلے بھی ہوا کرتے تھے، ہوائیں پہلے بھی چلتی تھیں، پہلے کیوں نہیں اتنا کچھ ہوتا تھا؟ اس کے جو بھی اسباب ہوں، ان میں سے ایک سبب یہ ہے کہ دولت کی تقسیم کا نظام نامنصفانہ ہوا، اللہ کے ہاں سے حکم بدل گیا۔
یہ چیزیں ہوتی ہیں۔ تو نظام اپس میں جڑے ہوئے ہوتے ہیں، پوری تصویر بنی ہوئی ہوتی ہے۔ تو یہ جب کسی ادمی کو سمجھ ا جائے کہ میں اگر معاشی طور پہ اپنے ملک میں صحیح نظام نہیں رکھوں گا تو اس کا خمیازہ یہ بھگتنا پڑے گا کہ ہسپتالوں میں لوگوں کی امد زیادہ ہو جائے گی، لوگ بیمار زیادہ ہو جائیں گے، پھر مجھے وہاں ٹیکس پیسہ خرچ کرنا پڑے گا، لوگ پھر مریں گے، لوگوں میں بے چینی پیدا ہو گی؛ تو کیوں نہ میں معاشی نظام کو ٹھیک رکھوں تاکہ اللہ اس چیز سے محفوظ رکھے جو اس کے نتیجے میں ہونے والا ہے، تو نتیجہ اس کا کیا نکلتا ہے؟ وہ یہ نکلتا ہے کہ انسان مجموعی راحت اور ارام کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں۔
یہ ہے وہ چیز جو شاہ صاحب کہہ رہے ہیں کہ بِهِ يَصِيرُ الْإِنْسَانُ عَلَى بَصِيرَةٍ فِيمَا جَاءَ بِهِ الشَّرْعُ، شریعت جو کچھ سکھاتی ہے اس پر عمل کرتا ہے تو اس انسان کو پورا یقین حاصل ہوتا ہے کہ بالکل ٹھیک کر رہا ہوں۔ اب دیکھو، اس نظام میں سب سے بڑی خرابی سود کی ا گئی، اللہ نے کہا فَلَا يَرْبُو عِنْدَ اللَّهِ۔ تمہارا سود کا نظام جتنا بھی چلے، اللہ اس کو نہیں چاہتا، اللہ کے ہاں نہیں چلتا۔ تو سود کا نظام تو ٹھیک کر لو گے، معاش کو ٹھیک کر لو گے، دوسری طرف وہ طبقہ جو پس کے ایا ہے اس کے اس کے خون کو چوسنے والے لوگ اور حکمران ان پر خدا کی طرف سے جب گرفت ائے گی، اور عوام پر اس لیے کہ وہ اس کے خلاف اٹھے نہیں، تو پھر کیا کرو گے؟
اسی لیے رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے فرمایا: نئی نئی بیماریاں ائیں گی، ایسی بیماریاں تمہیں لگ جائیں گی جو تمہارے اباؤ اجداد نے سنی بھی نہیں ہوں گی، پتہ ہی نہیں ہو گا انہیں، اور تمہیں لگیں گی۔ یہ سب اثر پڑا سود کا۔ اور دوسری چیز اسی ایت میں سورہ روم میں اللہ نے کہہ دی، اللہ نے فرمایا اور یہ جو تم زکوٰۃ دیتے ہو وَجْهَ اللَّهِ اللہ کے لیے، شرط لگا دی کہ زکوٰۃ اللہ کے لیے دیتے ہو، فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُضْعِفُونَ وہ زکوٰۃ جو ہے وہ بڑھا دی جائے گی۔ اللہ کے ہاں وہ بڑھ جاتی ہے۔ اسی لیے عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت میں اتا ہے کہ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے فرمایا: تم میں سے جو ادمی صدقہ کرتا ہے وہ صدقہ لینے والے کے ہاتھ میں جانے سے پہلے پہلے اللہ اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے، کیونکہ اس کی نیت سچی ہوتی ہے۔ اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ پھر اسے اپنے ہاتھ میں ایسے پالتا ہے جیسے تم اپنے گھر میں گائے کے بچے کو پالتے ہو بچھیرے کو، اور جب تم قیامت میں اللہ سے ملو گے تو دوسری روایت میں ایا پھر اللہ تمہیں دے گا پہاڑ اجر کے اور کہے گا یہ ہے تمہاری نیکی اور یہ، تو بندہ حیرت سے کہے گا کہ میرے رب اتنا مال تو میرے پاس زندگی میں ایا ہی نہیں۔ تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے وہ جو تو نے مال ایک پائی خرچ کی تھی، ایک پیسہ، اسے ہم نے لیا پھر ہم اس پہ تجارت کرتے رہے اور اب تک اتنا نفع تیرا بن گیا ہے یہ سب تو لے لے۔ یہ ہے جو سورہ روم میں فرمایا کہ ہم زکوٰۃ کو بڑھا دیتے ہیں اور سود کو کم کر دیتے ہیں، اس لیے کہ حلال کا مال جو ہے نا اب اس کا اثر کیا پڑے گا؟ سود کا ہم نے بتا دیا، یہ ایک مثال دے رہے ہیں تاکہ اگے کی عبارت اسان ہو جائے۔
اب جس ادمی کو یہ ساری چیزیں پتہ ہیں وہ تو سود سے بچے گا، وہ کہے گا بھئی اس کی وجہ سے تو ملک میں تباہی ا جائے گی اور وہ کہے گا زکوٰۃ کے نظام کو رائج کرو، اللہ اسے بڑھا دیتا ہے، صدقے کے نظام کو خدا نے کہا ہے بڑھا دیتا ہے، تو مجھے انتظامی اعتبار سے یہ یہ چیزیں کرنی ہیں۔ اب وہ نتیجتاً حلال کا پیسہ لوگوں کے پاس ائے گا۔ جب لوگ حلال کے پیسے کو خرچ کریں گے تو اس کا اثر معاشرے پہ کیا پڑے گا؟ وہ وہ ہے جو دوسری جگہ ا گیا۔
صحیح بخاری میں ایا ہے، رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے فرمایا: ایک ادمی نے… بڑی طویل حدیث ہے، باللفظ اس کا خلاصہ اپ کے سامنے رکھتے ہیں کہ ایک ادمی صدقہ کرنے کی نیت سے گھر سے نکلا تھا، سرمایہ دار تھا، اور اس نے صدقہ کیا بڑی تعداد، بڑی مقدار میں مال صرف کیا۔ تو لوگوں نے صبح یہ کہا کہ دیکھو، رات کوئی ادمی ایا تھا اور وہ صدقہ کر گیا، پیسے دے گیا اور وہ صدقہ جو تھا وہ پیسے ایک بدکارہ عورت کو دے گیا۔ تو اس نے بھی سن لیا کہ شہر میں، گاؤں میں یہ بات اچھل پڑی ہے، تو اس نے کہا اللہ وہ جو اس خاتون کو دیا ہے وہ بھی تیرے ہی لیے دیا۔ وہ پھر صدقہ کرنے نکلا اور اس مرتبہ اس نے ایک چور کو صدقہ دے دیا۔ اور تیسری مرتبہ نکلا تو ایک ایسے ادمی کو پیسے دے دیے جو ادمی پہلے سے ہی مالدار تھا۔ تو اگلے دن لوگوں نے جب باتیں یہ باتیں شروع ہوئیں جب لوگوں میں یہ ساری چیزیں ہوئیں، تو اس نے کہا اللہ یہ تینوں صدقے میں نے تیرے لیے ہی کیے ہیں۔ اب یہ تو صدقے سے فارغ ہو گیا، اسے کیا پتہ کہ اس کے صدقے نے کیا اثر کرنا ہے۔ رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے فرمایا: دیکھو، پھر اس صدقے کی وجہ سے جو پیسے اس نے دیے اس عورت کو اللہ نے توبہ کی توفیق دے دی۔ یہ اثر مرتب ہو گیا نا یہاں کہ کسی کو نہیں پتہ تھا، یہ شریعت بتاتی ہے کہ اثرات کیسے اگے مرتب ہوا کرتے ہیں۔ اور فرمایا جو چور تھا اس کو توبہ کی توفیق ہو گئی اس نے پھر چوری چھوڑ دی، اور تیسرا جو غنی تھا فرمایا اس کے مال میں اللہ نے اور برکت دے دی۔
تو یہ چیزیں ایسی چلتی ہیں، تو جتنے بھی افعال اور اعمال انسان کرتا ہے جب اسے پتہ ہو کہ ان اعمال کا اثر کیا مرتب ہونا ہے تو پھر اپنا عمل خوشی سے کرتا ہے، اسے حکمت پتہ ہوتی ہے کہ اس کی حکمت یہ ہے کہ میں پیسہ دوں گا اس کی اس کا اثر یہ پڑے گا کہ اللہ تعالیٰ مال کو بڑھا دے گا۔ میں کسی کو معاف کر دوں باوجود اس کے کہ میں انتقام لے سکتا ہوں معاف کر دیتا ہوں اور اپنی توہین گوارا کر لیتا ہوں، رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ اللہ ایسے ادمی کی عزت کو بڑھا دے گا۔ تو جب اسے شریعت پہ یقین ہوتا ہے تو پھر وہ کہتا ہے چھوڑو ان باتوں کو، اسے پتہ ہوتا ہے کہ اللہ نے اس کے عوض میں عزت بڑھا ہی دینی ہے، دنیا میں نہ سہی اخرت میں عزت دے دینی ہے، حضور صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سے بات ہے اور سچی بات ہے۔ تو یہ کہتے ہیں شاہ صاحب کہ جب کوئی ادمی حکمتیں جان لیتا ہے تو پھر وہ شریعت پر عمل اس کے لیے ایسے ہو جاتا ہے روشنی، بالکل واضح طور پر اس کے لیے اسان ہو جاتا ہے۔
وَتَكُونُ نِسْبَتُهُ بِتِلْكَ الْأَخْبَارِ تو یہ جو چیزیں حدیث میں ائی ہیں، اخبار سے مراد یہاں تو حضرت کی غالباً احادیث ہیں، ورنہ مراد شریعت ہے کہ شریعت میں جتنی چیزیں ائی ہیں ان پر عمل کرنا اس کے لیے ایسے ہی اسان ہو جاتا ہے جیسے کسی شاعر کے لیے شعر کا وزن اسان ہوتا ہے۔ شاعر ہوتا ہے، شعر پڑھتا ہے، اسے پتہ ہوتا ہے کہ وزن میں ا رہا ہے یا نہیں ا رہا۔ وزن بناتے بھی ہیں نا، یہ ابن خلیل تھے غالباً انہوں نے وزن پہلے ایجاد کیے تھے، بصرہ میں ائے تو اپ میں سے اگر کسی نے دیکھا ہے دیگیں جو بنتی ہیں، تو دیگوں میں یہ پشاور میں اب تک بنتی ہیں نا، تو وہ دیگ پہ مارتے ہیں ہتھوڑی کو تو اس کی وجہ سے اس پہ داغ پڑ جاتے ہیں دیگ پہ، نشانات دیگ پہ لگ جاتے ہیں نا، تو وہ گزر رہا تھا تو اس کی طبیعت کو طبعاً مناسبت تھی وزن سے، تو تن تن تن تن تن کی اوازیں جب اس نے سنیں تو اس نے پورا علم اس پہ ایجاد کر لیا۔ اس نے کہا یہ تو شاعری ایسی چیز ہے جس میں وزن ہونا چاہیے۔ اسی لیے شعراء جو حقیقت میں شعراء ہوتے ہیں وہ ان کی طبیعت کو مناسبت ہوتی ہے وزن سے، کہ بات وزن پہ پوری اترتی ہے یا نہیں اترتی، شعر پہلا مصرع دوسرا مصرع اس کے اصول اور قواعد کیا ہیں۔ تو جو طبیعت کو مناسبت ہوتی ہے وزن سے کہ اشعار کے وزن برابر ہیں، شعر کا ایک مصرع دوسرے مصرع کے برابر ہے تو اسے یقین حاصل ہوتا ہے کہ بالکل ٹھیک ہے۔
اس کی ایک اسان مثال سمجھیں: ہر ادمی کو کوئی نہ کوئی کام کرنے میں اللہ نے شرحِ صدر دیا ہوتا ہے، اس کا سینہ کھلا ہوا ہوتا ہے۔ اس کو دلائل سے ہزار سمجھاؤ وہ کہتا ہے ٹھیک ہے اپ کے دلائل اپنی جگہ پہ مگر مجھے پتہ ہے یہ ہونا ہے۔ مارکیٹ میں بیٹھتا ہے، بزنس کرتا ہے، دیکھتا ہے کہ کیا رنگ ہے مارکیٹ کا، فلاں چیز کس طرح بک رہی ہے، فلاں چیز کس طرح بک رہی ہے، اس کے اپ کے سامنے سارے اعداد و شمار رکھ دیں کہ اس سال یہ ہوا تھا، پچھلے سال اس میں گندم میں یہ نقصان ہوا تھا، گنے میں یہ ہوا تھا، فلاں میں یہ ہوا تھا؛ لیکن اس کو جو اپنے اندر سے ایک روشنی حاصل ہے نا بزنس کی، وہ اس پہ سوچتا ہے اور فیصلہ کرتا ہے کہ یہ کرنا ہے یا نہیں کرنا۔ حتیٰ کہ اس کی نظر اسی ادمی پر جاتی ہے جس ادمی کے متعلق اسے خیال ہوتا ہے کہ اس کا دماغ بھی اس میں چلتا ہے، کہتا ہے اس سے مشورہ کرتا ہوں کہ یہ سودا یہ چیز مارکیٹ میں ٹھیک ہے یا نہیں ٹھیک۔
ایک ادمی کو علم پہ شرحِ صدر ہوتا ہے، تو ہزار کتابیں پڑھ لے وہ کہتا ہے ٹھیک ہے کتاب میں تو بات یہ لکھی ہے لیکن فلاں سے پوچھنا چاہیے اسے اس علم کے ساتھ مناسبت ہے۔ اسے زبانوں کا علم اتا ہے، کسی چیز کا علم اتا ہے، میتھمیٹکس کا علم، کوئی بھی چیز میڈیسن میں، کسی بھی چیز میں۔ یہ جو شرحِ صدر ہے اس کے لیے چاہے اپ کو باہر سے دلائل نہ ملیں مگر اندر سے طبیعت میں اطمینان ہوتا ہے کہ یہ کام کرنا ہی ہے۔ شاہ صاحب کی بات کہنے کا مقصد یہ ہے کہ جو صاحبِ دیوان ہوتا ہے، شاعر، جیسے اس کو تعلق ہوتا ہے شاعری کے وزن سے بالکل ایسے ہی جب کوئی حکمت جان لے شریعت کی تو اسے شریعت پر عمل کرنا ایسے ہی اسان ہو جاتا ہے۔
دوسری مثال شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے دی کہ جیسے منطق والا ادمی جو ہوتا ہے وہ دلائل جانتا ہے منطقی نتیجے کو جان کر۔ منطق پورا علم ہے، اگرچہ وہ ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے ایک جگہ شیخ نے، وہ کہتے ہیں کہ اس سے لوگوں کو بولنا سکھایا جاتا ہے تو کہتے ہیں ایسا علم ہے کہ جو ذہین ہے اسے اس کی ضرورت نہیں اور جو کند ذہن ہے وہ اسے سمجھ نہیں سکتا۔ تو شیخ نے اگرچہ جملہ تو صحیح لکھا ہے کہ جو ذہین ہے اسے ضرورت نہیں اور جو کند ذہن ہے وہ سمجھ نہیں سکتا اس علم کو، بات مناسب ہے مگر منطق اور فلسفہ نہ پڑھا ہوا ہو، اس کی اصطلاحات سے واقفیت نہ ہو تو کئی صدیوں تک کا علم حتیٰ کہ اس کا اثر اصولِ فقہ پر جا کر پڑا، یہ سارے علوم اس ادمی کے لیے بڑی مشکل ہو جاتی ہے پھر سمجھنی۔
تیسری مثال دی، انہوں نے کہا گرائمر میں دیکھو: جیسے کوئی ادمی صاحبِ نحو ہو، عربی کی گرائمر اسے اتی ہو تو اس کے لیے عربوں کے کلام کو سمجھنا یہ دشوار نہیں ہوتا، اس لیے کہ وہ جانتا ہے عربوں کا کلام کیا ہے۔ جیسے کسی انسان کی انگلش اچھی ہو، اچھا پڑھا لکھا ہے تو اس کے لیے شیکسپیئر کے کلام میں کوئی چیز نہیں، وہ جانتا ہے کہ اس نے کس سینس میں یہ جملہ کہا ہے، کس طرح یہ جملہ کہا۔ اس کے مقابلے میں ایک بچہ ڈکشنری لے کے بیٹھ جائے کہ اس لفظ کا یہ ترجمہ ہے اس لفظ کا یہ ترجمہ ہے، تو بچہ ضروری نہیں ہے کہ اس بات کو سمجھ سکے، بلکہ وہ جو سینس اس جملے کی ہے بس وہ جانتا ہے جسے علم کے ساتھ مناسبت ہو۔
چوتھی مثال شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے دی، انہوں نے کہا کہ جیسے اصولِ فقہ کو کوئی جانتا ہو اور وہ فقہاء کے چھوٹے چھوٹے مسائل کو اس اصول کے ذریعے حل کر سکے۔ مثلاً خیر تشریح تو ہو گئی، اصل بات اتنی ہے کہ جب شاہ صاحب کہتے ہیں جس علم کے مطابق میں کتاب لکھ رہا ہوں حکمتیں بیان کرنے میں، اگر کسی ادمی کو یہ علم ا جائے تو اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ شریعت پہ عمل کرنے میں اسے قلبی سکون حاصل ہو جائے گا۔
اس کی چار مثالیں، اب چوتھی اخری مثال: مثلاً ایک ادمی کو اصول کی بات پتہ ہے کہ شریعت نے یہ کہا ہے کہ جہاں بھی انسانوں کے لیے تنگی ا جائے، تکلیف ا جائے اللہ تعالیٰ اپنا حق چھوڑ دیتا ہے۔ یہ ایک اصول کی بات ہے۔ اب جس کو یہ اصول پتہ ہے نا تو وہ مفتی ہے تو وہ پھر اگے اس پہ جزئیات نکالے گا خود ہی۔ وہ کہے گا اچھا، یہاں انسانوں کے لیے مشکل ا گئی ہے لہٰذا یہ بات درست ہو گئی ہے۔ وہ اصول کی بات جانتا ہے، اب وہ فتویٰ لکھ دے گا کہ درست ہے، اب دوسرا کہتا ہے جی یہ کیوں فتویٰ؟ وہ کہتا ہے چھوڑو اس بات کو۔
اس اصولِ فقہ پہ جن لوگوں نے کام کیا مثلاً الاشباہ والنظائر ہے ابن نجیم رحمۃ اللہ علیہ کی، کمال کی کتاب ہے کہ وہ ایک اصول بیان کر دیتے ہیں کہ اصول کی بات یہ ہے۔ اپ کے سامنے ایک اصول رکھا کہ جب انسانوں کے لیے تنگی ا جائے اللہ اپنا حق چھوڑ دیتا ہے، اللہ کہتا ہے انسانوں کو ترجیح دو اور انسانوں کا زیادہ خیال رکھو۔
مثلاً زکوٰۃ ہے، اپ اس سارے نظام کو دیکھیں تو خزانہ جو ہے اس پہ ۲۰ فیصد ہے۔ ادمی کھدائی کر رہا تھا اور زمین سے سونا نکل ایا، چاندی نکل ائی، زیورات نکل ائے، شریعت کہتی ہے اس پہ ۲۰ فیصد دو، اس لیے کہ انسان نے اگرچہ محنت کی ہے لیکن اس کی محنت اتنی زیادہ نہیں ہوئی؛ ۸۰ فیصد لے لے، ۲۰ فیصد اللہ کا۔ اس کے مقابلے میں اپ دیکھیں یہ زمینیں جن پہ عشر لگتا ہے، دسواں حصہ، انسان نے محنت کی زیادہ ہو گئی نا۔ خزانے کے لیے تو تھوڑی بہت کھدائی کرنی پڑی وہ تو مقدر تھا مل گیا، یہاں اس نے فصل کاشت کی ہے، کیا کیا نظام بنائے ہیں، چیزیں کی ہیں، اور پھر انتظار کیا ہے کہ کب بارشیں برستی ہیں، کیا چیز ہو، کنوئیں سے پانی یا جن جن زمینوں پہ عشر لگتا ہے، تو اللہ نے کہا میرا ۱۰ فیصد حق کم کر دو، ۱۰ فیصد مجھے دے دو، ۹۰ تمہارا۔ انسان کی مشقت اور بڑھ گئی اور انسان کی تکلیف بڑھ گئی، بعض صورتوں میں شریعت نے خمس کر دیا پانچواں حصہ، مالِ غنیمت تھی انسان نے اپنی جان لڑا دی تب جا کر غنیمت کا مال حاصل ہوا، اللہ نے کہا ۹۵ فیصد تم رکھو پانچ فیصد مجھے دے دو۔ اس سے بھی نیچے چلے جائیں، زکوٰۃ کی باری ا گئی تو اللہ تعالیٰ نے کہا اچھا انسان نے بڑی محنت کی ہے، سال بھر سرمایہ جوڑا ہے، بیچاروں نے کس طرح کاٹ کے، فرمایا ڈھائی فیصد مجھے دے دو اور اس میں ساڑھے ۹۷ فیصد جو ہے وہ تم رکھ لو۔ اللہ نے اپنے حق کو چھوڑ دیا انسانوں کے حق کو ترجیح دی۔
متعدد مثالیں شریعت میں ملیں گی کہ جہاں تنگی اتی ہے وہ اپنے ساتھ ہمیشہ رخصتوں کو لے اتی ہے، جہاں بھی انسان کے لیے تکلیف ا جاتی ہے وہ اپنے ساتھ رخصتوں کو لے اتی ہے۔ بیمار ہو گیا، وضو نہیں کر سکتا، شریعت نے کہا کچھ نہیں تیمم کرو، چلو اسانی ہو گئی پیدا۔ تو جب اس اصول کو ادمی سمجھتا ہے تو پھر وہ لوگوں کی اسانی کو دیکھتا ہے۔
فقہاء نے لکھا ہے کہ بڑا مجمع ہے عید کا، جمعہ کا، امام سے ایسی غلطی نماز میں ہو گئی جس سے سجدہ سہو کرنا تھا، کہتے ہیں نہ کرے۔ اس لیے کہ ہزاروں کا مجمع ہے، سجدہ سہو کرے گا اب کوئی پیچھے سے ا رہے ہیں پانچ سات ادمی انہیں نہیں پتہ یہ سلام پھیر رہا ہے، کیا ہوا ہے، کیا نہیں ہوا؛ اب تو خیر لاؤڈ سپیکر کی وجہ سے اسان ہو گیا نا، پہلے اپ سوچیں لاؤڈ سپیکر تو نہیں ہوتا تھا، وہ تو پھر درمیان میں اب بھی بجلی چلی جائے تو لوگ تکبیرات کہتے ہیں، تو فقہاء نے کہا کہ بس ٹھیک ہے سجدہ سہو ساقط ہو گیا، کیوں؟ اس لیے کہ مجمعے کو تکلیف ہو گی، لوگوں کو۔ تو جہاں بھی ایسی چیزیں اتی ہیں اللہ اپنا حق ساقط کر دیتا ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنے ساتھ جا رہے تھے سفر میں، شدید گرمی تھی۔ حضرت شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے کتاب لکھی ہے "فقہ عمر"، اس میں انہوں نے بہت مثالیں ایسی کی ہیں۔ تو پانی تھا اور پانی کا ایک ذخیرہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ دیکھ رہے تھے، باقی لوگ بھی دیکھ رہے تھے، تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا یہاں ٹھہرتے ہیں اور کھانا کھائیں گے، ظہر پڑھیں گے پھر چلیں گے۔ ایک بوڑھا ایا اور اس نے کہا سنو میری بات سنو، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: خبردار جو تم بولے، تمہیں پتہ نہیں ہے چپ رہو، اور ڈانٹا اسے شدت سے۔ اس نے کہا میری بات تو سنیں، فرمایا کوئی بات نہیں سننی، چپ ہو گیا۔
اور جب کھانا کھا لیا، نماز پڑھ لی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کہو کیا بات ہے؟ اس نے کہا یہ جس پانی سے اپ نے وضو کیا ہے نا یہاں درندے ا کے پانی پیتے ہیں۔ تو شریعت کا مسئلہ ہے کہ درندے جو پانی پی لیتے ہیں، شیر، چیتے وغیرہ وغیرہ، وہ پانی مکروہ ہو جاتا ہے وضو کے لیے، طہارت کے لیے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کیا کریں؟ اب تو نماز پڑھ لی، چل پڑے۔
حکمت اس میں یہ تھی کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خود فرمایا، انہوں نے کہا یہ بول دیتا اور ہم نماز نہ پڑھ سکتے اور پانی اگے ملتا بھی کہیں نہ، تو پھر کیا کرتے۔ تو وہ سمجھ گئے خود کہ اب یہ کیا کہنے والا ہے، یہ ان کی فراست تھی نا، انہوں نے کہا چپ رہو تو وہ بیچارہ تو ایا تھا دینی ہی بات بیان کرنے، اس کی نیت بھی ٹھیک تھی؛ لیکن جو حکمت تھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی سمجھ میں بات ائی تھی وہ اس سے کہیں زیادہ تھی، تاکہ اتنے سینکڑوں لوگوں کو جو تکلیف میں ڈالنا ہے اور ان کی نمازوں کے متعلق جو فتویٰ دینا ہے تو اس سے پہلے اسے چپ کرا دیا اور اس کے بعد۔ تو یہ چیزیں بڑی حکمت کے ساتھ ہوتی ہیں، اصول کی بات ہوئی کہ جہاں لوگوں کے لیے تنگی ہو گئی، تکلیف ہو گئی، شریعت نے اجازت دے دی، رخصت دے دی۔ یہی وہ اصل ہے جس پہ مفتی حضرات کبھی کبھی اپنے مسلک سے ہٹ کے فتویٰ دے دیتے ہیں، وہ کہتے ہیں حنفی فقہ میں تو اس کی گنجائش نہیں البتہ مالکیوں کے ہاں، فلاں کے ہاں ہے، تم اس پہ عمل کر لو۔ اور یہی حکمت ہونی بھی چاہیے۔
دوسری شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے بات بیان کی کہ کیوں اخر حکمتوں کا پتہ چلنا چاہیے۔ پہلی بات کا خلاصہ یہ نکلا کہ وہ کہتے ہیں جب تمہیں پتہ چل جائے گا حکمتوں کا تو تمہارے دل میں اطمینان پیدا ہو گا کہ اس شریعت پہ عمل کرنا واقعی اس میں تو دین دنیا کی بھلائی ہے۔ دوسری بات کہتے ہیں:
وَبِهِ يَأْمَنُ اور اس علم کے ذریعے تمہیں اطمینان حاصل ہوتا ہے مِنْ أَنْ يَكُونَ كَحَاطِبِ لَيْلٍ اور انسان محفوظ ہو جاتا ہے اس بات سے کہ وہ بن جائے حاطبِ لیل، رات کو لکڑیاں جمع کرنے والا؛ أَوْ كَغَائِصِ سَيْلٍ یا وہ ایسا ہو جائے جو سیلاب کے پانی میں غوطہ لگاتا ہے؛ أَوْ يَخْبِطَ خَبْطَ عَشْوَاءَ اور ادمی اس سے محفوظ رہتا ہے کہ وہ ٹامک ٹوئیاں مارے؛ أَوْ يَرْكَبَ مَتْنَ عَمْيَاءَ یا وہ سوار ہو جائے ایک اندھی اونٹنی پر۔
كَمَثَلِ رَجُلٍ اور اس کی مثال ایسے سمجھو جیسے ایک ادمی ہے، سَمِعَ الطَّبِيبَ اس نے حکیم سے یہ سنا، يَأْمُرُ بِأَكْلِ التُّفَّاحِ جو حکیم تھا وہ مریض کو یہ کہہ رہا تھا کہ سیب کھایا کرو، اسے سیب کھانے کا مشورہ دیا؛ فَقَاسَ الْحَنْظَلَ عَلَيْهِ اور کسی سننے والے نے حنظل جو تھا اس کو سیب کے برابر سمجھنا شروع کیا، کیوں؟ لِمُشَاكَلَةِ الْأَشْبَاهِ کیونکہ دونوں کی شکلیں ایک طرح کی ہوتی ہیں۔ یہ تو ہے لفظی ترجمہ۔
شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں جب تمہیں پتہ چلے گا حکمتوں کا تو تم ایسے ادمی نہیں بنو گے جو ادمی رات کو لکڑیاں جمع کرتا ہے۔ پچھلے زمانوں میں، ابھی تک بھی، یہ گیس، تیل تو اب کی بات ہے لکڑیاں ہی جمع کرتے تھے اب بھی لوگ کرتے ہیں، تو رات کو لکڑیاں جمع کرتے کرتے مثل مشہور ہے محاورہ کہ ایک ادمی تھا اور وہ لکڑیاں جمع کرتے کرتے اس نے ایک سانپ کو بھی اٹھا لیا، اور سانپ سردی کی وجہ سے ٹھٹرا ہوا تھا، جما ہوا تھا، اور جب اس نے لکڑیوں کا بنڈل باندھا تو تھوڑی دیر میں حرارت پیدا ہو گئی اور سانپ جو تھا اسے ہوش ا گئی اس نے اسے ڈس دیا۔ تو اس سے یہ مثل مشہور ہوئی کہ فلاں ادمی رات کو لکڑیاں چنتا ہے، یعنی اسے پتہ ہی نہیں ہے کہ سانپ جو ہے اسے بھی چننا ہے یا نہیں چننا؛ تو جب تمہیں پتہ چلے گا شریعت کی حکمتوں کا تو تم ایسے نابینا نہیں بنو گے، ایسے بے وقوف نہیں بنو گے۔
دوسری مثال دی، انہوں نے کہا یا جیسے کوئی ادمی سیلاب میں غوطہ لگاتا ہے۔ غوطہ تو اس لیے لگایا جاتا ہے کہ سمندر سے جواہرات کو نکالے، غوطہ تو اس لیے لگاتے ہیں کہ ہیروں کو نکالے، بڑے بڑے قیمتی پتھر ہیں سمندر کی تہہ میں وہ نکالنے ہوتے ہیں؛ اب پانی دیکھ کے تو غوطہ نہیں لگایا جا سکتا۔ تو پانی زیادہ مقدار میں دیکھا، سمندر کی طرح چھایا ہوا تھا پانی اور حقیقت میں سیلاب تھا، تو سیلاب میں کہاں سے ہیرے ائے اور موتی ائے؟ تو اس نے اس میں چھلانگ لگا دی، نتیجہ یہ کہ اپنے لیے موت کا سامان پیدا کر سکتا ہے۔ شاہ صاحب کہتے ہیں اسی طرح جو لوگ شریعت میں یہ علم حاصل کرتے ہیں حکمت کا کہ اخر اس بات پر عمل کیوں کرنا ہے، وہ پھر ایسے نہیں ہو جاتے کہ سیلاب کو دیکھ کے غوطہ لگا دیں، سمندر میں جاتے ہیں اور ہیرے نکال کے لاتے ہیں۔
یا پھر شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے تیسری مثال دی، انہوں نے کہا يَخْبِطَ خَبْطَ عَشْوَاءَ، عشواء کہتے ہیں اس کا اسان ترجمہ کریں: شب کور۔ شب کور کہتے ہیں جسے رات کو نظر نہ ائے، دن میں نظر اتا ہے رات کو نظر نہیں اتا، رتوندھا۔ یہ ایک مرض ہے کہ رات کو اس میں نظر نہیں اتا اور دن کو نظر اتا ہے۔ تو شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ایسی اونٹنی پر سوار ہو جائے جسے رات کو نظر ہی نہ ائے۔ یا پھر یہ پورا ایک محاورہ ہے أَوْ يَرْكَبَ مَتْنَ عَمْيَاءَ یا وہ اندھی اونٹنی پر سواری کر لے، تو یہ اندھی اونٹنی پر سواری کرنا جو ہے یہ تو اسے منزلِ مقصود تک نہیں پہنچا سکتا، اونٹنی کو کیا پتہ۔ یہ عربوں کے محاورے ہیں، عربوں میں یہ جو فراست کا علم تھا نا، یہ اس سے محاورے بنتے تھے۔
تو وہ بڑا مشہور قصہ ہے، لمبا چھوڑو اس کو، اس میں سے ایک جز یہ اتا ہے کہ اس بھائی نے کہا کہ یہ جو اونٹنی ہے یہ یک چشم ہے، کانی ہے، ایک اس کی انکھ ہے اور ایک نہیں۔ لوگ بڑے حیران ہوئے، اس نے کہا جس اونٹنی نے یہاں چرا ہے اس کی ایک انکھ تھی اور ایک نہیں تھی۔ تو جب وہ قبیلے میں پہنچے تو قبیلے والوں سے کہا کہ بھئی کھانا دو، یہ چیز اس مقصد کے لیے ائے ہیں، انہوں نے کہا کھانا بھی کھاؤ، بولا تمہارے ہاں کوئی ایسی اونٹنی ہے؟ بولا ہاں ہے، بولے تجھے کیسے پتہ ہے؟ اس نے کہا اس لیے کہ میں نے دیکھا تمہاری چراگاہ کو، ادھی چری ہوئی تھی جگہ اور ادھی ساتھ ہی سبزہ باقی تھا تو میں سمجھ گیا کہ اونٹنی کو ایک ہی انکھ سے نظر ایا، دوسری انکھ تھی نہیں اس کی۔ تو اس طرح ان کے محاورے بنتے تھے۔ کہ اندھی اونٹنی، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق بھی کہتے ہیں، ایسے ہی فضول بات ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی میت کو اونٹنی پر بٹھا کے اور لوگوں نے صحرا میں چھوڑ دیا، اس ڈر سے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی قبر جو ہے اگر بنائی گئی تو خارجی ان کے دشمن کہیں قبر سے میت نہ نکال لیں، سب جھوٹ ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ امیر المومنین تھے، ہزاروں کے حساب سے ان کی فوج تھی، کوفہ میں انتقال ہوا، حسن ابن علی رضی اللہ عنہما زندہ تھے، خلافت پہ بحث ہوئی ان کی، اور اتنی بڑی شخصیت کو صحابہ رضی اللہ عنہم کی موجودگی میں اونٹنی پہ میت کو باندھ کے چھوڑ دیا انہوں نے کہ جی جدھر مرضی اونٹنی چلی جائے، یہ باتیں صحیح نہیں ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی جو قبر ہے نا کوفہ میں، یقینی طور پہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ہی کی قبر ہے، اس کے خلاف جو دلائل ہیں وہ ایسی چیز نہیں ہے کہ ان پہ اعتبار کیا جا سکے۔ حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب نے جو سفر نامہ لکھا ہے اس میں حضرت نے بھی بعض ایسی روایات پر ذرا سی توجہ کر دی ہے، لیکن بات وہ بھی درست نہیں ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی قبر یقینی طور پہ لوگوں کو پتہ ہے کہ یہی ان کی قبر ہے، اور یہ بات نہیں ہے کہ لوگوں کو پتہ ہی نہیں چلا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی میت کہیں۔ اور پھر اس سے بھی زیادہ لطیفہ یہ ہے کہ وہ اونٹنی چلتی چلتی سندھ میں ا گئی۔ اور یہاں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی قبر ہے، سندھ میں بھی ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی قبر، اور ایک قبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وہاں بھی ہے افغانستان میں بھی۔ تو بہت، حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی قبر چین میں ہے اور حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے متعلق یقینی طور پر یہ پتہ ہے سب لوگوں نے لکھا ہے کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کا انتقال مدینہ منورہ کے قریب ہوا، پھر جنازہ لایا گیا، پھر لوگوں نے پڑھا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حجرہ مبارکہ سے چند جملے فرمائے تھے، سب جانتے ہیں حدیث کے باوجود قبر وہاں بھی ہے چین میں، وہ تو جعلی باتیں ہیں خیر۔
تو اس لیے ایسی اونٹنی پر بندہ سوار ہو جائے جسے رات کو نظر نہ اتا ہو اور ایسی اونٹنی پہ بیٹھ جائے جو نابینا ہو، تو ایسا ادمی منزل پہ تو نہیں پہنچتا۔ شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں ان چیزوں سے تمہیں امن حاصل ہو جائے گا، وَبِهِ يَأْمَنُ اس سے تمہیں امن حاصل ہو جائے گا اور تم کوئی ایسی بات نہیں کرو گے۔ دیکھو پھر اس کی مثال دی کہ ایک ادمی کو حکیم نے یہ کہا مریض کو کہ تم سیب کھاؤ، تو سیب کی اور حنظلہ، حنظلہ کہتے ہیں اندرائن کو، اندرائن بڑا تلخ ہوتا ہے، کڑوا ہوتا ہے۔ ان دونوں کی شکلیں اپس میں ملتی ہیں۔
یہ عرب جو تھے یہ اپنے بیٹوں کے نام ایسے ہی رکھتے تھے، بڑے سخت، اور اپنے غلاموں کے نام بہت اچھے رکھتے تھے، حنظلہ نام رکھتے تھے۔ یعنی ایسا کڑوا کہ کوئی منہ ڈالے تو اسے چھٹی کا دودھ یاد ا جائے، یا اور کوئی محاورہ استعمال کر لیں محاورہ نا مناسب ہے اس موقع پہ، کہ ایسا کڑوا کہ اگر وہ اس پہ منہ ڈالے تو اسے اسے شدید تکلیف پہنچے۔ اسی طرح حارث، ضارب مارنے والا، حرب جنگ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے پوچھا تھا کہ حسن رضی اللہ عنہ کا نام جب بیٹا ہوا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا نام ہے اس کا؟ تو انہوں نے کہا میرے بیٹے کا نام ہے حرب، جنگ؛ تو رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے منع فرما دیا، نہیں: حسن۔ پھر حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی ولادت پہ اپ نے پوچھا تو انہوں نے پھر کہا کہ اس کا نام حرب رکھتے تھے، اپ نے فرمایا نہیں: یہ حسین۔ کیونکہ رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طبعی طور پہ ان چیزوں کو پسند کرتے تھے جو صلح کی طرف لے جائیں، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی عمرِ مبارک کا حصہ وہ تھا کہ حضور صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کے انتقال کے وقت بھی وہ ۳۰، ۳۲ سال کے تو تھے، تو وہ عمر کا حصہ ایسا تھا جس میں وہ چاہتے تھے یہ چیزیں جوہر اور شجاعت کا اظہار ہو۔ تو خیر، تو عرب اپنے بیٹوں کا نام ایسے ہی رکھتے تھے۔ کسی نے پوچھا کہ یہ تم اپنے نوکروں کے نام بڑے اچھے اچھے رکھتے ہو غلاموں کے اور بیٹوں کے نام بڑے سخت رکھتے ہو کیوں؟ تو انہوں نے کہا نوکروں کے نام اپنے لیے رکھتے ہیں اور بیٹوں کے نام دشمنوں کے لیے رکھتے ہیں۔ اس نے کہا اس کی تشریح کرو، اس نے کہا نوکروں کے نام بڑے اچھے اس لیے رکھتے ہیں جب بلاتے ہیں اسے تو دن رات ہزار بار بلانا ہو تو ہم کہتے ہیں یا فلاح، اے کامیاب ادمی؛ ہم کبھی بلاتے ہیں تو اسے کہتے ہیں کہ یا جمیل، اے خوبصورت؛ اور بیٹوں کو تو جانا ہوتا ہے میدانِ جنگ میں، تو جب وہ پوچھتے ہیں کہ کون ایا مقابلے میں کیا نام ہے؟ تمہارے بیٹے کا نام ہی رعب ڈال دیتا ہے کہ بڑا تلخ ہے، شیر ہے، لڑنے والا ہے؛ تو انہوں نے کہا اس لیے بیٹوں کے نام تلخ رکھے جاتے ہیں اور غلاموں کے نام اچھے رکھتے ہیں۔
تو یہ حنظلہ اسی طرح ہے۔ اور پھر ایک بات یہ بھی ہے کہ حضورِ اقدس صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بہت ناموں کو بدلتے تھے، بہت زیادہ۔ مستقل اگر اس پہ کوئی کتاب لکھے تو پوری کتاب لکھی جا سکتی ہے کہ رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نام بدلتے رہے، وادیوں کے نام بدلتے رہے، شہروں کے نام بدلتے رہے، قصبوں کے نام بدلتے رہے، گاؤں کے نام بدلتے رہے، انسانوں کے، بچوں کے، بچیوں کے، ہر ایک کا نام جس میں ذرا بھی کوئی چیز دیکھی اس کو بدل دیا؛ لیکن جو نام اپ نے نہیں بدلے اس کا مطلب ہے وہ ٹھیک ہے، ورنہ بدل دیتے رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔ ایک خاتون ائیں اور ان کا نام تھا عاصیہ، گنہگار، تو رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے بدل دیا فرمایا نہیں یہ نام ٹھیک نہیں ہے۔ ایک وادی سے گزرے اور اس وادی کا نام تھا جہاں پر جنگ ہوتی ہو، تو رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے فرمایا یہ ٹھیک نہیں ہے اس وادی کا نام اور رکھو، ایسا نام رکھ دیا جہاں سلامتی برستی رہے۔ اس طرح کی چیزیں تھیں۔
تو حنظلہ اندرائن، بڑا کڑوا پھل، نام بھی ہے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کی بعض کا۔ تو اس نے کیا کیا، مشورہ دیا حکیم نے مریض کو کہ تم سیب کھایا کرو، تو سیب سے اندرائن حنظلہ کی شکل ملتی جلتی ہے اس نے وہ کھانا شروع کر دیا کہ شاید اس میں نفع ہو گا۔ تو یہ کیوں ہوا؟ اس لیے کہ اس نے حماقت کی، شاہ صاحب فرماتے ہیں لِمُشَاكَلَةِ الْأَشْبَاهِ کیونکہ دونوں کی شکلیں ملتی جلتی تھیں۔ اور یہ بتانا چاہتے ہیں کہ جو لوگ شریعت کی حکمتوں کو سمجھ کے عمل کرتے ہیں وہ ایسے نہیں ہوتے جیسے رات کو لکڑیاں چننے والا اور جیسے سیب کی جگہ اندرائن کھانے والا، وہ ایسے نہیں ہوتے بلکہ وہ سیب کو سیب کے مقام پہ رکھتے ہیں اور اندرائن حنظلہ کڑوی چیز کو اس کے مقام پہ رکھتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ان دونوں میں کتنا بڑا فرق ہے، وہ جانتے ہیں کہ کیا چیز صحیح ہے کیا چیز درست ہے۔
اور اس کی بڑی واضح مثال وہ ہے جو حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ نے احد کے اخر پہ کہی۔ احد کی جب ساری بات ختم ہو گئی تو ابو سفیان رضی اللہ عنہ نے یہ کہا حضورِ اقدس صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سے، بہت اونچا بولے اور ابو سفیان رضی اللہ عنہ نے کہا کہ وہ احد کا بدلہ بدر کا بدلہ برابر ہو گیا، ستر تم نے مارے تھے ستر اج ہم نے لے لیے تو بدلہ برابر ہو گیا۔ تو رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے فرمایا: ہرگز نہیں، اس سے کہو کہ قَتْلَانَا فِي الْجَنَّةِ وَقَتْلَاكُمْ فِي النَّارِ ہمارے جو شہید ہیں انہیں جنت ملی اور تمہارے جو مر گئے تھے انہیں جہنم ملی، برابر کیسے ہو گئے۔
تو بہت مرتبہ ادمی بظاہر سمجھتا ہے یہ چیز اس کے برابر ہی ہے، یہ کر لے یا یہ کر لے؛ جسے پتہ ہوتا ہے حکمت کا دین کی وہ جانتا ہے کہ یہ دونوں چیزیں برابر نہیں ہیں، اس کا کرنا اور ہے میرا کرنا اور ہے۔ اس کی ایک واضح مثال: انسانیت کا یہ جو بت اب لوگوں میں گھس رہا ہے نا، ہر ایک کو انسانیت انسانیت انسانیت، اس کے شوق چڑھا ہوا ہے انسانوں کی خدمتیں کرنے کا چاہے خدا کے کتنے ہی احکامات ٹوٹتے رہیں۔ ان دونوں چیزوں میں بظاہر شکل ٹھیک ہے ایک ہی ہے، یہ بھی غریب کی مدد کرتا ہے وہ بھی غریب کی مدد کرتا ہے، یہ بھی ہسپتال بناتا ہے وہ بھی ہسپتال بناتا ہے، یہ بھی ادارہ قائم کرتا ہے وہ بھی ادارہ قائم کرتا ہے؛ دونوں کی نیتوں میں بنیادی طور پر فرق ہے۔ ایک ادمی جس کی نیت اچھی ہے اللہ تعالیٰ اس کے عمل کو جاری رکھے گا، برکت دے گا؛ ایک ادمی جو اس کے مقابلے میں انسانوں کی خوشی کے لیے کام کر رہا ہے خدا اس میں برکت نہیں دے گا۔ اللہ نے کہا ہے اجْتُثَّتْ اور فرمایا اگے چل کے مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ وہ زمین کے اوپر اگنے والا خود رو پودا ہے، سبزہ ہے، اس کی جڑیں نہیں ہیں؛ اور جس کی اس کی جڑیں ہیں وہ وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کام کیا گیا۔
بسا اوقات اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے نصیب میں اتنا ہی لکھا ہوتا ہے کہ وہ درخت کا بیج لگا دے بس، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ اس کا سایہ، اس کے فوائد، اس کی چیزیں یہ اگلی نسلیں اٹھاتی ہیں اور اللہ کو یہی منظور ہوتا ہے کہ اس ادمی کو فتنے سے پاک دنیا سے لے جائے اور اس کے اجر کو ثابت کر دے۔ حضرت عبدالرحمن ابن عوف رضی اللہ عنہ کا روزہ تھا اور افطار کے لیے ان کے نوکر نے انہیں شربت دیا، غلام نے شہد کو پانی میں گھول کے۔ تو انہوں نے افطار کیا تھوڑا سا، پھر رکھ دیا اور رونے لگے۔ تو ان سے کہا گیا کس وجہ سے؟ تو انہوں نے کہا مجھے یاد ا گیا کہ احد میں ہم نے اپنے شہداء کو اس طرح دفن کیا کہ ایک چادر کفن کی دیتے تھے اور سر لپیٹتے تھے تو پاؤں ننگے رہ جاتے تھے، پاؤں پہ چادر لاتے تھے تو سر ننگا ہوتا تھا، تو رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے فرمایا سر کو ڈھانپ دو۔ اور پھر مجھے یاد ائی رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کی زندگی بھی، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کی زندگی بھی، تو میں اس لیے رو پڑا کہ اگر یہ شہد اور شربت اچھی چیزیں ہیں تو اللہ نے انہیں کیوں نہیں دیں، اور اگر یہ اچھی نہیں ہیں تو میں نے ایسا کون سا گناہ کر لیا ہے کہ اللہ نے یہ طے کر دیا کہ وہ ساری چیزیں مجھے دنیا میں دے دے اور اخرت میں میرے لیے کچھ نہ رہے۔ یہ ان کے تقویٰ کا حال تھا، ڈر کا۔ اسی لیے اللہ نے قرآن میں کہا ہے کہ میرے بندے وہ ہیں جو میری راہ میں خرچ کرتے ہیں يُؤْتُونَ مَا آتَوْا جو ان کے ذمے ہم نے لگایا ہے وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ اور ان کے دل کانپتے رہتے ہیں کہ کہیں ہم ان کی یہ خیرات واپس نہ کر دیں، ہم نہ قبول کریں۔ ڈرتے ہیں وہ اس بات سے کہ کہیں ایسے نہ ہو کہ رد ہو جائے۔
تو یہ چیز ہے، دونوں ٹھیک بظاہر کام کر رہے ہیں، ایک کہتا ہے یہ ادارہ انسانوں کی خوشی، دوسرا کہتا ہے یہ کرنے کے باوجود ڈرتا ہوں کہ اگر یہ قبول نہ ہوا اور اخرت میں یہ سب چیزیں صرف باتیں ہی ہو گئیں تو پھر میرا کیا بنے گا۔ یہ فرق ا جاتا ہے۔ شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ جب تم لوگ یہ کام کرو گے، یہ علم سیکھو گے، اس علم کا تمہیں پتہ چلے گا تو تم ایسے لوگوں کی طرح نہیں ہو گے جو ٹامک ٹوئیاں مارتے ہیں۔
تیسری چیز:
وَبِهِ يَصِيرُ مُؤْمِنًا عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّهِ، اس علم کے ذریعے تمہیں پتہ چلے گا کہ مومن ادمی بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّهِ خدا کی دلیل سے بات کرتا ہے، بِمَنْزِلَةِ رَجُلٍ أَخْبَرَهُ صَادِقٌ اور وہ ادمی اتنے یقین سے شریعت پہ عمل کرتا ہے جیسے کسی سچے ادمی نے خبر دی أَنَّ السَّمَّ قَاتِلٌ کہ زہر جو ہے قاتل ہے، قتل کر دیتا ہے مار دیتا ہے، فَصَدَّقَهُ اس نے اس کی تصدیق کی اور کہا بالکل ٹھیک کہتے ہو فِيمَا أَخْبَرَهُ۔ اس نے کیا کیا کہ اس نے تصدیق کی پہلے تو، اس نے کہا ٹھیک کہتے ہو زہر سے ادمی مر جاتا ہے۔ ثُمَّ عَرَفَ بِالْقَرَائِنِ پھر اس نے قرائن سے یہ معلوم کیا أَنَّ حَرَارَتَهُ وَيُبُوسَتَهُ مُفْرِطَتَانِ کہ یہ جو زہر ہے اس میں اتنی شدید گرمی اور خشکی پائی جاتی ہے جو حد سے بڑھی ہوئی ہے۔ تو جب اسے یہ چیزیں پتہ چل گئیں وَأَنَّهُمَا تُبَايِنَانِ مِزَاجَ الْإِنْسَانِ کہ یہ دونوں چیزیں انسان کے مزاج کے خلاف ہیں، فَازْدَادَ يَقِينًا إِلَى مَا أَيْقَنَ تو اس کے یقین میں اضافہ در اضافہ ہو گیا۔
اب شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے تیسری مثال اور وہ کہتے ہیں: مومن ادمی کو جب پتہ چلتا ہے کہ شریعت نے یہ جو مجھے کام کہا ہے اس کو میں نے کرنا ہے عقل میں بھی اتا ہے، تو اس کی مثال پھر ایسے سمجھو جیسے کسی ادمی کے دو درجے ہیں۔ اسے کسی نے ا کے کہا کہ زہر سے ادمی مر جاتا ہے، اس نے کہا ٹھیک ہے زہر سے مرتا ہے۔ ایسی مثالیں اپ کو بہت ملیں گی، ہمارے ہاں ہزاروں نہیں لاکھوں ادمیوں کو اپ دیکھیں گے وہ مچھلی اور دودھ دونوں نہیں کھاتے، وہ کہتے ہیں اس لیے کہ مچھلی اور دودھ کو اگر جمع کیا جائے تو برص، پھلبہری پیدا ہو جاتی ہے۔ لاکھوں ادمی ایسے ملیں گے۔ سائنس اور یہ سارے لوگ اب چیخ چیخ کے کہتے ہیں وہ ایک خاص قسم کی مچھلی ہوتی ہے، فلاں علاقے میں پائی جاتی ہے، فلاں جگہ نہیں پائی جاتی، فلاں استعمال کرتے ہیں؛ کوئی نہیں سنتا، وہ کہتے ہیں نہ جی ہم تو اس کا رسک ہی نہیں لیتے، اس پٹری پہ انا ہی نہیں ہے تم چاہے جو مرضی کہو، اس لیے کہ ہمارا اگر نقصان ہو گیا تو وہ تم تھوڑا ہی پورا کر دو گے، اس وقت تو تم پورا نہیں کر سکتے۔ ایک درجہ تو یہ ہے۔
شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں اسے کسی نے خبر دی کہ زہر مار دیتا ہے، اس نے تصدیق کر دی۔ پھر جب اس انسان کا علم بڑھا، اس نے دیکھا زہر کھانے سے مر جاتے ہیں، تحقیق ہوئی، پتہ چلا کہ زہر میں دو چیزیں پائی جاتی ہیں: ایک تو گرمی اس میں شدید ہے اور دوسری یہ کہ وہ خشک ہے۔ یہ جو حکماء ہیں یہ مزاجوں پہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ چیز سرد ہے، گرم ہے، یا یہ اس نے یہ یہ اس کے اثرات سردی کے مرتب ہوتے ہیں، گرمی کے ہوتے ہیں، یا یہ کہ تری کے اثرات مرتب ہوتے ہیں یا یبوست کے یعنی خشکی اس سے پیدا ہو جاتی ہے۔ حکمت برصغیر میں کیا دنیا بھر میں اس اصول پہ کام کرتی رہی ہے، اب بھی کرتی ہے، اب بھی لوگ کرتے ہیں۔ تو کہتے ہیں حکماء کہ زہر میں دو چیزیں ہوتی ہیں: ایک تو یہ کہ وہ شدید گرمی ہوتی ہے اتنی حرارت پیدا ہو جاتی ہے انسان کے خون میں کہ انسان کا خون، جسم برداشت نہیں کر سکتا زہر کی، پھر پھٹ جاتا ہے، ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ہے، اور یہ ہوتے ہیں بعض اس قسم کے زہر کہ انسان کھا لے تو گوشت پھٹنا شروع ہو جاتا ہے۔ اور دوسری چیز جب اس نے پڑھا، جب بڑا ہوا تو قرائن سے پتہ چلا کہ اچھا یہ تو خشک بھی بہت ہوتا ہے، یعنی کوئی اسے کھا لے تو پانی کو خون سے یہ سلب کر لیتا ہے، ختم کر دیتا ہے۔ تو جب پانی خون سے سلب ہو جائے گا تو دورانِ خون نہیں رہے گا، نتیجہ یہ کہ ادمی مر جائے گا۔
تو پہلے جس چیز کو اس نے صرف سننے سے جانا تھا، اب بڑا ہونے کے بعد، پڑھنے کے بعد، یہ قرائن سے دیکھنے کے بعد، اب اس کو اس نے اپنے علم سے بھی جان لیا۔ تو شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ فَازْدَادَ يَقِينًا إِلَى مَا أَيْقَنَ تو اس کے اس یقین پر جو بچپن میں حاصل ہوا تھا صرف سننے سے، اب اور اضافہ ہو جائے گا کہ ہاں ہاں یہ چیز ہوتی ہے۔
اس کی ایک مثال دیکھیں: مثلاً ڈاکٹر ہے، بچہ ہے اس نے قرآنِ کریم میں پڑھا، اللہ نے فرمایا کہ انسان کی پیدائش کے یہ یہ مراحل ہیں، بڑا ہو گیا میڈیسن پڑھا تو جب گائنی کو پڑھا تو اس نے اپنی انکھوں سے یقین حاصل کر لیا، دیکھ لیا کہ واقعی اتنے مراحل سے گزر کے پھر انسان اس دنیا میں اتا ہے۔ اب جو یقین اس نے محض قرآن پڑھنے سے حاصل کیا تھا، جب اس سے عملاً اس نے دیکھا نا اب اس کے یقین میں اضافہ ہو گیا کہ ہاں یہ بات ہے، اب اس کا یقین اور بڑھ گیا۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام پر وحی کی اور پھر اللہ نے فرمایا: نُرِي إِبْرَاهِيمَ مَلَكُوتَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ اور ہم نے اسی طرح ابراہیم علیہ السلام کو اپنے ہونے کی نشانیاں دکھائیں اسمانوں میں اور زمین میں۔ تو جب انہوں نے اسمان میں اللہ کی قدرت کے مظاہرے دیکھے، زمین پہ جو بھی دیکھا ہو گا، اب حضور صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے معراج میں جو بھی دیکھا ہے اس چیز سے یقین میں اضافہ ہوا۔ شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں جب تم اس علم کو حاصل کرو گے اور پڑھو گے تو پھر تمہارے یقین میں اضافہ ہو جائے گا…